🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

72. بَابٌ مِنْهُ جَامِعٌ فِيمَنْ يُحِبُّهُ وَمَنْ يُبْغِضُهُ .
اس شخص کا بیان، جو حضرت علی رضی اللہ عنہ سے محبت رکھتا ہے، یا جو ان سے بغض رکھتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14751
وَبِسَنَدِهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ أَوَّلَ أَرْبَعَةٍ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ: أَنَا، وَأَنْتَ، وَالْحَسَنُ، وَالْحُسَيْنُ، وَذَرَارِينَا خَلْفَ ظُهُورِنَا، وَأَزْوَاجُنَا خَلْفَ ذَرَارِينَا، وَشِيعَتُنَا عَنْ أَيْمَانِنَا وَعَنْ شَمَائِلِنَا".
اسی سند کے ساتھ یہ بات منقول ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں جنت میں داخل ہونے والے پہلے چار افراد میں ایک ہوں، میں ہوؤں گا، تم ہو گے، حسن ہو گا، حسین ہو گا اور ہماری اولاد ہماری پشت کے پیچھے ہو گی اور ہماری بیویاں ہماری اولاد کے پیچھے ہوں گی اور ہمارے ساتھی ہمارے دائیں طرف اور بائیں طرف ہوں گے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14751]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (950)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14752
وَبِسَنَدِهِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِعَلِيٍّ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْلَا أَنْ يَقُولَ فِيكَ طَوَائِفُ مِنْ أُمَّتِي بِمَا قَالَتِ النَّصَارَى فِي عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ لَقُلْتُ فِيكَ الْيَوْمَ مَقَالًا لَا تَمُرُّ بِأَحَدٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ إِلَّا أَخَذَ التُّرَابَ مِنْ أَثَرِ قَدَمَيْكَ يَطْلُبُ بِهِ الْبَرَكَةَ".
اسی سند کے ساتھ یہ بات منقول ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے کہ اگر ایسا نہ ہوتا کہ تمہارے بارے میں میری امت کے مختلف گروہ وہ بات کریں گے جو عیسائی سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کے بارے میں کہتے تھے، تو میں نے تمہارے بارے میں ایک بات کہنی تھی کہ مسلمانوں میں جو بھی شخص گزرتا، وہ تمہارے قدموں کے نیچے سے مٹی لے لیتا اور اس کے ذریعے برکت حاصل کرتا۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14752]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (951)»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14753
عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا أَنَسُ، انْطَلِقْ فَادْعُ لِي سَيِّدَ الْعَرَبِ". - يَعْنِي عَلِيًّا - فَقَالَتْ عَائِشَةُ: أَلَسْتَ سَيِّدَ الْعَرَبِ؟ قَالَ:" أَنَا سَيِّدُ وَلَدِ آدَمَ، وَعَلِيٌّ سَيِّدُ الْعَرَبِ". فَلَمَّا جَاءَ، أَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الْأَنْصَارِ فَأَتَوْهُ، فَقَالَ لَهُمْ:" يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ، أَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى مَا إِنْ تَمَسَّكْتُمْ بِهِ لَنْ تَضِلُّوا بَعْدَهُ أَبَدًا؟". قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ:" هَذَا عَلِيٌّ فَأَحِبُّوهُ بِحُبِّي، وَأَكْرِمُوهُ بِكَرَامَتِي ؛ فَإِنَّ جِبْرِيلَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَنِي بِالَّذِي قُلْتُ لَكُمْ عَنِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الصِّينِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے انس! جاؤ عربوں کے سردار کو میرے پاس بلا کے لاؤ۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد سیدنا علی رضی اللہ عنہ تھے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: کیا آپ عربوں کے سردار نہیں ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اولاد آدم کا سردار ہوں اور علی، عربوں کا سردار ہے۔“ جب وہ آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار کو پیغام بھیجا، وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اے انصار کے گروہ! کیا میں تمہاری رہنمائی اس چیز کی طرف نہ کروں کہ جب تم اسے مضبوطی سے تھام لو گے، تو اس کے بعد تم کبھی گمراہ نہیں ہو گے، ان لوگوں نے عرض کی: جی ہاں یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ علی ہے، تم میرے ساتھ محبت کی وجہ سے اس سے محبت رکھو اور میری عزت کی وجہ سے اس کی عزت افزائی کرو، کیونکہ جبرائیل نے مجھے یہ کہا: ہے کہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے تمہیں یہ بات بتا دوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ابراہیم ضبی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14753]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2779)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2749»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14754
وَعَنْ سَلْمَانَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِعَلِيٍّ:" مُحِبُّكَ مُحِبِّي، وَمُبْغِضُكَ مُبْغِضِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمَلِكِ الطَّوِيلُ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ الْأَزْدِيُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا. وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ.
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تم سے محبت رکھنے والا مجھ سے محبت رکھنے والا ہو گا، اور تم سے بغض رکھنے والا مجھ سے بغض رکھنے والا ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالملک طویل ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، ازدی نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14754]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (697)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6097، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1533»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14755
وَعَنْ أَبِي مَرْيَمَ الثَّقَفِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ لِعَلِيٍّ:" يَا عَلِيُّ، طُوبَى لِمَنْ أَحَبَّكَ وَصَدَقَ فِيكَ، وَوَيْلٌ لِمَنْ أَبْغَضَكَ وَكَذَبَ فِيكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ الْحَزَوَّرِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابومریم ثقفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: اے علی! اس شخص کے لئے مبارک باد ہے جو تم سے محبت رکھے اور تمہارے بارے میں سچ کہے اور اس شخص کے لئے بربادی ہے، جو تم سے بغض رکھے اور تمہارے بارے میں جھوٹ کہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن حزور ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14755]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1602)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4713، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6677»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14756
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ لِعَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ:" إِنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - زَيَّنَكَ بِزِينَةٍ لَمْ يُزَيِّنِ الْعِبَادَ بِزِينَةٍ مِثْلِهَا، إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى حَبَّبَ إِلَيْكَ الْمَسَاكِينَ وَالدُّنُوَّ مِنْهُمْ، وَجَعَلَكَ لَهُمْ إِمَامًا تَرْضَى بِهِمْ، وَجَعَلَهُمْ لَكَ أَتْبَاعًا يَرْضَوْنَ بِكَ، فَطُوبَى لِمَنْ أَحَبَّكَ وَصَدَّقَ عَلَيْكَ، وَوَيْلٌ لِمَنْ أَبْغَضَكَ وَكَذَبَ عَلَيْكَ. فَأَمَّا مَنْ أَحَبَّكَ وَصَدَّقَ عَلَيْكَ فَهُمْ جِيرَانُكَ فِي دَارِكَ، وَرُفَقَاؤُكَ فِي جَنَّتِكَ، وَأَمَّا مَنْ أَبْغَضَكَ وَكَذَبَ عَلَيْكَ فَإِنَّهُ حَقٌّ عَلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - أَنْ يُوقِفَهُمْ مَوَاقِفَ الْكَذَّابِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ الْحَزَوَّرِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ سے یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہیں ایک ایسی زینت کے ذریعے آراستہ کیا ہے کہ اس نے اس جیسی زینت کے ذریعے اپنے بندوں کو آراستہ نہیں کیا، بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہارے نزدیک مسکینوں کو محبوب کر دیا ہے، اور ان کے قریب رہنا محبوب کر دیا ہے، اس نے تمہیں ان لوگوں کے لئے امام بنایا ہے، تم ان سے راضی ہو اور اس نے ان لوگوں کو تمہارا پیروکار بنایا ہے، اور وہ تم سے راضی ہیں، تو اس شخص کے لئے مبارک باد ہے، جو تم سے محبت رکھتا ہے، اور تمہارے بارے میں سچ بولتا ہے، اور اس شخص کے لئے بربادی ہے، جو تم سے بغض رکھتا ہے، اور تمہارے بارے میں جھوٹ بولتا ہے، جہاں تک اس شخص کا تعلق ہے جو تم سے محبت رکھتا ہے اور تمہارے بارے میں سچ بولتا ہے، تو ایسے لوگ تمہاری جگہ پر تمہارے پڑوسی ہوں گے، اور جنت میں تمہارے ساتھی ہوں گے، جہاں تک ان لوگوں کا تعلق ہے جو تم سے بغض رکھتے ہیں، اور جو تمہارے خلاف جھوٹ بولتے ہیں، تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ انہیں جھوٹے لوگوں کے مقام پر ٹھہرائے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن حزور ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14756]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2178»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14757
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: أَشْهَدُ أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ أَحَبَّ عَلِيًّا فَقَدْ أَحَبَّنِي، وَمَنْ أَحَبَّنِي فَقَدْ أَحَبَّ اللَّهَ، وَمَنْ أَبْغَضَ عَلِيًّا فَقَدْ أَبْغَضَنِي، وَمَنْ أَبْغَضَنِي فَقَدْ أَبْغَضَ اللَّهَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں یہ گواہی دیتی ہوں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص علی سے محبت رکھے گا، وہ مجھ سے محبت رکھے گا، اور جو مجھ سے محبت رکھے گا، وہ اللہ سے محبت رکھے گا، اور جو علی سے بغض رکھے گا، وہ مجھ سے بغض رکھے گا، اور جو مجھ سے بغض رکھے گا، وہ اللہ سے بغض رکھے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14757]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (380/3)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14758
وَعَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَشِيَّةَ عَرَفَةَ، فَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى بَاهَى بِكُمْ، وَغَفَرَ لَكُمْ عَامَّةً وَلِعَلِيٍّ خَاصَّةً، وَإِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ غَيْرَ مُحَابٍ لِقَرَابَتِي، هَذَا جِبْرِيلُ يُخْبِرُنِي أَنَّ السَّعِيدَ حَقَّ السَّعِيدِ مَنْ أَحَبَّ عَلِيًّا فِي حَيَاتِهِ وَبَعْدَ مَوْتِهِ، وَأَنَّ الشَّقِيَّ كُلَّ الشَّقِيِّ مَنْ أَبْغَضَ عَلِيًّا فِي حَيَاتِهِ وَبَعْدَ مَوْتِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: عرفہ کی شام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے تم پر فخر کا اظہار کیا اور تم لوگوں کی عمومی طور پر اور علی کی بطور خاص مغفرت کر دی ہے، میں تم لوگوں کی طرف اللہ کا رسول ہوں، میں اپنے رشتے داروں کے لئے امتیازی سلوک کرنے والا نہیں ہوں، یہ جبرائیل مجھے بتا رہے ہیں کہ وہ شخص حقیقی طور پر سعادت مند ہے، جو علی کے ساتھ اس کی زندگی میں اور اس کے مرنے کے بعد بھی محبت رکھے، اور وہ شخص مکمل طور پر بدنصیب ہے، جو اس کی زندگی میں اور اس کے مرنے کے بعد بھی علی سے بغض رکھے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14758]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (415/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14759
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: وَاللَّهِ مَا كُنَّا نَعْرِفُ مُنَافِقِينَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا بِبُغْضِهِمْ عَلِيًّا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: مَا كُنَّا نَعْرِفُ مُنَافِقِينَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ. بِأَسَانِيدَ كُلُّهَا ضَعِيفَةٌ.
سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: اللہ کی قسم! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ہم اپنے درمیان منافقین کو صرف اسی بات کے حوالے سے پہچانتے تھے کہ وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے بغض رکھتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”ہم انصار کے لوگ منافقین کو صرف اسی حوالے سے پہچانتے تھے“ اس کی تمام اسناد ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14759]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2560)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14760
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: نَظَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى عَلِيٍّ، فَقَالَ:" لَا يُحِبُّكَ إِلَّا مُؤْمِنٌ وَلَا يُبْغِضُكُ إِلَّا مُنَافِقٌ، مَنْ أَحَبَّكَ فَقَدْ أَحَبَّنِي، وَمَنْ أَبْغَضَكَ فَقَدْ أَبْغَضَنِي، وَحَبِيبِي حَبِيبُ اللَّهِ، وَبَغِيضِي بَغِيضُ اللَّهِ، وَيْلٌ لِمَنْ أَبْغَضَكَ بَعْدِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ فِي تَرْجَمَةِ أَبِي الْأَزْهَرِ: أَحْمَدَ بْنِ الْأَزْهَرِ النَّيْسَابُورِيَّ: أَنَّ مَعْمَرًا كَانَ لَهُ ابْنُ أَخٍ رَافِضِيٌّ فَأَدْخَلَ هَذَا الْحَدِيثَ فِي كُتُبِهِ، وَكَانَ مَعْمَرٌ مَهِيبًا لَا يُرَاجَعُ وَسَمِعَهُ عَبْدُ الرَّزَّاقِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھا اور فرمایا: ”کوئی مومن ہی تم سے محبت رکھے گا، اور کوئی منافق ہی تم سے بغض رکھے گا، جو شخص تم سے محبت رکھے گا، وہ مجھ سے محبت رکھے گا، اور جو شخص تم سے بغض رکھے گا، وہ مجھ سے بغض رکھے گا، میرا حبیب اللہ کا حبیب ہے، اور میرا ناپسندیدہ شخص اللہ کا ناپسندیدہ شخص ہے، اس شخص کے لئے بربادی ہے، جو میرے بعد تم سے بغض رکھے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کے رجال ثقہ ہیں تاہم ابوازہر أحمد بن ازہر نیشاپوری کے حالات میں بات تحریر ہے کہ معمر کا ایک بھتیجا تھا، جو رافضی تھا اس نے
یہ روایت ان کی تحریروں میں داخل کر دی ہے، اور معمر ایک بارعب شخص تھے۔ انہیں نظرثانی کے لئے نہیں کہا: جاتا تھا، امام عبدالرزاق نے ان سے سماع کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14760]
تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4695»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں