🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

91. بَابُ مَنَاقِبِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ - رَضِي اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14902
وَعَنْ أَبِي بَكْرٍ الصَّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا قُبِضَ نَبِيٌّ حَتَّى يَؤُمَّهُ رَجُلٌ مِنْ أُمَّتِهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کسی بھی نبی کا انتقال اس وقت تک نہیں ہوا جب تک اس کی امت سے تعلق رکھنے والے کسی فرد نے اس کی امامت نہیں کی۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14902]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2591)، أخرجه مسند البزار برقم: 3»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14903
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: أَقْطَعَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعُمَرَ أَرْضَ كَذَا وَكَذَا، فَذَهَبَ الزُّبَيْرُ - رَحِمَهُ اللَّهُ - إِلَى آلِ عُمَرَ فَاشْتَرَى نَصِيبَهُ مِنْهُمْ، فَأَتَى عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانٍ فَقَالَ: إِنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ زَعَمَ أَنَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَقْطَعُهُ وَعُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَرْضَ كَذَا وَكَذَا، وَإِنِّي اشْتَرَيْتُ نَصِيبَ آلِ عُمَرَ؟ فَقَالَ عُثْمَانُ: عَبْدُ الرَّحْمَنِ جَائِزُ الشَّهَادَةِ لَهُ وَعَلَيْهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو فلاں فلاں جگہ پر زمین عطا کی، سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ آل عمر کے پاس گئے اور ان سے ان کا حصہ خرید لیا پھر وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور انہوں نے کہا: عبدالرحمن بن عوف کا یہ کہنا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اور عمر بن خطاب کو فلاں فلاں جگہ دی ہے، تو میں نے آل عمر کا حصہ خرید لیا ہے، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: سیدنا عبدالرحمن کی دی ہوئی گواہی جائز ہے خواہ وہ کسی کے حق میں ہو یا کسی کے خلاف ہو۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14903]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1670)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14904
وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا يَوْمَ مَاتَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ يَقُولُ: أَذَهَبَ ابْنُ عَوْفٍ، فَقَدْ أَدْرَكْتَ صَفْوَهَا، وَاسْتَقْتَ رِفْقَهَا؟!
ابراہیم بن عبدالرحمن بن عوف بیان کرتے ہیں: جس دن سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا، میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: اے ابن عوف! آپ ایسی حالت میں تشریف لے جائیں، کہ آپ نے اس (دنیا) کی صاف چیز کو پا لیا اور گدلی چیز سے بچ گئے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14904]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (263/1)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14905
وَفِي رِوَايَةٍ: أَذَهَبَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ فَقَدْ ذَهَبْتَ بِتَطْنِيتِكَ لَمْ يَنْتَقِصْ مِنْهَا بِشَيْءٍ.
رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ أَسَدِ بْنِ مُوسَى وَهُوَ ثِقَةٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ تشریف لے گئے آپ اپنے دین کو بچا کر لے گئے، اور آپ نے اس (دین) میں کوئی کمی نہیں کی۔ یہ تمام روایات امام طبرانی نے نقل کی ہیں اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں صرف اسد بن موسیٰ کا معاملہ مختلف ہے وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14905]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (263/2)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14906
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ: وُلِدَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ بَعْدَ الْفِيلِ بِعِشْرِينَ سَنَةً، وَمَاتَ سَنَةَ إِحْدَى أَوْ اثْنَتَيْنِ وَثَلَاثِينَ، وَسِنُّهُ خَمْسٌ وَسَبْعُونَ سَنَةً، وَصَلَّى عَلَيْهِ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُمَا.
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں: سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ عام الفیل کے بیس سال بعد پیدا ہوئے تھے اور ان کا انتقال اکتیس یا بتیس ہجری میں پچھتر سال کی عمر میں ہوا، سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی تھی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14906]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (262)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14907
قَالَ ابْنُ إِسْحَاقَ: هُوَ عَامِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْجَرَّاحِ بْنِ هِلَالِ بْنِ أُهَيْبِ بْنِ ضُبَّةَ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ فِهْرٍ، لَمْ يُعَقِّبْ.
وَأُمُّ أَبِي عُبَيْدَةَ: أُمُّ غَنْمٍ بِنْتِ جَابِرِ بْنِ عُدَيِّ بْنِ الْعَدَّاءِ بْنِ عَامِرِ بْنِ عُمَيْرَةَ بْنِ وَدِيعَةَ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ فِهْرٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرَوَى عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ بَعْضَ ذَلِكَ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
ابن اسحاق بیان کرتے ہیں (سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کا نام و نسب یہ ہے:) یہ سیدنا عامر بن عبداللہ بن جراح بن ہلال بن اہیب بن ضبہ بن حارث بن فہر ہیں ان کی اولاد نہیں ہوئی۔ سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کی والدہ کا نام اُم غنم بنت جابر بن عدی بن عداء بن عامر بن عمیرہ بن ودیعہ بن حارث بن فہر ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ انہوں نے ابوبکر بن ابوشیبہ کے حوالے سے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14907]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2760) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (358)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ رواۃ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں