🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

98. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
حضرت امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15038
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: أَشْبَهُ النَّاسِ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا بَيْنَ رَأْسِهِ إِلَى نَحْرِهِ: الْحَسَنُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: سر سے لے کے گردن تک میں، لوگوں میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سب سے زیادہ مشابہت ”حسن“ رکھتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15038]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2671)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15039
وَعَنْ زُهَيْرِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ: بَيْنَمَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ يَخْطُبُ بَعْدَمَا قُتِلَ عَلِيٌّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - إِذْ قَامَ رَجُلٌ مِنَ الْأَزَدِ آدَمُ طُوَالٌ، فَقَالَ: لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَاضِعَهُ فِي حَبْوَتِهِ يَقُولُ:" مَنْ أَحَبَّنِي فَلْيُحِبَّهُ، فَلْيُبَلِّغِ الشَّاهِدُ الْغَائِبُ". وَلَوْلَا عَزِيمَةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا حَدَّثْتُكُمْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا زہیر بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما خطبہ دے رہے تھے، یہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد کی بات ہے، اسی دوران ازد قبیلے سے تعلق رکھنے والا ایک شخص کھڑا ہوا جو گندمی رنگت کا طویل القامت شخص تھا، اس نے بتایا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان صاحب کو اپنی گود میں رکھا اور پھر یہ فرمایا: ”جو شخص مجھ سے محبت رکھتا ہے وہ اس سے بھی محبت رکھے اور موجود شخص غیر موجود افراد تک تبلیغ کر دے۔“ (پھر اس شخص نے کہا:) اگر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ تاکید نہ ہوتی تو میں نے تمہیں یہ حدیث بیان نہیں کرنی تھی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15039]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (366/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22596»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15040
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سَمِعَتْ أُذُنَايَ هَاتَانِ، وَأَبْصَرَتْ عَيْنَايَ هَاتَانِ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ آخِذٌ بِكَفَّيْهِ جَمِيعًا حَسَنًا - أَوْ حُسَيْنًا - وَقَدَمَاهُ عَلَى قَدَمَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَقُولُ:" حُزُقَّةٌ حُزُقَّةْ تَرَقَّ عَيْنَ بَقَّةْ".
فَيَرْقَى الْغُلَامُ، فَيَضَعُ قَدَمَيْهِ عَلَى صَدْرِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ قَالَ:" افْتَحْ فَاكَ". ثُمَّ قَبَّلَهُ، ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُمَّ مَنْ أَحَبَّهُ فَإِنِّي أُحِبُّهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو مُزَرِّدٍ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ وَثَّقَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے ان دو کانوں نے اسے سنا اور میری ان دونوں آنکھوں نے اس کو دیکھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں ہاتھوں کے ذریعے سیدنا حسن رضی اللہ عنہ یا شاید سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کو پکڑا ہوا تھا اور اس بچے کے دونوں پاؤں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں پر تھے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرما رہے تھے: ”اے ننھے میاں، اے ننھے میاں، اوپر چڑھ جاؤ اے چھوٹی آنکھوں والے۔“ تو وہ بچہ اوپر چڑھ گیا یہاں تک کہ اس نے اپنے پاؤں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سینے پر رکھے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنا منہ کھولو، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بوسہ دیا اور پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! جو اس سے محبت رکھتا ہو، تو میں بھی اس سے محبت رکھوں گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابومزرد ہے، اور میں نے کسی کو اس کی توثیق کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15040]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2654)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2653»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15041
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَأْخُذُ حَسَنًا فَيَضُمُّهُ إِلَيْهِ، فَيَقُولُ:" اللَّهُمَّ إِنَّ هَذَا ابْنِي ; فَأَحِبَّهُ، وَأَحِبَّ مَنْ يُحِبُّهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ أَبِي الْكَنَّاتِ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کو پکڑ کر اپنے ساتھ لگایا اور پھر یہ فرمایا: ”اے اللہ! بے شک یہ میرا بیٹا ہے، تو اس سے محبت رکھ اور جو اس سے محبت رکھے، اس سے بھی محبت رکھ۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن ابوکنات ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15041]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2585)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2585»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15042
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ نُفَيْلٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - احْتَضَنَ حَسَنًا، وَقَالَ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أُحِبُّهُ ; فَأَحِبَّهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ يَزِيدَ بْنِ يُحَنَّسَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا سعید بن زید بن نفیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کو اپنے ساتھ لگایا اور فرمایا: ”اے اللہ! میں اس سے محبت رکھتا ہوں تو بھی اس سے محبت رکھ۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف یزید بن یحنس کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15042]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2633) اخرجه أبو يعلى فى المسند (960) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (351)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2581»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15043
وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِلْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أُحِبُّهُ ; فَأَحِبَّهُ، وَأَحِبَّ مَنْ يُحِبُّهُ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ غَيْرَ قَوْلِهِ: وَأَحِبَّ مَنْ يُحِبُّهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُ الْكَبِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ فرمایا: ”اے اللہ! میں اس سے محبت رکھتا ہوں اور تو اس سے محبت رکھ، اور جو اس سے محبت رکھے، اس سے بھی محبت رکھ۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت صحیح میں مذکور ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”تو اس سے بھی محبت رکھ جو اس سے محبت رکھے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کی ہے، اور کبیر کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15043]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2583)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 3539، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2422، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2582، 2583، 2584، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1993»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15044
وَعَنْ رَجَاءِ بْنِ رَبِيعَةَ قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا بِالْمَدِينَةِ فِي مَسْجِدِ الرَّسُولِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي حَلْقَةٍ فِيهَا أَبُو سَعِيدٍ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو، فَمَرَّ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ فَسَلَّمَ، فَرَدَّ عَلَيْهِ الْقَوْمُ، وَسَكَتَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو، ثُمَّ اتَّبَعَهُ، فَقَالَ: وَعَلَيْكَ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ، ثُمَّ قَالَ: هَذَا أَحَبُّ أَهْلِ الْأَرْضِ إِلَى أَهْلِ السَّمَاءِ، وَاللَّهِ مَا كَلَّمْتُهُ مُنْذُ لَيَالِ صِفِّينَ. فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ: أَلَا تَنْطَلِقُ إِلَيْهِ فَتَعْتَذِرَ إِلَيْهِ؟ قَالَ: نَعَمْ، فَقَامَ فَدَخَلَ أَبُو سَعِيدٍ، فَاسْتَأْذَنَ فَأَذِنَ لَهُ، ثُمَّ اسْتَأْذَنَ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو فَدَخَلَ، فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو: حَدِّثْنَا بِالَّذِي حَدَّثْتَنَا بِهِ حَيْثُ مَرَّ الْحَسَنُ، فَقَالَ: نَعَمْ، أَنَا أُحَدِّثُكُمْ: إِنَّهُ أَحَبُّ أَهْلِ الْأَرْضِ إِلَى أَهْلِ السَّمَاءِ، قَالَ: فَقَالَ لَهُ الْحَسَنُ: إِذْ عَلِمْتَ أَنِّي أَحَبُّ أَهْلِ الْأَرْضِ إِلَى أَهْلِ السَّمَاءِ فَلِمَ قَاتَلْتَنَا، أَوْ كَثَّرْتَ يَوْمَ صِفِّينَ؟! قَالَ: أَمَا إِنِّي وَاللَّهِ مَا كَثَّرْتُ سَوَادًا، وَلَا ضَرَبْتُ مَعَهُمْ بِسَيْفٍ، وَلَكِنِّي حَضَرْتُ مَعَ أَبِي أَوْ كَلِمَةٍ نَحْوِهَا. قَالَ: أَمَا عَلِمْتَ أَنَّهُ لَا طَاعَةَ لِمَخْلُوقٍ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ؟ قَالَ: بَلَى. وَلَكِنِّي كُنْتُ أَسْرُدُ الصَّوْمَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَشَكَانِي أَبِي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو يَصُومُ النَّهَارَ، وَيَقُومُ اللَّيْلَ. قَالَ:" صُمْ وَأَفْطِرْ، وَصَلِّ وَنَمْ ; فَإِنِّي أَنَا أُصَلِّي وَأَنَامُ، وَأَصُومُ وَأُفْطِرُ". قَالَ لِي:" يَا عَبْدَ اللَّهِ، أَطِعْ أَبَاكَ". فَخَرَجَ يَوْمَ صِفِّينَ وَخَرَجْتُ مَعَهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ هَاشِمِ بْنِ الْبَرِيدِ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي لَهُ طَرِيقٌ فِي فَضْلِ الْحُسَيْنِ أَيْضًا.
رجاء بن ربیعہ بیان کرتے ہیں: میں مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں ایک حلقے میں بیٹھا ہوا تھا جس میں سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ موجود تھے، اسی دوران وہاں سے سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ گزرے، انہوں نے سلام کیا، لوگوں نے ان کو جواب دیا، سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ خاموش رہے، جب وہ چلے گئے تو سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے کہا: و علیک السلام و رحمتہ اللہ، پھر انہوں نے فرمایا: یہ صاحب اہل آسمان کے نزدیک، اہل زمین میں سے سب سے زیادہ محبوب ہیں، جنگ صفین کے بعد اللہ کی قسم! میں نے کبھی ان کے ساتھ بات نہیں کی، تو سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ نے فرمایا: آپ ان کے پاس جا کر ان کے سامنے معذرت کیوں نہیں پیش کرتے؟ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ٹھیک ہے، راوی کہتے ہیں: پھر وہ اٹھے، سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ، سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کے گھر میں داخل ہوئے، انہوں نے اجازت مانگی، سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ نے انہیں اجازت دے دی، پھر انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے لئے اجازت مانگی، وہ بھی اندر آ گئے، سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے کہا:، آپ وہ بات بیان کیجئے جو آپ نے ہمیں اس وقت بیان کی تھی جب حسن گزرے تھے، تو انہوں نے فرمایا: ٹھیک ہے، میں آپ لوگوں کو بتاتا ہوں کہ یہ اہل آسمان کے نزدیک، اہل زمین میں سے سب سے زیادہ محبوب ہیں، تو سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: جب آپ یہ بات جانتے ہیں کہ میں اہل آسمان کے نزدیک، اہل زمین میں سب سے زیادہ محبوب ہوں تو پھر آپ نے جنگ صفین کے موقع پر ہمارے ساتھ لڑائی کیوں کی (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) اس میں شامل ہو کر (ہمارے مخالفین کی تعداد کو) زیادہ کیوں کیا، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! نہ تو میں نے لوگوں کی تعداد کو زیادہ کیا اور نہ ہی میں نے ان کے ساتھ تلوار سے ضرب لگائی، میں صرف اپنے والد کے ساتھ موجود رہا تھا، تو سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا آپ یہ بات نہیں جانتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی معصیت کے بارے میں مخلوق کی اطاعت نہیں کی جا سکتی، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں، میں مسلسل نفلی روزے رکھا کرتا تھا، میرے والد نے میری شکایت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کی، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! عبداللہ بن عمرو دن کے وقت روزہ رکھتا ہے اور رات کو نفل پڑھتا رہتا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نفلی روزہ رکھ بھی لیا کرو اور چھوڑ بھی دیا کرو (رات کے وقت) سو بھی جایا کرو اور نفل بھی پڑھ لیا کرو کیونکہ میں نفل بھی پڑھتا ہوں اور سو بھی جاتا ہوں، نفلی روزہ رکھتا بھی ہوں اور چھوڑ بھی دیتا ہوں، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عبداللہ! تم اپنے باپ کی اطاعت کرو۔ تو میرے والد جنگ صفین کے موقع پر نکلے تھے، تو میں بھی ان کے ساتھ نکل آیا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف ہاشم بن برید کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں۔ اس روایت کا ایک طریق سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کے فضائل سے متعلق باب میں بھی آئے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15044]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2632)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15045
وَعَنْ عُمَيْرِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ لَقِيَ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ، فَقَالَ لَهُ: اكْشِفْ عَنْ بَطْنِكَ حَيْثُ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُقَبِّلُ مِنْهُ، فَكَشَفَ عَنْ بَطْنِهِ فَقَبَّلَهُ.
عمیر بن اسحاق بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا، ان کی ملاقات سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما سے ہوئی، تو انہوں نے سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ اپنے پیٹ سے اس جگہ سے کپڑا ہٹائیے، جس کے بارے میں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہاں بوسہ لیا تھا، امام حسن رضی اللہ عنہ نے اپنے پیٹ سے کپڑا ہٹایا تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بھی وہاں بوسہ دیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15045]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2580) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (10331 و 9506)، أخرجه مسند أحمد برقم: 9953»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15046
وَفِي رِوَايَةٍ: فَقَبَّلَ سُرَّتَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: فَكَشَفَ عَنْ بَطْنِهِ، وَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى سُرَّتِهِ.
وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عُمَيْرِ بْنِ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ان کی ناف پر بوسہ دیا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ نے اپنے پیٹ سے کپڑا ہٹایا تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے اپنا ہاتھ ان کی ناف پر رکھا۔ ان دونوں روایات کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں صرف عمیر بن اسحاق کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15046]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (7455)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15047
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَمُصُّ لِسَانَهُ، أَوْ قَالَ: شَفَتَهُ - يَعْنِي الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ - وَإِنَّهُ لَنْ يُعَذَّبَ لِسَانٌ أَوْ شَفَتَانِ مَصَّهُمَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَوْفٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کی زبان۔ راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں: ان کے ہونٹ چوستے ہوئے دیکھا ہے، راوی کہتے ہیں: اس سے مراد سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ تھے (سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) ایسی کسی ہونٹ یا زبان کو عذاب نہیں دیا جائے گا جنہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چوسا ہو۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور عبدالرحمن بن ابوعوف نامی راوی کے علاوہ اس روایت کے تمام رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، اور وہ راوی بھی ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15047]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (93/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16406»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں