الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
172. بَابُ فَضْلِ عَامِرِ بْنِ فُهَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عامر بن فہیرہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 15645
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: عَامِرُ بْنُ فُهَيْرَةَ مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ، مِنَ الْمُهَاجِرِينَ الْأَوَّلِينَ، هَاجَرَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبِي بَكْرٍ مِنْ مَكَّةَ إِلَى الْمَدِينَةِ، وَهُوَ بَدْرِيٌّ، اسْتُشْهِدَ يَوْمَ بِئْرِ مَعُونَةَ.
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: یہ سیدنا عامر بن فہیرہ رضی اللہ عنہ ہیں، جو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ نسبت ولاء رکھتے ہیں، یہ ابتداء میں ہجرت کرنے والے مہاجرین میں سے ایک ہیں، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ہمراہ مکہ سے مدینہ کی طرف ہجرت کی تھی، انہیں غزوہ بدر میں شرکت کا شرف حاصل ہے اور انہوں نے جنگ ”بئر معونہ“ میں جام شہادت نوش کیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15645]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15646
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: كَلَّمَ طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ عَامِرَ بْنَ فُهَيْرَةَ بِشَيْءٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَهْلًا يَا طَلْحَةُ، إِنَّهُ قَدْ شَهِدَ بَدْرًا كَمَا شَهِدْتَهُ، وَخَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِمَوَالِيهِمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَفِيهِ مُصْعَبُ بْنُ مُصْعَبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا عامر بن فہیرہ کو کوئی سخت بات کہہ دی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے طلحہ! تم رک جاؤ! کیونکہ یہ بھی اسی طرح بدر میں شریک ہوا ہے، جس طرح تم شریک ہوئے ہو اور تم میں بہتر لوگ وہ ہیں، جو اپنے موالی کے حق میں بہتر ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مصعب بن مصعب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15646]
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مصعب بن مصعب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15646]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1121) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (287)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9301»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف