🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

178. بَابُ فَضْلِ عُكَّاشَةَ بْنِ مِحْصَنٍ الْأَسَدِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عکاشہ بن محصن اسدی رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15665
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" عُرِضَتْ عَلَيَّ الْأُمَمُ بِالْمَوْسِمِ، فَمَرَّتْ عَلَيَّ أُمَّتِي فَأُرِيتُهُمْ، فَأَعْجَبَنِي كَثْرَتُهُمْ قَدْ مَلَئُوا السَّهْلَ وَالْجَبَلَ قَالَ: أَرَضِيتَ يَا مُحَمَّدُ؟ قُلْتُ: نَعَمْ قَالَ: فَإِنَّ مَعَ هَؤُلَاءِ سَبْعِينَ أَلْفًا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ ; هُمُ الَّذِينَ لَا يَسْتَرْقُونَ، وَلَا يَتَطَيَّرُونَ، وَلَا يَكْتَوُونَ، وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ". فَقَامَ عُكَّاشَةُ فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ، فَدَعَا لَهُ، ثُمَّ قَامَ آخَرُ فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ. فَقَالَ:" سَبَقَكَ بِهَا عُكَّاشَةُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ مُطَوَّلًا وَمُخْتَصَرًا، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى كَذَلِكَ وَرِجَلُهُمَا فِي الْمُطَوَّلِ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَيَأْتِي الْمُطَوَّلُ فِي صِفَةِ الْجَنَّةِ فِيمَنْ يَدْخُلُهَا بِغَيْرِ حِسَابٍ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حج کے موقع پر میرے سامنے مختلف امتیں پیش کی گئیں، پھر میرے پاس سے میری امت گزری، جب میں نے انہیں دیکھا تو ان کی کثرت مجھے اچھی لگی، انہوں نے ہموار زمین اور پہاڑوں، ساری جگہ کو بھر دیا تھا، اس (پروردگار) نے دریافت کیا: اے محمد! کیا تم راضی ہو گئے؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں! اس نے فرمایا: ان کے ہمراہ ستر ہزار ایسے لوگ ہوں گے، جو کسی حساب کے بغیر جنت میں داخل ہوں گے، یہ وہ لوگ ہیں جو جھاڑ پھونک نہیں کرتے ہیں، فال نہیں نکالتے ہیں، داغ نہیں لگواتے ہیں اور اپنے پروردگار پر توکل کرتے ہیں، راوی بیان کرتے ہیں: تو سیدنا عکاشہ رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے، انہوں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئے کہ وہ مجھے بھی اُن میں شامل کر دے، راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے دعا کی، ایک اور صاحب کھڑے ہوئے انہوں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئے کہ وہ مجھے بھی اُن میں شامل کر دے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عکاشہ اس بارے میں تم پر سبقت لے گیا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے طویل اور مختصر دونوں طرح سے نقل کی ہے، اسے امام ابویعلیٰ نے بھی اسی طرح نقل کیا ہے، اور طویل روایت میں ان کے رجال صحیح کے رجال ہیں، آگے چل کے طویل روایت، جنت کی صفت سے متعلق کتاب میں، ان افراد سے متعلق باب میں آئے گی، جو کسی حساب کے بغیر جنت میں داخل ہوں گے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15665]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (5318 و 5319) اخرجه احمد فى المسند (3806 و 3819)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4327، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8328»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں