الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
182. (بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ عُتْبَةَ بْنِ غَزْوَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -) تَقَدَّمَ فِي غَزْوَةِ بَدْرٍ: أَنَّهُ فِيمَنْ شَهِدَهَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
حضرت عتبہ بن غزوان رضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15685
عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ مَعْمَرِ بْنِ الْمُثَنَّى قَالَ: عُتْبَةُ بْنُ غَزْوَانَ يُكْنَى: أَبَا عَبْدِ اللَّهِ، وَقِيلَ: أَبُو غَزْوَانَ، وَكَانَ طَوِيلًا جَمِيلًا، مَاتَ سَنَةِ سَبْعَ عَشْرَةَ وَهُوَ مُتَوَجِّهٌ إِلَى الْبَصْرَةِ فِي الْمَرَّةِ الثَّانِيَةِ، وَدُفِنَ فِي بَعْضِ الْمِيَاهِ وَهُوَ ابْنُ خَمْسٍ وَخَمْسِينَ سَنَةً، حَلِيفُ بَنِي نَوْفَلِ بْنِ عَبْدِ مَنَافٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابوعبیدہ معمر بن مثنیٰ بیان کرتے ہیں: سیدنا عتبہ بن غزوان رضی اللہ عنہ کی کنیت ابوعبداللہ تھی، اور ایک قول کے مطابق ابوغزوان تھی، وہ طویل القامت خوبصورت شخص تھے، ان کا انتقال 17 ہجری میں ہوا تھا، جب وہ دوسری مرتبہ بصرہ جا رہے تھے، انہیں کسی پانی کے پاس دفن کیا گیا تھا، ان کی عمر 55 سال تھی، وہ بنو نوفل بن عبدمناف کے حلیف تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15685]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15685]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (113/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15686
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ: تُوُفِّيَ عُتْبَةُ بْنُ غَزْوَانَ سَنَةَ سَبْعَ عَشْرَةَ بِطَرِيقِ الْبَصْرَةِ عَامِلًا لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، وَسِنُّهُ سَبْعٌ وَخَمْسُونَ سَنَةً. وَقِيلَ: مَاتَ سَنَةَ عِشْرِينَ، وَهُوَ الَّذِي مَصَّرَ الْبَصْرَةَ، وَاخْتَطَّ بِهَا الْمَنَازِلَ، وَبَنَى مَسْجِدَهَا، وَهُوَ الَّذِي افْتَتَحَ الْأُبُلَّةَ، وَكَانَتْ وِلَايَتُهُ الْبَصْرَةَ سِتَّةَ أَشْهُرٍ وَلَّاهُ إِيَّاهَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں: سیدنا عتبہ بن غزوان رضی اللہ عنہ کا انتقال 17 ہجری میں، بصرہ کے راستے میں ہوا تھا، وہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے مقرر کردہ اہلکار تھے، ان کی عمر 57 برس تھی، ایک قول کے مطابق ان کا انتقال 20 ہجری میں ہوا تھا، یہ وہ فرد ہیں جنہوں نے ”بصرہ“ شہر بسایا تھا، وہاں گھروں کی حد بندی کی تھی، اور وہاں کی مسجد تعمیر کی تھی، یہ وہ فرد ہیں، جنہوں نے ”ابلہ“ فتح کیا تھا، یہ چھ ماہ تک بصرہ کے گورنر رہے تھے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں وہاں کا گورنر مقرر کیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15686]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15686]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (113/17)»