🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

185. (بَابُ فَضْلِ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -) قَدْ تَقَدَّمَ نَسَبُهُ فِيمَنْ شَهِدَ بَدْرًا .
حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15708
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ: أَنَّهُ كَانَ مَرِيضًا فَبَصَقَ عَنْ يَمِينِهِ - أَوْ أَرَادَ: أَنْ يَبْصُقَ عَنْ يَمِينِهِ - فَقَالَ: مَا بَصَقْتُ عَنْ يَمِينِي مُنْذُ أَسْلَمْتُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ بیمار ہو گئے، انہوں نے اپنے دائیں طرف تھوک دیا، یا انہوں نے اپنے دائیں طرف تھوکنے کا ارادہ کیا (یعنی انہیں دائیں طرف تھوکنے کی ضرورت پیش آئی) تو انہوں نے فرمایا: جب سے میں نے اسلام قبول کیا ہے، کبھی اپنے دائیں طرف نہیں تھوکا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15708]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (163/20)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15709
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِنَّ مُعَاذًا كَانَ أُمَّةً قَانِتًا لِلَّهِ، حَنِيفًا مُسْلِمًا، وَلَمْ يَكُ مِنَ الْمُشْرِكِينَ.
فَقَالَ بَعْضُ جُلَسَائِهِ: إِنَّ إِبْرَاهِيمَ. قَالَ: لَمْ أَنْسَ، ثُمَّ قَالَ: أَتَدْرُونَ مَا الْأُمَّةُ؟ قَالُوا: لَا. قَالَ: الَّذِي يُعَلِّمُ النَّاسَ الْخَيْرَ. قَالَ: هَلْ تَدْرُونَ مَا الْقَانِتُ؟ قَالُوا: لَا قَالَ: الْمُطِيعُ لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ حَجَّاجِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ ایک امت تھے، جو اللہ تعالیٰ کے فرمانبردار تھے، سیدھے راستے پر گامزن تھے، اور مسلمان تھے، وہ مشرکین میں سے نہیں تھے۔ راوی بیان کرتے ہیں: ان کے ساتھ بیٹھے ہوئے کسی شخص نے کہا: (یہ الفاظ تو) سیدنا ابراہیم علیہ السلام (کے بارے میں ہیں)، تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں بھولا نہیں ہوں، پھر انہوں نے دریافت کیا: کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو؟ اُمت سے مراد کیا ہے؟ لوگوں نے جواب دیا: جی نہیں! تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس سے مراد وہ شخص ہے جو لوگوں کو بھلائی کی تعلیم دیتا ہے، پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کیا تم جانتے ہو قانت سے مراد کیا ہے؟ لوگوں نے جواب دیا: جی نہیں! تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس سے مراد، اللہ تعالیٰ کا فرمانبردار شخص ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف حجاج بن ابراہیم کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15709]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (34/20)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15710
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" خُذُوا الْقُرْآنَ مِنْ أَرْبَعَةٍ: مِنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، وَمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، وَسَالِمٍ مَوْلَى أَبِي حُذَيْفَةَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قرآن کا علم چار لوگوں سے حاصل کرو! ابی بن کعب، عبداللہ بن مسعود، معاذ بن جبل اور ابوحذیفہ کا غلام سالم۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15710]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2703)، أخرجه مسند البزار برقم: 1526»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15711
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ إِمَامُ الْعُلَمَاءِ بِرَتْوَةٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَزْهَرَ الْأَنْصَارِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
محمد بن کعب قرظی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”معاذ بن جبل، علماء سے ایک قدم آگے ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبداللہ بن ازہر انصاری ہے اور میں اُس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کی بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15711]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (29/20)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15712
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكَ يَقُولُ: مَاتَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ وَهُوَ ابْنُ ثَمَانٍ وَعِشْرِينَ سَنَةً، وَقَائِلٌ يَقُولُ: ابْنُ اثْنَتَيْنِ وَثَلَاثِينَ. وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مُعَاذٌ إِمَامُ الْعُلَمَاءِ بِرِتْوَةٍ". قَالَ ابْنُ بُكَيْرٍ: الرِّتْوَةُ: الْمَنْزِلَةُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُنْقَطِعَ الْإِسْنَادِ.
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کا انتقال 28 سال کی عمر میں ہو گیا تھا، کسی نے یہ بیان کیا ہے: کہ 32 سال کی عمر میں ہوا تھا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”معاذ، علماء سے ایک قدم آگے ہو گا۔“ یحیی بن بکیر کہتے ہیں: لفظ ”رتوة“ کا مطلب ”منزلت“ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور یہ سند کے اعتبار سے منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15712]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (29/20)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15713
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ: تُوُفِّيَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ فِي طَاعُونِ عَمْوَاسٍ، سَنَةَ سَبْعَ عَشْرَةَ أَوْ ثَمَانَ عَشْرَةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں: سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کا انتقال ”عمواس“ کے طاعون میں 17 یا شاید 18 ہجری میں ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15713]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (30/20) .»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15714
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ: قُبِضَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ أَوْ أَرْبَعٍ وَثَلَاثِينَ سَنَةً. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں: جب سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا، اس وقت ان کی عمر 33 برس یا شاید 34 برس تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اور اس کی حدیث حسن ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15714]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (30/20)»

الحكم على الحديث:
مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15715
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ قَالَ: تُوُفِّيَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ وَهُوَ ابْنُ ثَمَانٍ وَعِشْرِينَ سَنَةً، وَالَّذِي يَرْفَعُ فِي نَسَبِهِ يَقُولُ: اثْنَتَيْنِ وَثَلَاثِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُنْقَطِعَ الْإِسْنَادِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
یحیی بن سعید بیان کرتے ہیں: جب سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا، اس وقت ان کی عمر 28 برس تھی، جس نے ان کی عمر زیادہ بیان کی ہے اس کا یہ کہنا ہے: کہ ان کی عمر 32 برس تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، یہ سند کے اعتبار سے منقطع ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15715]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (29/20)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں