الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
212. بَابٌ فِي أَبِي الْهَيْثَمِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابوالہیثم رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
حدیث نمبر: 15845
عَنِ ابْنِ شِهَابٍ فِي تَسْمِيَةِ مَنْ شَهِدَ الْعَقَبَةَ مِنَ الْأَنْصَارِ: أَبُو الْهَيْثَمِ، وَهُوَ نَقِيبٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ شُهُودِهِ بَدْرًا فِي غَزْوَةِ بَدْرٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ شُهُودِهِ بَدْرًا فِي غَزْوَةِ بَدْرٍ.
ابن شہاب نے بیعت عقبہ میں شرکت کرنے والے افراد کے ناموں میں، انصار سے تعلق رکھنے والے سیدنا ابوالہیثم رضی اللہ عنہ کا تذکرہ کیا ہے اور وہ نقیب ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے غزوہ بدر سے متعلق باب میں یہ حدیث گزر چکی ہے کہ یہ غزوہ بدر میں بھی شریک ہوئے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15845]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (250/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 15846
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ: تُوُفِّيَ أَبُو الْهَيْثَمِ بْنُ التَّيْهَانِ سَنَةَ عِشْرِينَ، وَاسْمُهُ مَالِكٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوالہیثم بن تیہان رضی اللہ عنہ کا انتقال 20 ہجری میں ہوا تھا، ان کا نام ”مالک“ تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15846]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15846]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (250/19)»