الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
250. بَابُ مَا جَاءَ فِي مُعَاوِيَةَ بْنِ مُعَاوِيَةَ اللَّيْثِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - -
حضرت معاویہ بن معاویہ لیثی رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16014
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِتَبُوكَ، فَطَلَعَتِ الشَّمْسُ بِضِيَاءٍ وَشُعَاعٍ وَنُورٍ لَمْ نَرَهَا طَلَعَتْ فِيمَا مَضَى بِمِثْلِهِ، فَأَتَى جِبْرِيلُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا جِبْرِيلُ، مَا لِي أَرَى الشَّمْسَ الْيَوْمَ طَلَعَتْ بِضِيَاءٍ وَنُورٍ وَشُعَاعٍ لَمْ أَرَهَا طَلَعَتْ فِيمَا مَضَى؟". قَالَ: إِنَّ ذَلِكَ مُعَاوِيَةُ بْنُ مُعَاوِيَةَ اللَّيْثِيُّ مَاتَ بِالْمَدِينَةِ الْيَوْمَ، فَبَعَثَ اللَّهُ عَلَيْهِ أَلْفَ مَلَكٍ يُصَلُّونَ عَلَيْهِ قَالَ:" وَفِيمَ ذَلِكَ؟". قَالَ: كَانَ يُكْثِرُ قِرَاءَةَ: (قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ) فِي اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ، وَفِي مَمْشَاهُ وَقِيَامِهِ وَقُعُودِهِ، فَهَلْ لَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنْ أَقْبِضَ لَكَ الْأَرْضَ فَتُصَلِّي عَلَيْهِ؟ قَالَ:" نَعَمْ". فَصَلَّى عَلَيْهِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ الْعَلَاءُ بْنُ زَيْدَلٍ أَبُو مُحَمَّدٍ الثَّقَفِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ الْعَلَاءُ بْنُ زَيْدَلٍ أَبُو مُحَمَّدٍ الثَّقَفِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تبوک میں موجود تھے، جب سورج نکلا تو اس کی روشنی تیز تھی، اس سے پہلے ہم نے اس کو کبھی اس طرح چمکدار عالم میں طلوع ہوتے ہوئے نہیں دیکھا تھا، سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے جبرائیل! کیا وجہ ہے کہ آج میں دیکھ رہا ہوں کہ سورج کی روشنی بہت تیز ہے؟ اس سے پہلے میں نے کبھی اسے اس طرح طلوع ہوتے ہوئے نہیں دیکھا، تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے بتایا کہ مدینہ منورہ میں آج سیدنا معاویہ بن معاویہ لیثی رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا ہے، تو اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف ایک ہزار فرشتے بھیجے ہیں، تاکہ وہ ان کی نماز جنازہ ادا کریں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اس کی وجہ کیا ہے؟ تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے بتایا: وہ رات اور دن میں، چلتے ہوئے قیام کے دوران، بیٹھنے کے دوران، کثرت کے ساتھ سورہ اخلاص پڑھا کرتے تھے، پھر انہوں نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! کیا آپ اس بات میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ میں آپ کے لئے زمین کو سمیٹ دوں اور آپ ان کی نماز جنازہ ادا کر لیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: جی ہاں! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کی نماز جنازہ ادا کی۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علاء بن زیدل ابومحمد ثقفی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16014]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علاء بن زیدل ابومحمد ثقفی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16014]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4267)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5913/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً