الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
259. بَابُ مَا جَاءَ فِي فُرَاتِ بْنِ حَيَّانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت فرات بن حیان رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16027
عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِأَصْحَابِهِ:" إِنَّ مِنْكُمْ رِجَالًا لَا أُعْطِيهِمْ شَيْئًا، أَكِلُهُمْ إِلَى إِيمَانِهِمْ مِنْهُمْ فُرَاتُ بْنُ حَيَّانَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ حَارِثَةَ بْنِ مُضَرِّبٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ حَارِثَةَ بْنِ مُضَرِّبٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
ایک صحابی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا: ”تم میں سے کچھ لوگ ایسے ہیں، جنہیں میں کچھ نہیں دیتا ہوں، میں انہیں ان کے ایمان کے سپرد کر دیتا ہوں، اُن لوگوں میں سے ایک فرات بن حیان ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ حارثہ بن مضرب کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16027]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ حارثہ بن مضرب کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16027]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (375/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16157، 22671»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16028
وَعَنْ عَلِيٍّ - يَعْنِي ابْنَ طَالِبٍ -: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنِّي لَأُعْطِي قَوْمًا أَتَأَلَّفُهُمْ، وَأَكِلُ قَوْمًا إِلَى مَا عِنْدَهُمْ - أَوْ إِلَى مَا جَعَلَ اللَّهُ فِي قُلُوبِهِمْ - مِنْهُمْ: فُرَاتُ بْنُ حَيَّانَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں، کچھ لوگوں کو (مال دولت وغیرہ) دیتا ہوں، اس طرح میں اُن کی تالیف قلب کرتا ہوں اور کچھ لوگوں کو اس کے سپرد کر دیتا ہوں جو (ایمان) اُن کے پاس ہے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) اُس کے سپرد کر دیتا ہوں، جو اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں میں (ایمان) رکھا ہے اور ان لوگوں میں سے ایک فرات بن حیان ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16028]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16028]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2748)، أخرجه مسند البزار برقم: 722»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف