🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

269. بَابٌ فِي نُبَيْشَةِ الْخَيْرِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
حضرت نبیشہ خیر رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16064
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: هُوَ نُبَيْشَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْهُذَلِيُّ، يَقُولُ: نُبَيْشَةُ الْخَيْرِ، وَهُوَ نُبَيْشَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَيْبَانَ بْنِ عَتَّابِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ حُصَيْنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الْعُزَّى بْنِ وَاثِلَةَ.
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: یہ سیدنا نبیشہ بن عبداللہ ہذلی رضی اللہ عنہ ہیں، وہ کہتے ہیں: یہ سیدنا نبیشہ الخیر رضی اللہ عنہ ہیں، یہ سیدنا نبیشہ رضی اللہ عنہ بن عبداللہ بن شیبان بن عتباب بن حارث بن حصین بن حارث بن عبدالعزیٰ بن واثلہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16064]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16065
عَنْ أُمِّ عَاصِمٍ - وَهِيَ أُمُّ وَلَدِ سُفْيَانَ بْنِ سَلَمَةَ بْنِ الْمُحَبَّقِ الْهُذَلِيِّ - قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيْنَا نُبَيْشَةُ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمَّاهُ:" نُبَيْشَةَ الْخَيْرِ". دَخَلَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعِنْدَهُ أُسَارَى، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِمَّا أَنْ تَمُنَّ عَلَيْهِمْ، وَإِمَّا أَنْ تُفَادِيَهُمْ، فَقَالَ:" أَمَرْتَ بِخَيْرٍ، أَنْتَ نُبَيْشَةُ الْخَيْرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
ام عاصم، جو سفیان بن سلمہ بن محبق ہذلی کی اُم ولد ہیں، وہ بیان کرتی ہیں: سیدنا نبیشہ رضی اللہ عنہ ہمارے پاس تشریف لائے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں نبیشہ الخیر کا نام دیا تھا، ایک مرتبہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ قیدی موجود تھے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یا تو آپ ان پر احسان کیجئے، یا پھر ان کا فدیہ قبول کر لیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے بھلائی کے بارے میں مشورہ دیا ہے، تم نبیشہ الخیر ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16065]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں