🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

310. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16122
عَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ قَالَ: ذَهَبَتْ أُمِّي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَمَسَحَ رَأْسِي، وَدَعَا لِي بِالرِّزْقِ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى.
سیدنا عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میری والدہ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے گئیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا، اور میرے لئے رزق کی دعا کی۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16122]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1456)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح ¤ قال الهيثمي: رجال أبي يعلى وبعض أسانيد الطبراني رجال الصحيح ۔ مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (9 / 405)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16123
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ أَيْضًا: ذَهَبَتْ بِي أُمِّي أَوْ أَبِي. وَرَوَاهُمَا الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى وَبَعْضِ أَسَانِيدِ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
اُن کی نقل کردہ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: میری والدہ (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) میرے والد مجھے ساتھ لے کر گئے۔ یہ دونوں روایات امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہیں، امام ابویعلیٰ کے رجال اور طبرانی کی بعض اسانید کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16123]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1463)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16124
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ قَالَ: كُنْتُ فِي بَطْنِ الْمَرْأَةِ يَوْمَ بَدْرٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ بدر کے موقع پر میں اپنی والدہ کے پیٹ میں تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16124]

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16125
وَعَنْ أَبِي نُعَيْمٍ قَالَ: مَاتَ عَمْرُو بْنُ حُرَيْثٍ فِي سَنَةِ خَمْسٍ وَثَمَانِينَ..
ابونعیم بیان کرتے ہیں: سیدنا عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ کا انتقال 85 ہجری میں ہوا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16125]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16126
قَالَ أَبُو مُوسَى: وَتُوُفِّيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلِعَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ اثْنَتَا عَشْرَةَ سَنَةً.
قَالَ: وَيُكَنَّى عَمْرُو بْنُ حُرَيْثٍ: أَبَا سَعِيدٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ إِلَى أَبِي نُعَيْمٍ ثِقَاتٌ.
ابوموسی بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا، تو اس وقت سیدنا عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ کی عمر بارہ سال تھی۔ وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ کی کنیت ابوسعید تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ابونعیم تک اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16126]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں