الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
371. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ قُرَيْشٍ .
قریش کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16463
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بُغْضُ بُغْضُ بَنِي هَاشِمٍ وَالْأَنْصَارِ كُفْرٌ، وَبُغْضُ الْعَرَبِ نِفَاقٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بنو ہاشم اور انصار سے بغض رکھنا کفر ہے اور عربوں سے بغض رکھنا نفاق ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16463]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16463]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11312)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11312»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16464
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَحِبُّوا قُرَيْشًا ; فَإِنَّهُ مَنْ أَحَبَّهُمْ أَحَبَّهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمُهَيْمِنِ بْنُ عَبَّاسِ بْنِ سَهْلٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قریش سے محبت رکھو! کیونکہ جو شخص ان سے محبت رکھے گا، اللہ تعالیٰ اس شخص سے محبت رکھے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالمہیمن بن عباس بن سہل ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16464]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالمہیمن بن عباس بن سہل ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16464]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5709)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5709»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16465
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَقُولُ:" يَا عَائِشَةُ، إِنَّ قَوْمَكِ أَسْرَعُ أُمَّتِي بِي لَحَاقًا". قَالَتْ: فَلَمَّا جَلَسَ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَقَدْ جَعَلَنِي اللَّهُ فِدَاكَ، لَقَدْ دَخَلْتُ وَأَنْتَ تَقُولُ كَلَامًا ذَعَرَنِي. قَالَ:" وَمَا هُوَ؟". قُلْتُ: تَزْعُمُ أَنَّ قَوْمِي أَسْرَعُ أُمَتِكَ بِكَ لَحَاقًا، قَالَ:" نَعَمْ". قُلْتُ: وَمِمَّ ذَاكَ؟ قَالَ:" تَسْتَحْلِيُهُمُ الْمَنَايَا، وَتَنَفَّسُ عَلَيْهِمْ أُمَّتُهُمْ". قَالَتْ: فَقُلْتُ: كَيْفَ النَّاسُ بَعْدَ ذَلِكَ - أَوْ عِنْدَ ذَلِكَ -؟ قَالَ:" دُبًّا يَأْكُلُ أَشِدَّاؤُهُ ضِعَافَهُ، حَتَّى تَقُومَ عَلَيْهِمُ السَّاعَةُ". قَالَ: وَالدُّبَّا: الْجَنَادِبُ الَّتِي لَمْ تَنْبُتْ أَجْنِحَتُهَا.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے، آپ نے ارشاد فرمایا: اے عائشہ! تمہاری قوم میری امت میں سے سب سے پہلے مجھ سے آ ملے گی، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما ہوئے تو میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ مجھے آپ پر فدا کر دے، جب آپ اندر تشریف لائے تو آپ نے ایک ایسی بات ارشاد فرمائی، جس نے مجھے پریشان کر دیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: وہ کیا بات ہے؟ میں نے عرض کی: آپ نے یہ فرمایا تھا کہ میری قوم آپ کی امت میں سے، سب سے پہلے آپ سے جا ملے گی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! میں نے عرض کی: اس کی وجہ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کہ موت انہیں ختم کر دے گی اور ان کی امت ان پر رشک (حسد) کرے گی۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے عرض کی: اس کے بعد لوگوں کا کیا بنے گا؟ (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) اس وقت لوگوں کا کیا بنے گا؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس طرح کیڑے مکوڑے ہوتے ہیں، جو طاقتور ہوں، وہ کمزوروں کو کھا جاتے ہیں، یہاں تک کہ اُن لوگوں پر قیامت قائم ہو گی۔“ راوی کہتے ہیں: لفظ ”دباء“ کا مطلب وہ کیڑے ہوتے ہیں، جن کے پر نہیں اُگتے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16465]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (81/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23998»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 16466
وَفِي رِوَايَةٍ:" يَا عَائِشَةُ، أَوَّلُ مَنْ يَهْلِكُ مِنَ النَّاسِ قَوْمُكِ". قَالَ: قُلْتُ: - جَعَلَنِي اللَّهُ فَدَاكَ - أَبَنِي تَيْمٍ؟ قَالَ:" لَا، وَلَكِنَّ هَذَا الْحَيَّ مِنْ قُرَيْشٍ تَسْتَحْلِيُهُمُ الْمَنَايَا، وَتَنَفَّسُ النَّاسُ عَنْهُمْ أَوَّلُ النَّاسِ هَلَاكًا". قُلْتُ: فَمَا بَقَاءُ النَّاسِ بَعْدَهُمْ؟ قَالَ:" هُمْ صُلْبُ النَّاسِ، إِذَا هَلَكُوا هَلَكَ النَّاسُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ بِبَعْضِهِ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِبَعْضِهِ أَيْضًا، وَإِسْنَادُ الرِّوَايَةِ الْأُولَى عِنْدَ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَفِي بَقِيَّةِ الرِّوَايَاتِ مَقَالٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: اے عائشہ! لوگوں میں سب سے پہلے تمہاری قوم ہلاکت کا شکار ہو گی، میں نے عرض کی: اللہ تعالیٰ مجھے آپ پر فدا کرے، کیا بنو تیم؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! بلکہ قریش کا یہ قبیلہ، موت انہیں ختم کر دے گی اور لوگ انہیں مار دیں گے، میں نے عرض کی: اس کے بعد لوگوں کی بقاء کیسے ہو گی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ لوگ (یعنی قریش، دوسرے) لوگوں کی پشت ہیں، جب یہ ہلاکت کا شکار ہو جائیں گے تو باقی لوگ بھی ہلاکت کا شکار ہو جائیں گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے، امام طبرانی نے معجم اوسط میں بھی اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے اور امام أحمد کی نقل کردہ پہلی روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں اور بقیہ روایات کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16466]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے، امام طبرانی نے معجم اوسط میں بھی اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے اور امام أحمد کی نقل کردہ پہلی روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں اور بقیہ روایات کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16466]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2789) اخرجه احمد فى المسند (74/6)»
الحكم على الحديث:
إسنادُ أحمد رجال الصحیح
حدیث نمبر: 16467
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَسْرَعُ قَبَائِلِ الْعَرَبِ فَنَاءً قُرَيْشٌ، يُوشِكُ أَنْ تَمُرَّ الْمَرْأَةُ بِالْنَعْلِ فَتَقُولُ: هَذَا نَعْلٌ قُرَشِيٌّ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ وَقَالَ:" هَذِهِ" بَدَلُ" هَذَا". وَرِجَالُ أَحْمَدَ، وَأَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عربوں کے قبائل میں سب سے زیادہ جلدی قریش فنا ہوں گے، عنقریب ایسا وقت آئے گا کہ کوئی عورت کسی جوتے کے پاس سے گزرے گی تو یہ کہے گی: یہ کسی قریشی کا جوتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، انہوں نے ایک لفظ مختلف نقل کیا ہے، امام أحمد کے رجال اور امام ابویعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16467]
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، انہوں نے ایک لفظ مختلف نقل کیا ہے، امام أحمد کے رجال اور امام ابویعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16467]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2788) اخرجه أبو يعلى فى المسند (6205) اخرجه احمد فى المسند (336/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8232»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16468
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَزَالُ الدِّينُ وَاصِبًا مَا بَقِيَ مِنْ قُرَيْشٍ عِشْرُونَ رَجُلًا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي حَيَّةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ دین مسلسل مضبوط رہے گا، جب تک قریش کے بیس افراد (بھی) باقی رہیں گے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن ابوحیہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16468]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن ابوحیہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16468]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2791)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5187»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف