🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

379. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَبْدِ الْقَيْسِ .
عبدالقیس قبیلے کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16579
عَنِ ابْنِ الْعَبَّاسِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خَيْرُ أَهْلِ الْمَشْرِقِ عَبْدُ الْقَيْسِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ وَهْبُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زِمَامٍ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اہل مشرق میں سب سے بہتر عبدالقیس (یعنی اس قبیلے کے لوگ) ہیں۔“
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی وہب بن یحیی بن زمام ہے اور میں اُس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16579]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2829)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16580
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" خَيْرُ أَهْلِ الْمَشْرِقِ عَبْدُ الْقَيْسِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اہل مشرق میں سب سے بہتر عبدالقیس (یعنی اس قبیلے کے لوگ) ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16580]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6062) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1638)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1638»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16581
وَعَنْ نُوحِ بْنِ مَخْلَدٍ: أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ بِمَكَّةَ فَسَأَلَهُ:" مِمَّنْ أَنْتَ؟". فَقَالَ: أَنَا مِنْ ضُبَيْعَةَ مِنْ رَبِيعَةَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خَيْرُ رَبِيعَةَ عَبْدُ الْقَيْسِ، ثُمَّ الْحَيُّ الَّذِي أَنْتَ مِنْهُمْ". قَالَ: وَأَبْضَعَ مَعَهُ فِي جُلْبَتَيْنِ إِلَى الْيَمَنِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: وَأَبْضَعَ مَعَهُ فِي جَيْشٍ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا نوح بن مخلد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت مکہ میں تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہارا تعلق کس سے ہے؟ انہوں نے جواب دیا: میں ضبیعہ بن ربیعہ سے تعلق رکھتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ربیعہ میں سب سے بہتر عبدالقیس قبیلہ ہے، اور پھر وہ قبیلہ ہے جس سے تم تعلق رکھتے ہو، راوی کہتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے ہمراہ کچھ ساز و سامان بھی یمن بھیجا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ہمراہ ایک لشکر میں سامان بھیجا۔۔۔۔۔۔“۔ اس روایت کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16581]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7118»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16582
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنَا حَجِيجُ مَنْ ظَلَمَ عَبْدَ الْقَيْسِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں اُس شخص کا مقابل فریق ہوؤں گا جو عبدالقیس (یعنی اس قبیلے کے افراد) کے ساتھ زیادتی کرے گا“۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16582]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2822) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12971)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں