🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

381. بَابُ مَا جَاءَ فِي بَنِي نَاجِيَةَ .
بنوناجیہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16587
عَنْ سَعْدٍ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي وَقَّاصٍ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِبَنِي نَاجِيَةَ:"، أَنَا مِنْهُمْ، وَهُمْ مِنِّي". رَوَاهُ أَحْمَدُ مُتَّصِلًا وَمُرْسَلًا بِاخْتِصَارٍ عَنِ ابْنِ أَخٍ لِسَعْدٍ، وَلَمْ يَسِمِّهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو ناجیہ کے بارے میں یہ ارشاد فرمایا تھا: ”میں اُن سے ہوں اور یہ مجھ سے ہیں۔“
یہ روایت امام أحمد نے متصل اور مرسل، دونوں طرح سے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، انہوں نے اسے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے بھتیجے کے حوالے سے نقل کیا ہے، لیکن اس کا نام بیان نہیں کیا ہے، ان دونوں کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16587]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (1448) و (1447)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1450»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16588
وَعَنْ شُعْبَةَ قَالَ: سَأَلْتُ سَعْدَ بْنَ إِبْرَاهِيمَ عَنْ بَنِي نَاجِيَةَ فَقَالَ: هُمْ مِنَّا.
قَالَ شُعْبَةُ: يَرْوُونَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هُمْ حَيٌّ مِنِّي". وَأَحْسَبُهُ قَالَ:" وَأَنَا مِنْهُمْ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ سَعْدَ بْنَ إِبْرَاهِيمَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ.
شعبہ بیان کرتے ہیں: میں نے سعد بن ابراہیم سے بنو ناجیہ کے بارے میں دریافت کیا: تو انہوں نے بتایا: وہ ہم میں سے ہیں۔ شعبہ بیان کرتے ہیں: لوگوں نے سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ کے حوالے سے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے
یہ روایت نقل کی ہے: ”وہ ایسا قبیلہ ہے، جو مجھ سے ہے۔“ راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: ”اور میں اُن سے ہوں۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ سعد بن ابراہیم نامی راوی نے سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16588]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (958)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں