الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
399. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْكُوفَةِ .
کوفہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16684
عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: مَا أَخْبِيَةٌ بَعْدَ أَخْبِيَةٍ كَانَتْ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِبَدْرٍ يَدْفَعُ عَنْهَا مَا يَدْفَعُ عَنْ أَهْلِ هَذِهِ الْأَخْبِيَةِ، وَلَا يُرِيدُهُمْ أَحَدٌ بِسُوءٍ إِلَّا أَتَاهُمُ اللَّهُ مَا يَشْغَلُهُمْ عَنْهُمْ.
سیدنا حذیفہ فرماتے ہیں: بدر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جو خیمے لگائے گئے تھے جن کے ذریعے بچاؤ کیا گیا، ان کے بعد کوئی خیمہ ایسا نہیں ہے جو ان خیمے والوں سے زیادہ محفوظ ہو، جو بھی شخص ان کے بارے میں برائی کا ارادہ کرے گا، اللہ تعالیٰ اسے ایسی صورتحال کا شکار کرے گا کہ وہ ان کے حوالے سے توجہ ہٹا لے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16684]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3854) اخرجه احمد فى المسند (384/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22755»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16685
وَفِي رِوَايَةٍ: وَقَالَ: إِنَّكُمُ الْيَوْمَ مَعْشَرَ الْعَرَبِ لَتَأْتُونَ أُمُورًا إِنَّهَا لَفِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - النِّفَاقُ عَلَى وَجْهِهِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ بِاخْتِصَارٍ، وَقَالَ: إِلَّا أَتَاهُمُ اللَّهُ بِمَا يَشْغَلُهُمْ. وَقَالَ الْبَزَّارُ: يَعْنِي الْكُوفَةَ.
وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ: عَنْ أَهْلِ هَذِهِ الْأَخْبِيَةِ - يَعْنِي الْكُوفَةَ -. وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَالْبَزَّارِ ثِقَاتٌ.
وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ: عَنْ أَهْلِ هَذِهِ الْأَخْبِيَةِ - يَعْنِي الْكُوفَةَ -. وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَالْبَزَّارِ ثِقَاتٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”انہوں نے فرمایا: اے عربوں کے گروہ! آج تم کچھ ایسے امور کے مرتکب ہو رہے ہو کہ اگر وہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ہوتے تو وہ منافقت شمار ہوتے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام بزار نے اس کی مانند روایت اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اللہ تعالیٰ انہیں ایسی صورتحال کا شکار کر دے گا جو انہیں مشغول کر دے گی“ اور امام بزار کی روایت میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: اس سے مراد کوفہ ہے۔ امام طبرانی نے معجم اوسط میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”ان خیمے والوں سے مراد کوفہ ہے۔“ امام أحمد اور امام بزار کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16685]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2854) اخرجه احمد فى المسند (384/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح