الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
403. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْأُمَّةِ .
اس امت کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16704
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْقَاسِمِ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَقُولُ: يَا عِيسَى، إِنِّي بَاعِثٌ مِنْ بَعْدَكَ أُمَّةً، إِنْ أَصَابَهُمْ مَا يُحِبُّونَ، حَمِدُوا وَشَكَرُوا، وَإِنْ أَصَابَهُمْ مَا يَكْرَهُونَ، احْتَسَبُوا وَصَبَرُوا، وَلَا حِلْمَ وَلَا عِلْمَ. قَالَ: يَا رَبِّ، كَيْفَ هَذَا لَهُمْ، وَلَا حِلْمَ، وَلَا عِلْمَ؟! قَالَ: أُعْطِيهِمْ مِنْ حِلْمِي وَعِلْمِي". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ الْحَسَنِ بْنِ سَوَّارٍ، وَأَبِي حَلْبَسٍ: يَزِيدُ بْنُ مَيْسَرَةَ، وَهُمَا ثِقَتَانِ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اللہ کے رسول سیدنا ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا: اے عیسیٰ! میں تمہارے بعد ایک امت بھیجوں گا اگر انہیں وہ چیز نصیب ہو گی جسے وہ پسند کرتے ہوں، تو وہ اس بات پر حمد کریں گے اور شکر کریں گے اور اگر انہیں وہ صورتحال لاحق ہو جسے وہ ناپسند کرتے ہوں تو وہ اس بارے میں ثواب کی امید رکھیں گے اور صبر سے کام لیں گے، حالانکہ ان میں حلم اور علم نہیں ہو گا، سیدنا عیسیٰ علیہ السلام نے عرض کی: اے میرے پروردگار! انہیں یہ چیز کیسے نصیب ہو گی؟ جبکہ نہ حلم ہو گا اور نہ علم ہو گا؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: میں اپنے حلم اور اپنے علم میں سے اُنہیں عطا کروں گا۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے، امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف حسن بن سوار اور ابوحلبس یزید بن میسرہ کا معاملہ مختلف ہے اور یہ دونوں بھی ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16704]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2845) اخرجه احمد فى المسند (450/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26997»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16705
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَنَا حَظُّكُمْ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ، وَأَنْتُمْ حَظِّي مِنَ الْأُمَمِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي حَبِيبَةَ الطَّائِيِّ، وَقَدْ صَحَّحَ لَهُ التِّرْمِذِيُّ حَدِيثًا، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں انبیاء کرام میں سے تم لوگوں کا حصہ ہوں اور تم لوگ اُمتوں میں سے میرا حصہ ہو۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں صرف ابوحبیبہ طائی کا معاملہ مختلف ہے، امام ترمذی نے اس کی نقل کردہ ایک حدیث کو صحیح قرار دیا ہے، اور ابن حبان میں اس کا ذکر کتاب الثقات میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16705]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2847)، أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7214، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4092»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 16706
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَثَلُ أُمَّتِي مَثَلُ الْمَطَرِ، لَا يُدْرَى أَوَّلُهُ خَيْرٌ أَمْ آخِرُهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ الْحَسَنِ بْنِ قَزَعَةَ، وَعُبَيْدِ بْنِ سُلَيْمَانَ الْأَغَرِّ، وَهُمَا ثِقَتَانِ، وَفِي عُبَيْدٍ خِلَافٌ لَا يَضُرُّ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کی مثال بارش کی مانند ہے، یہ پتہ نہیں چلتا کہ اُس کا ابتدائی حصہ زیادہ بہتر ہے؟ یا آخری حصہ؟“”“”۔
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام بزار کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف حسن بن قزعہ اور عبید بن سلیمان اغر کا معاملہ مختلف ہے، اور یہ دونوں ثقہ ہیں، عبید کے بارے میں ایسا اختلاف پایا جاتا ہے، جو نقصان دہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16706]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2843)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18402، وأخرجه مسند البزار برقم: 1412»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16707
وَعَنْ عَمَّارٍ أَيْضًا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَثَلُ أُمَّتِي كَالْمَطَرِ، يَجْعَلُ اللَّهُ فِي أَوَّلِهِ خَيْرًا، وَفِي آخِرِهِ خَيْرًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمار رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کی مثال بارش کی مانند ہے، اللہ تعالیٰ نے اس کے ابتدائی حصے میں بھی بھلائی رکھی ہے، اور اس کے آخری حصے میں بھی بھلائی رکھی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ربذی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16707]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ربذی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16707]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2844)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16708
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَثَلُ أُمَّتِي مَثَلُ الْمَطَرِ، لَا يُدْرَى أَوَّلُهُ خَيْرٌ أَمْ آخِرُهُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَسَنَدُ الْبَزَّارِ حَسَنٌ. وَقَالَ: لَا يُرْوَى عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِإِسْنَادٍ أَحْسَنَ مِنْ هَذَا.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کی مثال بارش کی مانند ہے، یہ پتا نہیں چلتا کہ اس کا ابتدائی حصہ زیادہ بہتر ہے؟ یا آخری حصہ؟“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام بزار کی سند حسن ہے، وہ کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اس سے زیادہ عمدہ سند کے ساتھ روایت نقل نہیں کی گئی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16708]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 18402، وأخرجه مسند البزار برقم: 1412»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 16709
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَثَلُ أُمَّتِي كَمَثَلِ الْمَطَرِ، لَا يُدْرَى أَوَّلُهُ خَيْرٌ أَمْ آخِرُهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُبَيْسُ بْنُ مَيْمُونٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میری امت کی مثال بارش کی مانند ہے، یہ پتا نہیں چلتا کہ اس کا ابتدائی حصہ زیادہ بہتر ہے یا آخری حصہ؟“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبیس بن میمون ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16709]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبیس بن میمون ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16709]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 16710
وَعَنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَثَلُ أُمَّتِي كَمَثَلِ الْمَطَرِ، لَا يُدْرَى أَوَّلُهُ خَيْرٌ أَوْ آخِرُهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادِ بْنِ أَنْعَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میری امت کی مثال بارش کی مانند ہے، یہ پتا نہیں چلتا کہ اس کا ابتدائی حصہ زیادہ بہتر ہے؟ یا آخری حصہ؟“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن زیاد بن انعم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16710]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن زیاد بن انعم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16710]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16711
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: غَابَ عَنَّا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمْ يَخْرُجْ حَتَّى ظَنَنَّا أَنَّهُ لَنْ يَخْرُجَ، فَلَمَّا خَرَجَ سَجَدَ سَجْدَةً فَظَنَنَّا أَنَّ نَفْسَهُ قَدْ قُبِضَتْ فِيهَا، فَلَمَّا رَفَعَ رَأْسَهُ قَالَ:" إِنَّ رَبِّي - عَزَّ وَجَلَّ - اسْتَشَارَنِي فِي أُمَّتِي: مَاذَا أَفْعَلُ بِهِمْ؟ قُلْتُ: مَا شِئْتَ أَيْ رَبِّي، هُمْ خَلْقُكَ وَعِبَادُكَ، فَاسْتَشَارَنِي الثَّانِيَةَ فَقُلْتُ لَهُ كَذَلِكَ، فَقَالَ: لَا نُخْزِيكَ فِي أُمَّتِكَ يَا مُحَمَّدُ،.
وَأَخْبَرَنِي أَنَّ أَوَّلَ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي سَبْعُونَ أَلْفًا، مَعَ كُلِّ أَلْفٍ سَبْعُونَ أَلْفًا، لَيْسَ عَلَيْهِمْ حِسَابٌ.
ثُمَّ أَرْسَلَ إِلَيَّ فَقَالَ: ادْعُ تُجَبْ، وَسَلْ تُعْطَهْ، فَقُلْتُ لِرَسُولِهِ: أَوَمُعْطِيَّ رَبِّي - عَزَّ وَجَلَّ - سُؤْلِي؟ قَالَ: مَا أَرْسَلَنِي إِلَيْكَ إِلَّا لِيُعْطِيَكَ، وَلَقَدْ أَعْطَانِي رَبِّي - عَزَّ وَجَلَّ - وَلَا فَخْرَ، وَغَفَرَ لِي مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِي وَمَا تَأَخَّرَ، وَأَنَا أَمْشِي حَيًّا صَحِيحًا، وَأَعْطَانِي أَنْ لَا تَجُوعَ أُمَّتِي وَلَا تُغْلَبَ، وَأَعْطَانِي الْكَوْثَرَ فَهُوَ نَهْرٌ مِنَ الْجَنَّةِ يَسِيلُ فِي حَوْضِي، وَأَعْطَانِي الْعِزَّ، وَالنَّصْرَ، وَالرُّعْبَ يَسِيرُ بَيْنَ يَدَيْ أُمَّتِي شَهْرًا، وَأَعْطَانِي أَنِّي أَوَّلُ الْأَنْبِيَاءِ أَدْخَلُ الْجَنَّةَ، وَطَيَّبَ لِي وَلِأُمَّتِي الْغَنِيمَةَ، وَأَحَلَّ لَنَا كَثِيرًا مِمَّا شَدَّدَ عَلَى مَنْ قَبْلَنَا، وَلَمْ يَجْعَلْ عَلَيْنَا مِنْ حَرَجٍ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کافی دیر تک تشریف نہیں لائے، یہاں تک کہ جب ہم نے یہ گمان کیا کہ اب آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف نہیں لائیں گے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ کیا، یہاں تک کہ ہم نے یہ گمان کیا کہ شاید اس سجدے میں آپ کی جان قبض ہو گئی ہے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر اٹھایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
”میرے پروردگار نے میری امت کے بارے میں مجھ سے مشورہ لیا کہ میں اُن کے ساتھ کیا کروں؟ تو میں نے عرض کی: اے میرے پروردگار! تو جو چاہے کرے، وہ تیری مخلوق ہیں اور تیرے بندے ہیں، پروردگار نے دوسری مرتبہ مجھ سے مشورہ لیا تو میں نے یہی بات عرض کی، پروردگار نے فرمایا: اے محمد! تمہاری امت کے بارے میں ہم تمہیں غمگین نہیں کریں گے۔“
(نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا) ”پروردگار نے مجھے یہ بتایا: میری امت میں سب سے پہلے جنت میں داخل ہونے والی ستر ہزار افراد ہوں گے جن میں سے ہر ایک ہزار کے ہمراہ، مزید ستر ہزار ہوں گے، اور ان سے کوئی حساب نہیں لیا جائے گا۔“
پھر اُس (پروردگار) نے مجھے پیغام بھیجا اور فرمایا:
”تم دعا مانگو! وہ قبول ہو گی، تو مانگو! تمہیں دیا جائے گا، تو میں نے اس کے قاصد سے کہا: کیا میں جو مانگوں گا؟ میرا پروردگار مجھے وہ دے گا؟ قاصد نے کہا: اس نے مجھے آپ کی طرف اسی لیے بھیجا ہے تاکہ وہ آپ کو وہ چیز دے (یعنی جو آپ مانگیں گے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو میں یہ بات فخر کے اظہار کے لئے نہیں کہہ رہا، میرے پروردگار نے یہ چیز مجھے عطا کی: کہ اس نے میرے گزشتہ اور آئندہ ذنب کی مغفرت کر دی، اور اب میں زندہ اور صحیح ہونے کے طور پر چلتا ہوں، اور اس نے مجھے یہ چیز عطا کی کہ میری اُمت بھوک کا شکار نہیں ہو گی، اور وہ مغلوب نہیں ہو گی، اور اس نے مجھے کوثر عطا کی، یہ جنت کی نہر ہے، جو بہتی ہوئی میرے حوض میں آتی ہے۔
اور اس نے مجھے غلبہ مدد اور رعب عطا کیا، جو میری اُمت کے آگے ایک مہینے کی مسافت تک ہو گا، اور اس نے مجھے یہ چیز عطا کی کہ میں انبیاء کرام میں سے، جنت میں سب سے پہلے داخل ہوؤں گا اور اس میں میرے لئے اور میری اُمت کے لیے مال غنیمت کو پاکیزہ (یعنی حلال) قرار دیا اور اس نے ہمارے لیے بہت سی ایسی چیزوں کو حلال قرار دیا، جن کے حوالے سے اُس نے ہم سے پہلے لوگوں پر سختی کی تھی، اور اس نے ہم پر حرج کو لازم قرار نہیں دیا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16711]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (393/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22825»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 16712
وَعَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ أَسِيدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" عُرِضَتْ عَلَيَّ أُمَّتِي الْبَارِحَةَ لَدُنْ هَذِهِ الْحُجْرَةِ حَتَّى لَأَنَا أَعْرِفُ بِالرَّجُلِ مِنْهُمْ مِنْ أَحَدِكُمْ بِصَاحِبِهِ". فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذَا عُرِضَ عَلَيْكَ مَنْ خُلِقَ مِنْهُمْ، أَرَأَيْتَ مَنْ لَمْ يُخْلَقْ؟ قَالَ:" صُوِّرُوا لِي، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَأَنَا أَعْرَفُ بِالْإِنْسَانِ مِنْهُمْ مِنَ الرَّجُلِ بِصَاحِبِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ زِيَادُ بْنُ الْمُنْذِرِ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا حذیفہ بن اسید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”گزشتہ رات میرے سامنے اس حجرے میں میری اُمت کو پیش کیا گیا، یہاں تک کہ میں اُن میں سے ہر ایک شخص کو اس سے زیادہ بہتر طور پر پہچان گیا، جتنا تم میں سے کوئی ایک اپنے ساتھی کو پہچانتا ہے، حاضرین میں سے ایک صاحب بولے: یا رسول اللہ! یہ تو آپ کے سامنے وہ لوگ پیش کیے گئے جو اُن میں سے پیدا ہو چکے ہیں، تو ان کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ جو ابھی پیدا نہیں ہوئے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اُن کی شکلیں میرے سامنے پیش کی گئیں، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، میں ان میں سے کسی شخص کو اُس سے زیادہ بہتر طور پر پہچان گیا، جتنا کوئی شخص اپنے ساتھی کو پہچانتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زیاد بن منذر ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16712]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زیاد بن منذر ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16712]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3054)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3054»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جدا
حدیث نمبر: 16713
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: عُرِضَتْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُمَّتُهُ، فَقُمْتُ خَلْفَهُ، فَلَمَّا فَرَغَ الْتَفَتَ إِلَيَّ فَقَالَ:" كُنْتَ هَاهُنَا هَلْ سَمِعْتَ". قُلْتُ: نَعَمْ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْكِسَائِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آپ کی اُمت کو پیش کیا گیا، میں آپ کے پیچھے کھڑا ہوا تھا، جب آپ فارغ ہوئے اور میری طرف متوجہ ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم یہاں تھے؟ کیا تم نے سنا؟ میں نے عرض کی: جی ہاں!
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زکریا بن یحیی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16713]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زکریا بن یحیی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16713]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (148 و 3540)، أخرجه مسند البزار برقم: 2806»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً