الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. بَابٌ فِي الَّذِينَ إِذَا رُءُوا ذُكِرَ اللَّهُ .
ان لوگوں کا بیان، کہ جب انہیں دیکھا جائے، تو اللہ تعالیٰ کی یاد آ جائے
حدیث نمبر: 16778
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: (أَلَا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللَّهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ) قَالَ:" يُذْكَرُ اللَّهُ بِذِكْرِهِمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: (یعنی ارشاد باری تعالی ہے:) ”خبردار! بے شک اللہ تعالیٰ کے دوستوں پر کوئی خوف نہیں ہو گا اور نہ ہی وہ غمگین ہوں گے۔“ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) اللہ تعالیٰ کے دوستوں سے مراد وہ لوگ ہیں کہ جن کا ذکر کرنے سے اللہ کا ذکر ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16778]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16778]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12325»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16779
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ أَوْلِيَاءُ اللَّهِ؟ قَالَ:" الَّذِينَ إِذَا رُءُوا ذُكِرَ اللَّهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ: عَلِيِّ بْنِ حَرْبٍ الرَّازِيِّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ: عَلِيِّ بْنِ حَرْبٍ الرَّازِيِّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! اللہ کے ولی کون ہیں؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ لوگ کہ جب وہ دکھائی دیں تو اللہ کی یاد آ جائے۔“
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد علی بن حرب رازی کے حوالے سے نقل کی ہے اور میں اُس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16779]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2437)، أخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11487، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5035»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16780
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ مِنَ النَّاسِ مَفَاتِيحَ لِذِكْرِ اللَّهِ، إِذَا رُءُوا ذُكِرَ اللَّهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ الْقَاسِمِ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ الْقَاسِمِ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں، جو اللہ کے ذکر کی کنجی ہوتے ہیں، جب وہ نظر آ جائیں تو اللہ تعالیٰ کی یاد آ جاتی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن قاسم ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16780]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10476)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10476»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف