الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
19. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبَاقِيَاتِ الصَّالِحَاتِ وَنَحْوِهَا .
باقی رہ جانے والی نیکیوں، اور ان جیسی دوسری چیزوں کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16856
وَفِي رِوَايَةٍ:" خُذْهُنَّ قَبْلَ أَنْ يُحَالَ بَيْنَكَ وَبَيْنَهُنَّ الْبَاقِيَاتِ".
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ فِي أَحَدِهِمَا عُمَرُ بْنُ رَاشِدٍ الْيَمَامِيُّ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”تم انہیں حاصل کر لو! اس سے پہلے کہ تمہارے اور ان کے درمیان رکاوٹ آ جائے اور یہ باقی رہ جانے والی چیزیں ہیں۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابن ماجہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان دونوں میں سے ایک سند میں ایک راوی عمر بن راشد یمامی ہے جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16856]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16857
وَعَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" عَلَيْكُمْ بِهَذِهِ الْخَمْسِ: سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَرِيرُ بْنُ أَيُّوبَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَرِيرُ بْنُ أَيُّوبَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم پر یہ پانچ کلمات پڑھنا لازم ہے: ”اللہ تعالیٰ کی ذات ہر عیب سے پاک ہے، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے، اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے اور اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جریر بن ایوب ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16857]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جریر بن ایوب ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16857]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 16858
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: إِذَا حَدَّثْتُكُمْ بِحَدِيثٍ أَتَيْتُكُمْ بِتَصْدِيقِ ذَلِكَ مِنْ كِتَابِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - إِنَّ الْعَبْدَ الْمُسْلِمَ إِذَا قَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، وَتَبَارَكَ اللَّهُ، قَبَضَ عَلَيْهِنَّ مَلَكٌ، فَجَعَلَهُنَّ تَحْتَ جَنَاحِهِ، ثُمَّ يَصْعَدُ بِهِنَّ فَلَا يَمُرُّ عَلَى جَمْعٍ مِنَ الْمَلَائِكَةِ إِلَّا اسْتَغْفَرُوا لِقَائِلِهِنَّ، حَتَّى يَجِيءَ بِهِنَّ وَجْهَ الرَّحْمَنِ - تَبَارَكَ -، ثُمَّ قَرَأَ عَبْدُ اللَّهِ: (إِلَيْهِ يَصْعَدُ الْكَلِمُ الطَّيِّبُ وَالْعَمَلُ الصَّالِحُ يَرْفَعُهُ) رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْمَسْعُودِيُّ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب میں تمہیں کوئی حدیث بیان کروں گا تو تمہارے سامنے اُس کی تصدیق میں، اللہ تعالیٰ کی کتاب سے کوئی دلیل بھی پیش کروں گا، جب کوئی مسلمان بندہ «الحمد لله» اور «سُبْحَانَ اللَّهِ» اور «لَا إِلَهَ إِلَّا الله» اور «الله اكبر» اور «تبارك الله» پڑھتا ہے، تو ایک فرشتہ ان کلمات کو اپنے قبضے میں لے لیتا ہے، اور وہ اپنے پروں کے نیچے انہیں رکھتا ہے، پھر وہ ان کلمات کو ساتھ لے کر اوپر کی طرف جاتا ہے، وہ فرشتوں کے جس بھی گروہ کے پاس سے گزرتا ہے تو وہ فرشتے ان کلمات کو پڑھنے والے شخص کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہیں، یہاں تک کہ وہ فرشتہ ان کلمات کو لے کر رحمن کے سامنے آ جاتا ہے۔“ پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے یہ آیت تلاوت کی: ”پاکیزہ کلمات اسی کی طرف بلند ہوتے ہیں، اور نیک عمل کو وہ بلند کرتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے اور وہ ثقہ ہے، لیکن وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا، اس روایت کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16858]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9144)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16859
وَعَنْ عِمْرَانَ - يَعْنِي ابْنَ حُصَيْنٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَمَا يَسْتَطِيعُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَعْمَلَ كُلَّ يَوْمٍ مِثْلَ أُحُدٍ عَمَلًا؟". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَنْ يَسْتَطِيعُ أَنْ يَعْمَلَ فِي كُلِّ يَوْمٍ مِثْلَ أُحُدٍ عَمَلًا؟! قَالَ:" كُلُّكُمْ يَسْتَطِيعُهُ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَاذَا؟ قَالَ:" سُبْحَانَ اللَّهِ أَعْظَمُ مِنْ أُحُدٍ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ أَعْظَمُ مِنْ أُحُدٍ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ أَعْظَمُ مِنْ أُحُدٍ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ أَعْظَمُ مِنْ أُحُدٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی ایک یہ استطاعت نہیں رکھتا؟ کہ وہ روزانہ اُحد پہاڑ جتنا عمل کرے؟ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کون اس بات کی استطاعت رکھتا ہے کہ وہ روزانہ اُحد پہاڑ جتنا عمل کرے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم سب اس کی استطاعت رکھتے ہو، لوگوں نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! وہ کیسے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «سبْحَانَ الله» پڑھنا، احد سے بڑا ہے، الْحَمْدُ اللہ پڑھنا، احد سے بڑا ہے، «لا اله الا الله» پڑھنا، احد سے بڑا ہے، «الله اكبر» پڑھنا، احد سے بڑا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16859]
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16859]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (174/18)، أخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 10897»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16860
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ قَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، كُتِبَتْ لَهُ بِكُلِّ حَرْفٍ عَشْرُ حَسَنَاتٍ، وَمَنْ أَعَانَ عَلَى خُصُومَةٍ فِي بَاطِلٍ، لَمْ يَزَلْ فِي سَخَطِ اللَّهِ حَتَّى يَنْزِعَ، وَمَنْ حَالَتْ شَفَاعَتُهُ دُونَ حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللَّهِ فَقَدَ ضَادَّ اللَّهَ فِي أَمْرِهِ، وَمَنْ بَهَتَ مُؤْمِنًا أَوْ مُؤْمِنَةً حَبَسَهُ اللَّهُ فِي رَدْعَةِ الْخَبَالِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّى يَخْرُجَ مِمَّا قَالَ، وَلَيْسَ بِخَارِجٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ مَنْصُورٍ الطُّوسِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ مَنْصُورٍ الطُّوسِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص یہ کلمات پڑھتا ہے: ”اللہ تعالیٰ کی ذات ہر عیب نے پاک ہے، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے، اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے۔ تو اس شخص کے لیے ہر ایک حرف کے بدلے میں دس نیکیاں لکھی جاتی ہے، اور جو شخص باطل کے بارے میں کسی جھگڑے میں مدد کرے گا، وہ مسلسل اللہ تعالیٰ کی ناراضگی میں رہے گا، یہاں تک کہ وہ اس سے الگ ہو جائے، اور جس کی سفارش اللہ تعالیٰ کی مقرر کردہ حد میں رکاوٹ بن رہی ہو، ایسا شخص اللہ تعالیٰ کے حکم کے برخلاف چلتا ہے، اور جو شخص کسی مومن مرد یا مومن عورت پر بہتان لگائے، تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اُسے ”ردعۃ خبال“ میں بند رکھے گا، جب تک وہ اپنی کہی ہوئی بات کی سزا نہیں بھگت لیتا اور وہ وہاں سے نہیں نکل پائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف محمد بن منصور طوسی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16860]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (2942) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13435)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13435، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6487»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16861
وَعَنْ سَعْدٍ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي وَقَّاصٍ -: أَنْ أَعْرَابِيًّا أَتَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: عَلِّمْنِي كَلَامًا أَقُولُهُ، فَقَالَ:" قُلْ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا، وَسُبْحَانَ اللَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ:" الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ:" الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: آپ مجھے ایسے کلمات کی تعلیم دیجئے، جنہیں میں پڑھا کروں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم یہ پڑھو: ”اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، صرف وہی معبود ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے، اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے، اللہ تعالیٰ کی ذات ہر عیب سے پاک ہے، جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے اور اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا، جو بلند و برتر اور عظمت والا ہے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”جو بلند و برتر اور عظمت والا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16861]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3077)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16862
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِأَبِي بَكْرٍ - رَحِمَهُ اللَّهُ -:" أَلَا تَرْتَعُ فِي رَوْضَةِ الْجَنَّةِ وَتُرِيحُ فِيهَا؟". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا الرَّتْعُ؟ قَالَ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ".
قَالَ سَلْمَانُ: إِنَّ لِكُلِّ شَيْءٍ غَرْسًا، فَمَا غِرَاسُ الْجَنَّةِ؟ قَالَ:" سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ".
قُلْتُ: رَوَى لَهُ التِّرْمِذِيُّ حَدِيثًا بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ حُمَيْدٌ الْمَكِّيُّ، وَلَيْسَ هُوَ حُمَيْدَ بْنَ قَيْسٍ، هَذَا مَوْلَى ابْنِ عَلْقَمَةَ، لَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ زَيْدِ بْنِ الْحُبَابِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: تم جنت کے باغوں میں سے کچھ کھاتے کیوں نہیں ہو؟ اس میں چلتے پھرتے کیوں نہیں ہو؟ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس میں سے کھانے سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «الحمد لله» اور «سبحان الله» اور «لَا إِلَهَ إِلَّا الله» اور «الله اكبر» پڑھنا۔“ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے کہا: ہر چیز کی کاشت ہوتی ہے، تو جنت کی کاشت کیا ہے؟ نبی اکرم نے ارشاد فرمایا: «سبحان الله» - اور «الْحَمْدُ الله» اور «لا اله الا الله» اور «الله اكبر» پڑھنا۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے اس صحابی کے حوالے سے ایک حدیث نقل کی ہے جو اس سیاق کے بغیر ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حمید مکی ہے، یہ حمید بن قیس نہیں ہے، یہ ابن علقمہ کا غلام ہے، زید بن حباب کے علاوہ اور کسی نے اس سے روایت نقل نہیں کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16862]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3078)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16863
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" رَأَيْتُ إِبْرَاهِيمَ الْخَلِيلَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِي فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، أَقْرِئْ أُمَّتَكَ مِنِّي السَّلَامَ، وَأَخْبِرْهُمْ أَنَّ الْجَنَّةَ طَيِّبَةُ التُّرْبَةِ، عَذْبَةُ الْمَاءِ، وَأَنَّهَا قِيعَانٌ وَغِرَاسُهَا: سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ".
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارِ:" لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ أَبُو شَيْبَةَ الْكُوفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس رات مجھے معراج کروائی گئی، میں نے سیدنا ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام کو دیکھا، انہوں نے فرمایا: اے محمد! آپ میری طرف سے اپنی امت کو سلام پہنچا دیں اور انہیں یہ بات بتا دیں: کہ جنت کی مٹی خوشبو والی ہے، اس کا پانی میٹھا ہے اور وہاں کی زمین صاف ہے، اور اس میں پودے لگانے کا طریقہ - «سبحانَ اللَّهِ» - اور «الْحَمْدُ اللَّهِ» - اور «لَا إِلَهَ إِلَّا الله» - اور اللہ اکبر اور «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» - پڑھنا ہے۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ترمذی نے «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» کے الفاظ کے بغیر اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن اسحاق ابوشیبہ کوفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16863]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (539)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 3462، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10363، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 512»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16864
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، غُرِسَ لَهُ بِكُلِّ وَاحِدَةٍ مِنْهُنَّ شَجَرَةً فِي الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص «سبحان الله» اور «الْحَمْدُ الله» اور «لا إِلهَ إِلَّا اللَّه» اور «الله اكبر» پڑھتا ہے، اس کے لئے ان میں سے ہر ایک کلمہ کے بدلے میں، جنت میں ایک درخت لگا دیا جاتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16864]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16864]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8470»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 16865
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، كَانَ مِثْلَ مِائَةِ بَدَنَةٍ إِذَا قَالَهَا مِائَةَ مَرَّةٍ.
وَمِنْ قَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ مِائَةَ مَرَّةٍ، كَانَ عَدْلَ مِائَةِ فَرَسٍ مُسْرَجٍ مُلْجَمٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ. وَمَنْ قَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ مِائَةَ مَرَّةٍ كَانَ كَعَدْلِ مِائَةِ بَدَنَةٍ تُنْحَرُ بِمَكَّةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سُلَيْمُ بْنُ عُثْمَانَ الطَّائِيُّ الْفَوْزِيُّ، وَقَدْ رَوَى عَنْهُ ثَلَاثَةٌ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَذَكَرَ شَرْطًا فَوُجِدَ، فَالْحَدِيثُ حَسَنٌ ; لِأَنَّ بَقِيَّةَ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص «سُبْحَانَ الله وبحمده» پڑھتا ہے تو اسے 100 جانور قربان کرنے کا ثواب ملتا ہے، جبکہ اُس نے اس کلمے کو 100 مرتبہ پڑھا ہو، اور جو شخص «الحمد لله» ایک سو مرتبہ پڑھتا ہے تو اسے اللہ کی راہ میں زمین اور لگام والے 100 گھوڑے دینے کے برابر ثواب ملتا ہے اور جو شخص «الله اكبر» ایک سو مرتبہ پڑھتا ہے اسے 100 اونٹوں کے برابر ثواب ملتا ہے، جنہیں مکہ میں ذبح کیا گیا ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیم بن عثمان طائی فوزی ہے، تینوں نے اس سے روایات نقل کی ہیں، ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، انہوں نے ایک شرط ذکر کی ہے، وہ پائی گئی ہے، تو یہ حدیث حسن ہے کیونکہ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16865]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7534)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7534»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حدیث