الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
38. بَابٌ فِيمَنْ يَبِيتُ عَلَى طَهَارَةٍ .
اس شخص کا بیان، جو باوضو حالت میں رات گزارتا ہے
حدیث نمبر: 17074
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" طَهِّرُوا هَذِهِ الْأَجْسَادَ طَهَّرَكُمُ اللَّهُ ; فَإِنَّهُ لَيْسَ مَنْ عَبْدٍ يَبِيتُ طَاهِرًا إِلَّا بَاتَ مَعَهُ فِي شِعَارِهِ مَلَكٌ لَا يَنْقَلِبُ سَاعَةً مِنَ اللَّيْلِ إِلَّا قَالَ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِعَبْدِكَ ; فَإِنَّهُ بَاتَ طَاهِرًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم ان جسموں کو پاک رکھو! اللہ تعالیٰ تمہیں پاک رکھے گا، کیونکہ جو بھی بندہ باوضو حالت میں رات بسر کرتا ہے، تو اس کے لحاف میں ایک فرشتہ بھی اس کے ساتھ رات گزارتا ہے، وہ شخص رات کی جس بھی گھڑی میں اُٹھتا ہے، تو فرشتہ یہ کہتا ہے: اے اللہ! تو اپنے اس بندے کی مغفرت کر دے! کیونکہ اس نے باوضو حالت میں رات گزاری ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17074]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17074]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5083»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔