🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

43. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا نَهَضَ لِلسَّفَرِ .
جب آدمی سفر کے لئے اٹھے، تو کیا پڑھے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17091
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: لَمْ يُرِدِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَفَرًا قَطُّ إِلَّا قَالَ حِينَ يَنْهَضُ مِنْ جُلُوسِهِ:" اللَّهُمَّ بِكَ انْتَشَرْتُ، وَإِلَيْكَ تَوَجَّهْتُ، وَبِكَ اعْتَصَمْتُ، اللَّهُمَّ أَنْتَ ثِقَتِي، وَأَنْتَ رَجَائِي، اللَّهُمَّ اكْفِنِي مَا أَهَمَّنِي، وَمَا لَا أَهْتَمُّ بِهِ، وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِهِ مِنِّي، وَزَوِّدْنِي التَّقْوَى، وَاغْفِرْ لِي ذَنْبِي، وَوَجِّهْنِي لِلْخَيْرِ حَيْثُمَا تَوَجَّهْتُ". [ قَالَ: ثُمَّ يَخْرُجُ ]
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ مُسَاوِرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی سفر کا ارادہ کرتے تھے تو جب آپ بیٹھنے سے (یعنی روانگی کے لیے) اُٹھتے تھے تو یہ پڑھتے تھے:
«اللَّهُمَّ بِكَ انْتَشَرْتُ، وَإِلَيْكَ تَوَجَّهْتُ، وَبِكَ اعْتَصَمْتُ، اللَّهُمَّ أَنْتَ ثِقَتِي، وَأَنْتَ رَجَائِي، اللَّهُمَّ اكْفِنِي مَا أَهَمَّنِي، وَمَا لَا أَهْتَمُّ بِهِ، وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِهِ مِنِّي، وَزَوِّدْنِي التَّقْوَى، وَاغْفِرْ لِي ذَنْبِي، وَوَجِّهْنِي لِلْخَيْرِ حَيْثُمَا تَوَجَّهْتُ»
”اے اللہ! تیری مدد سے میں نکلنے لگا ہوں، اور تیری طرف متوجہ ہو گیا ہوں، اور تیری مدد چاہتا ہوں، اے اللہ! تو میرا قابل وثوق ہے، تو میری امید ہے، اے اللہ! میرے لیے ان چیزوں کے حوالے سے کفایت کر لے، جو میرے لئے ضروری ہیں، اور ان سے بھی جو میرے لئے ضروری نہیں ہے، اور جن کے بارے میں، تو مجھ سے زیادہ بہتر جانتا ہے، اور تو مجھے تقویٰ، زاد سفر کے طور پر عطا فرما، تو میرے گناہ کی مغفرت کر دے اور مجھے بھلائی کی طرف متوجہ کر دے، خواہ میرا رخ کسی بھی سمت میں ہو۔“
راوی بیان کرتے ہیں: اس کے بعد آپ روانہ ہو جاتے تھے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن مساور ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17091]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2770)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3374، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6240»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں