🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

47. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا رَكِبَ الْبَحْرَ .
جب آدمی سمندر میں (بحری جہاز یا کشتی پر) سوار ہو، تو کیا پڑھے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17101
عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَمَانُ أُمَّتِي مِنَ الْغَرَقِ إِذَا رَكِبُوا الْبَحْرَ أَنْ يَقُولُوا: (بِسْمِ اللَّهِ مَجْرِيهَا وَمُرْسَاهَا إِنَّ رَبِّي لَغَفُورٌ رَحِيمٌ) (وَمَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ) الْآيَةَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى عَنْ شَيْخِهِ جُبَارَةَ بْنِ مُغَلِّسٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کے لوگ جب سمندر (یعنی سمندری سفر کے دوران بحری جہاز یا کشتی) پر سوار ہوں گے، تو ڈوبنے سے اُن کی امان یہ ہے کہ وہ یہ پڑھ لیں:
﴿بِسْمِ اللَّهِ مَجْرِيهَا وَمُرْسَاهَا إِنَّ رَبِّي لَغَفُورٌ رَحِيمٌ﴾ [هود: 41]
”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے اس (کشتی) کا چلنا ہے، اور ٹھہرنا ہے، بیشک میرا پروردگار مغفرت کرنے والا، رحم والا ہے۔“
﴿ وَمَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ ﴾ [الأنعام: 91] «الْآيَةَ»
”اور انہوں نے اللہ تعالیٰ کی یوں قدر نہیں کی، جو اس کی قدر کا حق تھا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اپنے استاد جبارہ بن مغلس کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17101]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6781)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17102
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَمَانُ أُمَّتِي مِنَ الْغَرَقِ إِذَا رَكِبُوا السُّفُنَ أَوِ الْبَحْرَ أَنْ يَقُولُوا: بِسْمِ اللَّهِ الْمَلِكِ: (وَمَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ وَالْأَرْضُ جَمِيعًا قَبْضَتُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَالسَّمَاوَاتُ مَطْوِيَّاتٌ بِيَمِينِهِ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى عَمَّا يُشْرِكُونَ) ، (بِسْمِ اللَّهِ مَجْرِيهَا وَمُرْسَاهَا إِنَّ رَبِّي لَغَفُورٌ رَحِيمٌ) .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ نَهْشَلُ بْنُ سَعِيدٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ڈوبنے سے میری اُمت کی امان یہ ہے کہ جب وہ کشتیوں (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) سمندر (کے سفر کے دوران بحری جہاز، یا کشتی وغیرہ) پر سوار ہوں، تو وہ یہ پڑھ لیں:
«بِسْمِ اللَّهِ الْمَلِكِ»: ﴿وَمَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ وَالْأَرْضُ جَمِيعًا قَبْضَتُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَالسَّمَاوَاتُ مَطْوِيَّاتٌ بِيَمِينِهِ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى عَمَّا يُشْرِكُونَ﴾ [الزمر: 67]
﴿بِسْمِ اللَّهِ مَجْرِيهَا وَمُرْسَاهَا إِنَّ رَبِّي لَغَفُورٌ رَحِيمٌ﴾ [هود: 41]
”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، جو بادشاہ ہے، ان لوگوں نے اللہ تعالیٰ کی یوں قدر نہیں کی، جو اس کی قدر کا حق تھا اور قیامت کے دن ساری زمین اس کے دست قدرت میں ہو گی، اور آسمان اس کے دائیں ہاتھ میں لپیٹے گئے ہوں گے، وہ اس سے پاک ہے اور بلند و برتر ہے، جو وہ لوگ شرک کرتے ہیں، ”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے اس (کشتی) کا چلنا ہے اور ٹھہرنا ہے، بیشک میرا پروردگار مغفرت کرنے والا، رحم والا ہے۔“

یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نہشل بن سعید ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17102]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12661)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12661، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6132»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں