الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
49. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا نَزَلَ مَنْزِلًا .
جب آدمی کسی جگہ پر پڑاؤ کرے، تو کیا پڑھے؟
حدیث نمبر: 17107
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَابِسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ نَزَلَ مَنْزِلًا فَقَالَ: أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ، لَمْ يَرَ فِي مَنْزِلِهِ شَيْئًا يَكْرَهُهُ حَتَّى يَرْتَحِلَ".
قَالَ أَبِي: فَلَقِيتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَابِسٍ فِي الْمَنَامِ، فَقُلْتُ: حَدَّثَكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِهَذَا؟ قَالَ: نَعَمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عبدالرحمن بن عابس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی شخص کسی جگہ پر پڑاؤ کرے تو وہ یہ پڑھے:
«أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ» ”میں اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کی پناہ مانگتا ہوں، اُس چیز کے شر سے جو اُس نے پیدا کی ہے۔“
(نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) تو وہ اُس پڑاؤ کے دوران کوئی ایسی چیز نہیں دیکھے گا جو اسے بری لگے، جب تک وہ وہاں سے کوچ نہیں کر جاتا۔
میرے والد کہتے ہیں: خواب میں میری ملاقات سیدنا عبدالرحمن بن عابس رضی اللہ عنہ سے ہوئی، میں نے دریافت کیا: کیا اللہ کے رسول نے آپ کو یہ حدیث بیان کی ہے، انہوں نے جواب دیا: جی ہاں!
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17107]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17108
وَعَنْ خَوْلَةَ بِنْتِ حَكِيمٍ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ نَزَلَ مَنْزِلًا فَقَالَ: أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ، لَمْ يَضُرَّهُ فِي مَنْزِلِهِ ذَلِكَ شَيْءٌ، حَتَّى يَظْعَنَ عَنْهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الرَّبِيعُ بْنُ مَالِكٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدہ خولہ بنت حکیم رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کسی جگہ پر پڑاؤ کر کے یہ پڑھ لے: أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ ”میں اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کی پناہ مانگتا ہوں، اُس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی ہے۔“ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) تو اُس پڑاؤ کے دوران اُسے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی، یہاں تک کہ وہ اس جگہ سے روانہ ہو جائے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ربیع بن مالک ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17108]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (239/24) اخرجه احمد فى المسند (377/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26582، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2680»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17109
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ قَالَ: خَرَجْتُ مِنْ حِمْصَ فَأَدَّانِي اللَّيْلُ إِلَى الْبَقِيعَةِ، فَحَضَرَنِي مِنْ أَهْلِ الْأَرْضِ، فَقَرَأْتُ هَذِهِ الْآيَةَ مِنْ سُورَةِ الْأَعْرَافِ: (إِنَّ رَبَّكُمُ اللَّهُ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ) إِلَى آخِرِ الْآيَةِ. فَقَالَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ: أَخْرِسُوهُ الْآنَ حَتَّى يُصْبِحَ، فَلَمَّا أَصْبَحْتُ رَكِبْتُ دَابَّتِي.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْمُسَيَّبُ بْنُ وَاضِحٍ، وَقَدْ وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عبد الله بن بسر رضی اللہ عنہ اس بیان کرتے ہیں: میں ”حمص“ سے نکلا، رات ایک ایسی جگہ پر آئی جو بے آب و گیاہ جگہ تھی، وہاں زمین کی (ان دیکھی) مخلوق میرے پاس آ گئی، تو میں نے سورہ اعراف کی یہ آیت تلاوت کی:
﴿ إِنَّ رَبَّكُمُ اللَّهُ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ ﴾ [الأعراف: 54]
”بیشک تمہارا پروردگار، وہ اللہ ہے، جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے۔۔۔۔۔۔“۔
یہ میں نے آیت کے آخر تک، یعنی مکمل آیت تلاوت کی۔
(راوی کہتے ہیں:) تو اس مخلوق میں سے ایک نے دوسروں سے کہا: اب تم صبح تک اس کی دیکھ بھال کرنا، راوی کہتے ہیں: جب صبح ہوئی تو میں اپنی سواری پر سوار ہوا (یعنی اور وہاں سے روانہ ہو گیا)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسیب بن واضح ہے، جسے ایک سے زیادہ افراد نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17109]

إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 17110
وَعَنْ قَتَادَةَ قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ: كُنَّا إِذَا نَزَلْنَا مَنْزِلًا سَبَّحْنَا حَتَّى تُحَلَّ الرِّحَالُ.
قَالَ شُعْبَةُ: تَسْبِيحًا بِاللِّسَانِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.

قتادہ بیان کرتے ہیں، میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب ہم کسی جگہ پڑاؤ کرتے تھے تو ہم تسبیح پڑھتے رہتے تھے، یہاں تک کہ پالان کھول لئے جاتے تھے۔“ شعبہ کہتے ہیں: یہاں تسبیح سے مراد زبان کے ذریعے تسبیح پڑھنا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17110]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1398)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید۔