🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

51. بَابُ مَا تَحْصُلُ بِهِ الْبَرَكَةُ فِي الزَّادِ .
زاد سفر میں، کس چیز کے ذریعے، برکت حاصل ہوتی ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17112
عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَتُحِبُّ يَا جُبَيْرُ إِذَا خَرَجْتَ فِي سَفَرٍ أَنْ تَكُونَ مِنْ أَمْثَلِ أَصْحَابِكَ هَيْئَةً، وَأَكْثَرِهِمْ زَادًا؟". فَقُلْتُ: نَعَمْ. بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، قَالَ: فَاقْرَأْ هَذِهِ السُّوَرَ الْخَمْسَ: (قُلْ يَاأَيُّهَا الْكَافِرُونَ) ، وَ (إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ) ، وَ (قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ) ، وَ (قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ) ، وَ (قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ) ، وَافْتَتِحْ كُلَّ سُورَةٍ بِبِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، وَاخْتِمْ قِرَاءَتَكَ بِبِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ".
قَالَ جُبَيْرٌ: وَكُنْتُ غَنِيًّا كَثِيرَ الْمَالِ، فَكُنْتُ أَخْرُجُ [ مَعَ مَنْ شَاءَ اللَّهُ أَنْ أَخْرُجَ مَعَهُمْ ] فِي سَفَرٍ، فَأَكُونُ أَبَذَّهُمْ هَيْئَةً، وَأَقَلَّهُمْ زَادًا، فَمَا زِلْتُ مُنْذُ عَلَّمَنِيهِنَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَرَأْتُ بِهِنَّ أَكُونُ مِنْ أَحْسَنِهِمْ هَيْئَةً، وَأَكْثَرِهِمْ زَادًا، حَتَّى أَرْجِعَ مِنْ سَفَرِي [ ذَلِكَ ] .
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اے جبیر! کیا تم اس بات کو پسند کرتے ہو؟ کہ جب تم سفر پر نکلو، تو تم ہیئت کے اعتبار سے اپنے ساتھیوں میں سب سے زیادہ مثالی ہو، اور زاد سفر کے اعتبار سے سب سے زیادہ کثرت والے ہو، میں نے عرض کی: جی ہاں! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پھر تم یہ پانچ سورتیں پڑھ لیا کرو: سورہ کافرون، سورۂ نصر، سورہ اخلاص، سورہ فلق اور سورہ ناس، اور ان میں سے ہر ایک سے پہلے ”بسم اللہ الرحمن الرحیم“ پڑھ لیا کرو، اور اپنی قرأت کا اختتام ”بسم اللہ الرحمن الرحیم“ کے ذریعے کرنا۔“ سیدنا جبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں خوشحال تھا، کثیر مال والا تھا، پہلے جب میں ان لوگوں کے ساتھ نکلتا تھا، جن کے بارے میں اللہ کو منظور ہوتا تھا کہ میں ان کے ساتھ سفر پر جاؤں، تو میری ہیئت ان میں سب سے زیادہ بری ہوتی تھی، اور زاد سفر سب سے زیادہ کم ہوتا تھا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ان سورتوں کی تعلیم دی، تو میں نے انہیں پڑھنا شروع کیا، تو میری یہ حالت ہو گئی کہ میں ظاہری ہیئت کے اعتبار سے ان میں سب سے زیادہ عمدہ ہوتا تھا، اور زاد سفر کے اعتبار سے سب سے زیادہ کثرت والا ہوتا تھا، یہاں تک کہ میں اس سفر سے واپس آ جاتا (یعنی پورے سفر کے دوران یہ صورتحال رہتی تھی)۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17112]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7419)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں