🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

5. بَابُ الِاسْتِنْصَارِ بِالدُّعَاءِ .
دعا کے ذریعے مدد حاصل کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17197
عَنْ عَلِيٍّ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ - قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ بَدْرٍ قَاتَلْتُ شَيْئًا مِنْ قِتَالٍ، ثُمَّ جِئْتُ مُسْرِعًا لِأَنْظُرَ مَا فَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجِئْتُ فَإِذَا هُوَ سَاجِدٌ يَقُولُ:" يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ، يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ". لَا يَزِيدُ عَلَيْهِمَا، ثُمَّ رَجَعْتُ إِلَى الْقِتَالِ، ثُمَّ جِئْتُ، وَهُوَ سَاجِدٌ يَقُولُ ذَلِكَ، ثُمَّ ذَهَبْتُ إِلَى الْقِتَالِ ثُمَّ رَجَعْتُ، وَهُوَ يَقُولُ ذَلِكَ، فَفَتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ. وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ كَذَلِكَ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ بدر کے موقع پر میں نے جنگ میں کچھ حصہ لیا، پھر میں تیزی سے چلتا ہوا آیا تاکہ اس بات کا جائزہ لوں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کیا کر رہے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سجدے کی حالت میں تھے اور یہ پڑھ رہے تھے: یا حی یا قیوم، یا حی یا قیوم، آپ اس کے علاوہ مزید کچھ نہیں کہہ رہے تھے، میں واپس لڑائی کی طرف چلا گیا، پھر جب میں آیا تو میں نے آپ کو پایا کہ آپ سجدے کی حالت میں تھے اور وہی کلمات پڑھ رہے تھے، پھر میں لڑائی کی طرف واپس چلا گیا، جب میں آیا تو آپ یہی پڑھ رہے تھے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو فتح نصیب کر دی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے، امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند روایت اسی طرح نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17197]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3133)، أخرجه مسند البزار برقم: 662، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 840، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 736، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 10671، 10672، 10673، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6267»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17198
وَعَنْ عَلِيٍّ أَيْضًا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الدُّعَاءُ سِلَاحُ الْمُؤْمِنِ، وَعِمَادُ الدِّينِ، وَنُورُ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دعا مؤمن کا ہتھیار ہے اور دین کا ستون ہے اور آسمانوں اور زمین کا نور ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن بن ابویزید ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17198]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (439)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1855، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3339، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6163»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17199
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى مَا يُنْجِيكُمْ مِنْ عَدُوِّكُمْ، وَيَدِرُّ لَكُمْ أَرْزَاقَكُمْ؟ تَدْعُونَ اللَّهَ فِي لَيْلِكُمْ وَنَهَارِكُمْ ; فَإِنَّ الدُّعَاءَ سِلَاحُ الْمُؤْمِنِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہاری رہنمائی اس چیز کی طرف نہ کروں؟ جو تمہیں تمہارے دشمن سے نجات دلائے گی، اور تمہارے رزق میں اضافہ کر دے گی، تم دن رات اللہ تعالیٰ سے دعا کرو، کیونکہ دعا مومن کا ہتھیار ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابوحمید ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17199]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (1812)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں