🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

36. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْإِشَارَةِ فِي الدُّعَاءِ، وَرَفْعِ الْيَدَيْنِ .
دعا میں اشارہ کرنا اور دونوں ہاتھ بلند کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17323
عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَاهِرًا يَدَيْهِ قَطُّ يَدْعُو عَلَى مِنْبَرٍ وَلَا غَيْرِهِ، مَا كَانَ يَدْعُو إِلَّا يَضَعُ يَدَيْهِ حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ، وَيُشِيرُ بِإِصْبَعَيْهِ إِشَارَةً. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ الزُّرَقِيُّ الْمَدَنِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ مَالِكٌ وَجُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر، یا اُس کے علاوہ دعا کرتے ہوئے، کبھی دونوں ہاتھ اوپر کیے ہوئے نہیں دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کرتے ہوئے دونوں ہاتھ کندھوں کے مدمقابل رکھتے تھے اور انگلیوں کے ذریعے اشارہ کرتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن اسحاق زرقی مدنی ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، امام مالک اور جمہور ائمہ نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17323]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6023) اخرجه احمد فى المسند (337/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22348»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17324
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِسَعْدٍ يَدْعُو بِإِصْبَعَيْنِ فَقَالَ:" أَحِّدْ يَا سَعْدُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَلَمْ يُسَمِّ تَابِعِيهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا، جو دعا کرتے ہوئے دو انگلیوں سے اشارہ کر رہے تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے سعد! ایک کے ذریعے کرو!
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، انہوں نے اس کے تابعی کا نام بیان نہیں کیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17324]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (183/23)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12490»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17325
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبْصَرَ رَجُلًا يَدْعُو بِإِصْبَعَيْهِ جَمِيعًا ; فَنَهَاهُ وَقَالَ:" ادْعُ بِإِحْدَاهُمَا، بِالْيَمِينِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو ملاحظہ کیا، جو دونوں انگلیوں کے ذریعے دعا کر رہا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے ایسا کرنے سے منع کیا اور فرمایا: ان دونوں میں سے ایک کے ذریعے دعا کرو! دائیں والی کے ذریعے کرو!
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17325]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (717)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17326
وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَلَفْظُهُ: نَظَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى رَجُلٍ يُشِيرُ بِإِصْبَعَيْهِ فَقَالَ:" أْحِدْ أَحِّدْ". وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور ان کے الفاظ یہ ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا جو دو انگلیوں کے ذریعے اشارہ کر رہا تھا، تو آپ نے فرمایا: ایک کے ذریعے کرو! ایک کے ذریعے کرو!“۔
اس روایت کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17326]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17327
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّهُ رَأَى رَجُلًا يُشِيرُ بِإِصْبَعَيْهِ، فَقَبَضَ إِحْدَى إِصْبَعَيْهِ، وَقَالَ:" إِنَّمَا اللَّهُ إِلَهٌ وَاحِدٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مَوْقُوفًا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے ایک شخص کو دو انگلیوں کے ذریعے اشارہ کرتے ہوئے دیکھا، تو اس کی دونوں میں سے ایک انگلی کو بند کر دیا اور فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ ”ایک“ معبود ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17327]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17328
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: إِنَّ رَفْعَكُمْ أَيْدِيَكُمْ بِدْعَةٌ، مَا زَادَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى هَذَا، يَعْنِي الصَّدْرَ، رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ حَرْبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: تمہارا اپنے ہاتھوں کو بلند کرنا بدعت ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس سے زیادہ نہیں کرتے تھے، راوی کہتے ہیں: اُن کی مراد یہ ہے کہ سینے سے اوپر نہیں لے جاتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بشر بن حرب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17328]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 5242»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17329
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَاقِفًا بِعَرَفَةَ يَدْعُو هَكَذَا، وَرَفَعَ يَدَيْهِ، وَجَعَلَ يَدَيْهِ حِيَالَ ثَنْدُوَتِهِ، وَجَعَلَ بُطُونَ كَفَّيْهِ مِمَّا يَلِي الْأَرْضَ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عرفہ میں وقوف کیے ہوئے تھے اور آپ اس طرح دعا کر رہے تھے، انہوں نے اپنے دونوں ہاتھ بلند کئے اور دونوں ہاتھ اپنے ”ثندوہ“۔ (اس کا مطلب سینہ بھی ہوتا ہے اور ناک کا کنارہ بھی ہوتا ہے، اور جسم کا اگلا حصہ بھی ہوتا ہے، شاید یہاں مراد سینہ ہے)۔ کے مدمقابل رکھے، اور ہتھیلیاں زمین کی طرف رکھیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17329]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 10709، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6197/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17330
وَفِي رِوَايَةٍ: وَجَعَلَ ظَهْرَ كَفَّيْهِ مِمَّا يَلِي وَجْهَهُ، وَرَفَعَهُمَا فَوْقَ ثَنْدُوَتِهِ، وَأَسْفَلَ مِنْ مَنْكِبَيْهِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”انہوں نے ہتھیلیوں کا اوپری حصہ، چہرے کی سمت میں رکھا، اور دونوں ہاتھ ”ثندوہ“ (شاید یہاں مراد سینہ ہے) سے بلند کیے، لیکن وہ کندھوں سے نیچے تھے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17330]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17331
وَفِي رِوَايَةٍ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدْعُو بِعَرَفَةَ هَكَذَا، يَعْنِي بِظَاهِرِ كَفَّيْهِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عرفہ میں اس طرح دعا کر رہے تھے۔“ (راوی کہتے ہیں:) یعنی ہتھیلی کی پشت کے ذریعے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17331]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (14/3)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17332
وَفِي رِوَايَةٍ: وَوَصَفَ عُثْمَانُ رَفْعَ حَمَّادٍ يَدَيْهِ وَكَفَّيْهِ مِمَّا يَلِي الْأَرْضَ، رَوَاهَا كُلَّهَا أَحْمَدُ، وَفِيهَا بِشْرُ بْنُ حَرْبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: عثمان نامی راوی نے یہ کر کے دکھایا، حماد نامی راوی نے دونوں ہاتھ بلند کیے تھے اور ان کی دونوں ہتھیلیاں زمین کی طرف تھیں۔ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں، ان کی سند میں ایک راوی بشر بن حرب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17332]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں