الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
40. بَابُ الْأَدْعِيَةِ الْمَأْثُورَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الَّتِي دَعَا بِهَا، وَعَلَّمَهَا .
نبی اکرم ﷺ سے منقول دعاؤں کا بیان، جو آپ مانگا کرتے تھے، یا جن کی آپ نے تعلیم دی
حدیث نمبر: 17413
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ أَوْ غَيْرِهِ: أَنْ حُصَيْنًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، لَعَبْدُ الْمُطَّلِبِ كَانَ خَيْرًا لِقَوْمِهِ مِنْكَ، كَانَ يُطْعِمُهُمُ الْكَبِدَ وَالسَّنَامَ، وَأَنْتَ تَنْحَرُهُمْ! فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَقُولَ لَهُ وَقَالَ لَهُ: مَا تَأْمُرُنِي أَنْ أَقُولَ؟ قَالَ:" قُلِ: اللَّهُمَّ قِنِي شَرَّ نَفْسِي، وَاعْزِمْ لِي عَلَى أَرْشَدِ أَمْرِي".
فَانْطَلَقَ فَأَسْلَمَ الرَّجُلُ ثُمَّ جَاءَ فَقَالَ: إِنِّي أَتَيْتُكَ فَقُلْتُ لِي:" قُلِ: اللَّهُمَّ قِنِي شَرَّ نَفْسِي، وَاعْزِمْ لِي عَلَى أَرْشَدِ أَمْرِي"، فَمَا أَقُولُ الْآنَ؟ قَالَ:" قُلِ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي مَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ، وَمَا أَخْطَأْتُ وَمَا عَمَدْتُ، وَمَا عَلِمْتُ وَمَا جَهِلْتُ"، رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ یا شاید کوئی اور بیان کرتے ہیں: سیدنا حصین رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور بولے: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! جناب عبدالمطلب اپنی قوم کے لئے آپ سے بہتر تھے، وہ انہیں جگر اور کوہان (کا گوشت وغیرہ) کھلایا کرتے تھے اور آپ ان لوگوں کو قربان کر رہے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے، جو اللہ کو منظور تھا، وہ اُن سے فرمایا، سیدنا حصین رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں؟ کہ میں کیا پڑھوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم یہ پڑھو:
«اللَّهُمَّ قِنِي شَرَّ نَفْسِي، وَاعْزِمْ لِي عَلَى أَرْشَدِ أَمْرِي»
”اے اللہ! مجھے میری ذات کے شر سے بچا لے، اور مجھے میرے معاملے کے بارے میں سب سے زیادہ ہدایت والے طریقے پر پختہ کر دے۔“
پھر وہ صاحب چلے گئے، انہوں نے اسلام قبول کر لیا پھر وہ آئے اور بولے: میں آپ کے پاس آیا تھا اور آپ نے مجھ سے یہ کہا: تھا تم یہ پڑھو:

اب مجھے کیا پڑھنا چاہیے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم یہ پڑھو:
«اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي مَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ، وَمَا أَخْطَأْتُ وَمَا عَمَدْتُ، وَمَا عَلِمْتُ وَمَا جَهِلْتُ»
”اے اللہ! تو مغفرت کر دے اس چیز کی، جو میں نے پوشیدہ طور پر کیا اور اس کی جو میں نے اعلانیہ طور پر کیا، اس کی جو میں نے غلطی سے کیا، اس کی جو میں نے جان بوجھ کر کیا، اس کی جو میں جانتا ہوں، اور اس کی جس سے میں ناواقف ہوں۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17413]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (115/18) اخرجه احمد فى المسند (444/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19490، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1923، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3551، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11058»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17414
وَعَنْ ثَوْبَانَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الطَّيِّبَاتِ، وَتَرْكَ الْمُنْكَرَاتِ، وَحُبَّ الْمَسَاكِينِ، وَأَنْ تَتُوبَ عَلَيَّ، وَإِنْ أَرَدْتَ بِعِبَادِكَ فِتْنَةً أَنْ تَقْبِضَنِي غَيْرَ مَفْتُونٍ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھا کرتے تھے:
«اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الطَّيِّبَاتِ، وَتَرْكَ الْمُنْكَرَاتِ، وَحُبَّ الْمَسَاكِينِ، وَأَنْ تَتُوبَ عَلَيَّ، وَإِنْ أَرَدْتَ بِعِبَادِكَ فِتْنَةً أَنْ تَقْبِضَنِي غَيْرَ مَفْتُونٍ»
”اے اللہ! میں تجھ سے پاکیزہ چیزیں مانگتا ہوں اور منکرات کو ترک کرنے اور غریبوں سے محبت رکھنے (کا سوال کرتا ہوں) اور یہ کہ تو میری توبہ قبول فرما! اور جب تو اپنے بندوں کو آزمائش کا شکار کرنے کا ارادہ کرے تو مجھے ایسی حالت میں وفات دینا کہ میں آزمائش کا شکار نہ ہوا ہوؤں۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17414]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3197)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 17415
وَعَنْ مَكْحُولٍ أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: فَسَمِعْتُهُ يَذْكُرُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَدْعُو:" اللَّهُمَّ انْفَعْنِي بِمَا عَلَّمْتَنِي، وَعَلِّمْنِي مَا يَنْفَعُنِي". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ رِوَايَةِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ، عَنِ الْمَدَنِيِّينَ، وَهِيَ ضَعِيفَةٌ.
مکحول بیان کرتے ہیں: وہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، وہ کہتے ہیں: میں نے انہیں یہ ذکر کرتے ہوئے سنا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کیا کرتے تھے:
«اللَّهُمَّ انْفَعْنِي بِمَا عَلَّمْتَنِي، وَعَلِّمْنِي مَا يَنْفَعُنِي» ”اے اللہ! تو نے مجھے جو علم دیا ہے، اس کے حوالے سے مجھے نفع عطا فرما اور مجھے اُس چیز کا علم عطا فرما، جو مجھے نفع دے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں، اسماعیل بن عیاش کی، اہل مدینہ سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور
یہ روایت ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17415]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1769»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17416
وَعَنْ عَائِشَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ عِلْمًا نَافِعًا، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عِلْمٍ لَا يَنْفَعُ".
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھا کرتے تھے:
«اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ عِلْمًا نَافِعًا، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عِلْمٍ لَا يَنْفَعُ» ”اے اللہ! میں تجھ سے نفع دینے والا علم مانگتا ہوں، اور ایسے علم سے تیری پناہ مانگتا ہوں، جو نفع نہ دے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17416]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9046»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17417
وَعَنْ جَابِرٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ عِلْمًا نَافِعًا، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عِلْمٍ لَا يَنْفَعُ"، قُلْتُ: لِجَابِرٍ عِنْدَ ابْنِ مَاجَهْ:" سَلُوا اللَّهَ عِلْمًا نَافِعًا"، وَهُنَا أَنَّهُ سَأَلَ بِنَفْسِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھا کرتے تھے:
«اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ عِلْمًا نَافِعًا، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عِلْمٍ لَا يَنْفَعُ»
”اے اللہ! میں تجھ سے نفع دینے والے علم کا سوال کرتا ہوں، اور ایسے علم سے تیری پناہ مانگتا ہوں، جو نفع نہ دے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے، جس میں یہ الفاظ ہیں:
«سَلُوا اللَّهَ عِلْمًا نَافِعًا» ”تم لوگ اللہ تعالیٰ سے نفع دینے والا علم مانگو۔“
جبکہ یہاں جو
یہ روایت نقل ہوئی ہے، اس میں یہ مذکور ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بذات خود یہ دعا مانگا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17417]
«اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ عِلْمًا نَافِعًا، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عِلْمٍ لَا يَنْفَعُ»
”اے اللہ! میں تجھ سے نفع دینے والے علم کا سوال کرتا ہوں، اور ایسے علم سے تیری پناہ مانگتا ہوں، جو نفع نہ دے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے، جس میں یہ الفاظ ہیں:
«سَلُوا اللَّهَ عِلْمًا نَافِعًا» ”تم لوگ اللہ تعالیٰ سے نفع دینے والا علم مانگو۔“
جبکہ یہاں جو
یہ روایت نقل ہوئی ہے، اس میں یہ مذکور ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بذات خود یہ دعا مانگا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17417]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9046»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 17418
وَعَنْ جَابِرٍ: أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ عِلْمًا نَافِعًا، وَعَمَلًا مُتَقَبَّلًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے ہوئے سنا:
«اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ عِلْمًا نَافِعًا، وَعَمَلًا مُتَقَبَّلًا»
”اے اللہ! میں تجھ سے نفع دینے والے علم اور مقبول عمل کا سوال کرتا ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17418]

إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 17419
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ فِي دُعَائِهِ:" وَاقِيَةً كَوَاقِيَةِ الْوَلِيدِ".
قَالَ أَبُو يَعْلَى: يَعْنِي الْمَوْلُودَ، وَكَذَا فَسَّرَ لَنَا.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دعا میں یہ پڑھا کرتے تھے: ”ایسا بچاؤ جیسے بچے کا بچاؤ ہوتا ہے۔“ امام ابویعلیٰ کہتے ہیں: یعنی (نو) مولود، ہمارے سامنے اسی طرح وضاحت بیان کی گئی ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17419]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5527)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17420
وَعَنْ عَائِشَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ اجْعَلْ أَوْسَعَ رِزْقِكَ عَلَيَّ عِنْدَ كِبَرِ سِنِّي، وَانْقِطَاعِ عُمُرِي". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھا کرتے تھے:
«اللَّهُمَّ اجْعَلْ أَوْسَعَ رِزْقِكَ عَلَيَّ عِنْدَ كِبَرِ سِنِّي، وَانْقِطَاعِ عُمُرِي» ”اے اللہ! میری عمر زیادہ ہونے کے وقت اور میری عمر منقطع ہونے کے وقت مجھے اپنا وسیع ترین رزق عطا فرمانا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17420]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (3755)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3636»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 17421
وَعَنِ الْحَارِثِ الْأَعْوَرِ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عَلِيٍّ بَعْدَ الْعِشَاءِ، قَالَ: مَا جَاءَ بِكَ هَذِهِ السَّاعَةَ؟! قُلْتُ: إِنِّي أُحِبُّكَ، قَالَ: اللَّهِ إِنَّكَ تُحِبُّنِي؟! قُلْتُ: نَعَمْ، وَاللَّهِ إِنِّي أُحِبُّكَ، فَقَالَ: أَلَا أُعَلِّمُكَ دُعَاءً عَلَّمَنِيهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قُلْتُ: بَلَى، قَالَ:" قُلِ: اللَّهُمَّ افْتَحْ مَسَامِعَ قَلْبِي لِذِكْرِكَ، وَارْزُقْنِي طَاعَتَكَ، وَطَاعَةَ رَسُولِكَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَمَلًا بِكِتَابِكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْحَارِثُ ضَعِيفٌ.

حارث اعور بیان کرتے ہیں: میں عشاء کے بعد سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا، تو انہوں نے دریافت کیا: تم اس وقت کس سلسلے میں آئے ہو، میں نے جواب دیا: میں آپ سے محبت رکھتا ہوں، انہوں نے دریافت کیا: کیا اللہ کی قسم! تم واقعی مجھ سے محبت رکھتے ہو؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں! اللہ کی قسم! میں آپ سے محبت رکھتا ہوں، تو انہوں نے فرمایا: کیا میں تمہیں اس دعا کی تعلیم نہ دوں، جس کی تعلیم، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دی تھی؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں! تو انہوں نے فرمایا: تم یہ پڑھو:
«اللَّهُمَّ افْتَحْ مَسَامِعَ قَلْبِي لِذِكْرِكَ، وَارْزُقْنِي طَاعَتَكَ، وَطَاعَةَ رَسُولِكَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَمَلًا بِكِتَابِكَ»
”اے اللہ! میرے دل کے مسامع کو اپنے ذکر کے لئے کھول دے اور مجھے اپنی اور اپنے رسول کی فرمانبرداری اور اپنی کتاب پر عمل نصیب فرما۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور حارث نامی راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17421]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1308)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1308»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17422
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَقُولَنَّ أَحَدُكُمُ: اللَّهُمَّ لَقِّنِي حُجَّتِي ; فَإِنَّ الْكَافِرَ يَلْقَى حُجَّتَهُ، وَلَكِنْ يَقُولُ: اللَّهُمَّ لَقِّنِي حُجَّةَ الْإِيمَانِ عِنْدَ الْمَوْتِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کوئی ایک شخص یہ ہرگز نہ کہے: اے اللہ! تو مجھے میری حجت تلقین فرما، کیونکہ کافر شخص کو اس کی حجت تلقین کی جاتی ہے بلکہ آدمی کو یہ پڑھنا چاہیے:
«اللَّهُمَّ لَقِّنِي حُجَّةَ الْإِيمَانِ عِنْدَ الْمَوْتِ» ”اے اللہ! تو موت کے وقت مجھے ایمان کی حجت تلقین فرمانا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17422]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1907»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن