الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
43. بَابُ دُعَاءِ دَاوُدَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
حضرت داؤد علیہ السلام کی دعا
حدیث نمبر: 17428
عَنْ صُهَيْبٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدْعُو يَقُولُ:" اللَّهُمَّ إِنَّكَ لَسْتَ بِإِلَهٍ اسْتَحْدَثْنَاهُ، وَلَا بِرَبٍّ ابْتَدَعْنَاهُ، وَلَا كَانَ لَنَا قَبْلَكَ إِلَهٌ نَلْجَأُ إِلَيْهِ وَنَذَرُكَ، وَلَا أَعَانَكَ عَلَى خَلْقِنَا أَحَدٌ فَنُشْرِكُهُ فِيكَ، تَبَارَكْتَ وَتَعَالَيْتَ".
قَالَ كَعْبٌ: وَهَكَذَا كَانَ نَبِيُّ اللَّهِ دَاوُدُ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدْعُو. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ الْعُقَيْلِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دعا کرتے ہوئے یہ پڑھتے تھے:
«اللَّهُمَّ إِنَّكَ لَسْتَ بِإِلَهٍ اسْتَحْدَثْنَاهُ، وَلَا بِرَبٍّ ابْتَدَعْنَاهُ، وَلَا كَانَ لَنَا قَبْلَكَ إِلَهٌ نَلْجَأُ إِلَيْهِ وَنَذَرُكَ، وَلَا أَعَانَكَ عَلَى خَلْقِنَا أَحَدٌ فَنُشْرِكُهُ فِيكَ، تَبَارَكْتَ وَتَعَالَيْتَ» ”اے اللہ! تو کوئی ایسا معبود نہیں ہے، جسے ہم نے بنایا ہو، اور تو کوئی ایسا پروردگار نہیں ہے، جسے ہم نے ایجاد کیا ہو، تجھ سے پہلے ہمارا کوئی اور پروردگار نہیں تھا، جس کی ہم پناہ میں جاتے اور تجھے چھوڑ دیتے، اور ہماری تخلیق میں کسی نے تیری مدد نہیں کی ہے کہ ہم اس کو تیرا شریک قرار دیتے، تو برکت والا ہے اور بلند و برتر ہے۔“
کعب بیان کرتے ہیں: اللہ کے نبی سیدنا داؤد علیہ السلام یہ دعا پڑھا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن حصین عقیلی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17428]

تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5761، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7300»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17429
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ مِنْ دُعَاءِ دَاوُدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ مَالٍ يَكُونُ عَلَيَّ فِتْنَةً، وَمِنْ وَلَدٍ يَكُونُ عَلَيَّ وَبَالًا، وَمِنْ مِرْآةِ السُّوءِ ; تُقَرِّبُ الشَّيْبَ قَبْلَ الْمَشِيبِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ جَارِ سُوءٍ تَرْعَانِي عَيْنَاهُ ; وَتَسْمَعُنِي أُذُنَاهُ، إِنْ رَأَى حَسَنَةً دَفَنَهَا، وَإِنْ رَأَى سَيِّئَةً أَذَاعَهَا".
وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" جَارُ السُّوءِ فِي دَارِ الْإِقَامَةِ قَاصِمَةُ الظَّهْرِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا داؤد علیہ السلام یہ دعا کیا کرتے تھے:
«اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ مَالٍ يَكُونُ عَلَيَّ فِتْنَةً، وَمِنْ وَلَدٍ يَكُونُ عَلَيَّ وَبَالًا، وَمِنْ مِرْآةِ السُّوءِ ; تُقَرِّبُ الشَّيْبَ قَبْلَ الْمَشِيبِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ جَارِ سُوءٍ تَرْعَانِي عَيْنَاهُ ; وَتَسْمَعُنِي أُذُنَاهُ، إِنْ رَأَى حَسَنَةً دَفَنَهَا، وَإِنْ رَأَى سَيِّئَةً أَذَاعَهَا» ”اے اللہ! میں ایسے مال سے تیری پناہ مانگتا ہوں جو میرے لئے فتنہ بن جائے اور ایسی اولاد سے تیری پناہ مانگتا ہوں جو میرے لیے وبال بن جائے، اور برائی کے آئینے سے تیری پناہ مانگتا ہوں، جو بڑھاپے کی آمد سے پہلے بڑھاپے کو قریب کر دے، اور میں برے پڑوسی سے تیری پناہ مانگتا ہوں، جس کی آنکھیں مجھ پر رہیں، اور جس کے کان میری طرف متوجہ رہیں، وہ اگر کوئی اچھائی دیکھے تو اسے دفن کر دے اور اگر کوئی برائی دیکھے تو اسے پھیلا دے۔“
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قیام کی جگہ میں برا پڑوی کمر توڑ دیتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17429]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6176»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف