الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
28. بَابُ مَا جَاءَ فِي طُولِ عُمُرِ الْمُؤْمِنِ، وَالنَّهْيِ عَنْ تَمَنِّيهِ الْمَوْتَ .
مومن کی عمر طویل ہونے اور اس کے موت کی آرزو کرنے کی ممانعت کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 17541
عَنْ أُمِّ الْفَضْلِ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ عَلَى الْعَبَّاسِ، وَهُوَ يَشْتَكِي فَتَمَنَّى الْمَوْتَ فَقَالَ:" يَا عَبَّاسُ، عَمَّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا تَمَنَّ الْمَوْتَ، إِنْ كُنْتَ مُحْسِنًا تَزْدَادُ إِحْسَانًا إِلَى إِحْسَانِكَ خَيْرًا لَكَ، وَإِنْ كُنْتَ مُسِيئًا اسْتَغْنَيْتَ خَيْرًا لَكَ، لَا تَمَنَّ الْمَوْتَ".
سیدہ ام فضل رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائے، جو بیمار تھے، انہوں نے موت کی آرزو کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے سیدنا عباس! اے اللہ کے رسول کے چچا! آپ موت کی آرزو نہ کریں، کیونکہ اگر آپ اچھائی کرنے والے ہوں گے (تو طویل عمر ہونے کی صورت میں) آپ کی اچھائیوں میں مزید اضافہ ہو گا، اور یہ آپ کے حق میں بہتر ہے اور اگر آپ برائی کرنے والے ہوں گے، تو آپ کو مہلت دیدی جائے اور آپ رجوع (یعنی توبہ) کر لیں، تو یہ آپ کے حق میں زیادہ بہتر ہو گا، تو آپ موت کی آرزو ہرگز نہ کریں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17541]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (339/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26333، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1294»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17542
وَفِي رِوَايَةٍ:" إِنْ كُنْتَ مُسِيئًا ; فَإِنْ تُؤَخِّرْ تُسْتَعْتَبْ مِنْ إِسَاءَتِكَ خَيْرٌ لَكَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ هِنْدِ بِنْتِ الْحَارِثِ ; فَإِنْ كَانَتْ هِيَ الْقُرَشِيَّةُ أَوِ الْفِرَاسِيَّةُ فَقَدِ احْتُجَّ بِهَا فِي الصَّحِيحِ، وَإِنْ كَانَتِ الْخَثْعَمِيَّةَ فَلَمْ أَعْرِفْهَا.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اگر آپ برائی کرنے والے ہوں، آپ کو مہلت دے دی جائے، اور آپ اپنی برائی سے رجوع کر لیں، تو یہ آپ کے حق میں زیادہ بہتر ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف ہند بنت حارث نامی خاتون کا معاملہ مختلف ہے، اگر تو یہ ”قریشیہ“ یا ”فراسیہ“ ہے، تو ”صحیح“ میں اس سے استدلال کیا گیا ہے، اور اگر یہ ”خثعمیہ“ ہے، تو پھر میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17542]
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف ہند بنت حارث نامی خاتون کا معاملہ مختلف ہے، اگر تو یہ ”قریشیہ“ یا ”فراسیہ“ ہے، تو ”صحیح“ میں اس سے استدلال کیا گیا ہے، اور اگر یہ ”خثعمیہ“ ہے، تو پھر میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17542]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (339/6)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 17543
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تُمَنَّوُا الْمَوْتَ ; فَإِنَّ هَوْلَ الْمُطَّلَعِ شَدِيدٌ، وَإِنَّ مِنَ السَّعَادَةِ أَنْ يَطُولَ عُمْرُ الْعَبْدِ، وَيَرْزُقَهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - الْإِنَابَةَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”موت کی آرزو نہ کرو، کیونکہ مطلع (شاید اس سے مراد، مرنے کے بعد والی زندگی ہے، یا قیامت مراد ہے) کی ہولناکی شدید ہے، اور سعادت مندی میں یہ بات شامل ہے کہ بندے کی عمر طویل ہو، اور اللہ تعالیٰ اسے رجوع (یعنی توبہ کی توفیق) نصیب کر دے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17543]
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17543]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3240) اخرجه احمد فى المسند (332/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14154»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 17544
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: جَلَسْنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرْنَا وَرَقَقْنَا، فَبَكَى سَعْدٌ فَأَكْثَرَ الْبُكَاءَ، فَقَالَ: يَا لَيْتَنِي مُتُّ! فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا سَعْدُ، أَعِنْدِي تَتَمَنَّى الْمَوْتَ؟". فَرَدَّدَ ذَلِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ قَالَ:" يَا سَعْدُ، إِنْ كُنْتَ خُلِقْتَ لِلْجَنَّةِ فَمَا طَالَ عُمْرُكَ، وَحَسُنَ مِنْ عَمَلِكَ، فَهُوَ خَيْرٌ لَكَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَزَادَ فِيهِ:" وَإِنْ كُنْتَ خُلِقْتَ لِلنَّارِ، فَبِئْسَ الشَّيْءُ تَتَعَجَّلُ إِلَيْهِ".، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَلْهَانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، آپ نے ہمیں وعظ و نصیحت کی، دلوں کو نرم کرنے والی باتیں بیان کیں، تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ رونے لگے اور بہت روئے، انہوں نے کہا: اے کاش! میں مر چکا ہوتا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے سعد! کیا تم میری موجودگی میں موت کی آرزو کر رہے ہو؟ یہ مکالمہ تین مرتبہ ہوا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے سعد! اگر تم جنت کے لیے پیدا ہوئے ہو، تو تمہاری عمر جتنی بھی طویل ہو گی، تمہارا عمل جتنا بھی اچھا ہو گا، وہ تمہارے حق میں زیادہ بہتر ہو گا۔“ یہی روایت امام أحمد، امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور انہوں نے اس میں یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں: ”اور اگر تم جہنم کے لیے پیدا کیے گئے ہو تو وہ ایک بری چیز ہے، جس کی طرف تم جلدی چلے جاؤ گے۔“ اس روایت کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17544]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7870) اخرجه احمد فى المسند (267/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21790»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف