الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
30. بَابٌ فِي أَعْمَارِ هَذِهِ الْأُمَّةِ .
اس امت کی عمروں کا بیان
حدیث نمبر: 17566
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَعْمَارُ أُمَّتِي مَا بَيْنَ السِّتِّينَ إِلَى السَّبْعِينَ، وَأَقَلُّهُمُ الَّذِينَ يَبْلُغُونَ ثَمَانِينَ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ شَيْخُ هُشَيْمٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کی (اوسط) عمریں، ساٹھ سے ستر سال کے درمیان ہوں گی، اور ان میں کم ہی لوگ ایسے ہوں گے، جو اسّی سال تک پہنچیں گے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ہشیم کا ایک استاد ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17566]

تخریج الحدیث: «أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7025»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17567
وَعَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، حَدِّثْنَا عَنْ أَعْمَارِ أُمَّتِكَ؟ قَالَ:" مَا بَيْنَ الْخَمْسِينَ إِلَى السِّتِّينَ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَبْنَاءُ السَّبْعِينَ؟ قَالَ:" قَلَّ مَنْ يَبْلُغُهَا مِنْ أُمَّتِي، رَحِمَ اللَّهُ أَبْنَاءَ السَّبْعِينَ، وَرَحِمَ اللَّهُ أَبْنَاءَ الثَّمَانِينَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ مَطَرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اپنی امت کی عمروں کے بارے میں ہمیں بتائیے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ 50 سے 60 سال کے درمیان ہوں گی، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ستر سال کی عمر والے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری اُمت کے کم ہی لوگ اس عمر تک پہنچیں گے، اللہ تعالیٰ ستر سال والوں پر رحم کرے اور اللہ تعالیٰ اسّی سال والوں پر رحم کرے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن مطر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17567]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن مطر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17567]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3586)، أخرجه مسند البزار برقم: 2842»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17568
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَقَلُّ أُمَّتِي الَّذِينَ يَبْلُغُونَ السَّبْعِينَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، قُلْتُ: لَعَلَّهُ" التِّسْعِينَ". فَإِنَّ هَذَا مِنَ النُّسْخَةِ الَّتِي كَتَبْتُ مِنْهَا لَمْ تُقَابَلْ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کے کم ہی لوگ ستر سال تک پہنچیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: شاید روایت میں درست لفظ ”90 سال“ ہے جو نسخہ ہمارے پاس موجود ہے، یہ جہاں سے نقل کیا گیا ہے، اس میں تقابل نہیں کیا گیا، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17568]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13594)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13594»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ¤ سعيد بن راشد أبو محمد ويقال أبو حماد السماك المازني البصري ¤ يروي عن عطاء والزهري ¤ قال يحيى ليس بشيء وقال الرازي والبخاري منكر الحديث وقال النسائي متروك الحديث