الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
42. بَابُ مَا جَاءَ فِي وَعْدِ اللَّهِ تَعَالَى وَوَعِيدِهِ .
اللہ تعالیٰ کے وعدہ اور اس کی وعید کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 17602
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ وَعَدَهُ اللَّهُ تَعَالَى عَلَى عَمَلٍ ثَوَابًا فَهُوَ مُنْجِزُهُ لَهُ، وَمَنْ وَعَدَهُ اللَّهُ عَلَى عَمَلٍ عِقَابًا، فَهُوَ مِنْهُ بِالْخِيَارِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُهَيْلُ بْنُ أَبِي حَزْمٍ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کے ساتھ، اللہ تعالیٰ کسی عمل کے حوالے سے ثواب کا وعدہ کرے، تو اللہ تعالیٰ اس کے ساتھ کئے ہوئے وعدے کو پورا کرے گا، اور جس شخص کو اللہ تعالیٰ نے کسی عمل کے ارتکاب پر کوئی وعید سنائی ہو، تو اس وعید کے بارے میں، اللہ تعالیٰ کو اختیار ہے (یعنی اگر اللہ چاہے گا، تو اس شخص کو اس وعید کے مطابق سزا دے گا اور اگر چاہے گا، تو اس کی مغفرت کر دے گا)۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سہیل بن ابوحزم ہے، جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17602]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سہیل بن ابوحزم ہے، جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17602]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3235) اخرجه ابو يعلى فى المسند (3316)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8511، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6882، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 4061، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3010، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7149»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف