🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

47. بَابٌ مِنْهُ فِي رَحْمَةِ اللَّهِ تَعَالَى .
اللہ تعالیٰ کی رحمت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17621
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ - جَلَّ وَعَزَّ - خَلَقَ مِائَةَ رَحْمَةٍ، رَحْمَةٌ مِنْهَا قَسَمَهَا بَيْنَ الْخَلَائِقِ، وَتِسْعَةً وَتِسْعِينَ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے رحمت کے 100 حصے کیے ہیں، ان میں سے ایک حصہ مخلوق کے درمیان تقسیم کیا ہے، اور ننانوے حصے قیامت کے دن کے لیے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17621]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3475) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10047)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12047»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17622
وَعَنِ الْفَرَزْدَقِ بْنِ غَالِبٍ قَالَ: لَقِيتُ أَبَا هُرَيْرَةَ بِالشَّامِ فَقَالَ لِي: أَنْتَ الْفَرَزْدَقُ؟ قُلْتُ: نَعَمْ. فَقَالَ: أَنْتَ الشَّاعِرُ؟ قُلْتُ: نَعَمْ. فَقَالَ: أَمَّا إِنَّكَ إِنْ بَقِيتَ لَقِيتَ قَوْمًا يَقُولُونَ: لَا تَوْبَةَ لَكَ، فَإِيَّاكَ أَنْ تَقْطَعَ رَجَاءَكَ مِنْ رَحْمَةِ اللَّهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ صَالِحٌ الْمُرِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ فِي الْحَدِيثِ.
فرزدق بن غالب بیان کرتے ہیں: شام میں، میری ملاقات سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہوئی، انہوں نے مجھ سے دریافت کیا: تم فرزدق ہو، میں نے جواب دیا: جی ہاں! انہوں نے دریافت کیا: تم شاعر ہو؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں! انہوں نے فرمایا: اگر تم زندہ رہ گئے، تو تمہارا سامنا ایسے لوگوں سے ہو گا، جو یہ کہیں گے: تمہارے لئے توبہ کی گنجائش نہیں ہے، لیکن تم اس بات سے بچ کے رہنا کہ اللہ کی رحمت سے، تمہاری امید منقطع ہو جائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صالح مری ہے اور وہ حدیث میں ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17622]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (610)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں