الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
55. بَابٌ فِي كَلَامِ بَنِي آدَمَ .
اولاد آدم کے کلام کا بیان
حدیث نمبر: 17638
عَنِ الْحَارِثِ بْنِ سُوَيْدٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - يَقُولُ: مَا مِنْ كَلَامٍ أَتَكَلَّمُ بِهِ لَدَى سُلْطَانٍ أَدْرَأُ عَنِّي مِنْهُ ضَرْبَتَيْنِ بِالسَّوْطِ إِلَّا كُنْتُ مُتَكَلِّمًا بِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
حارث بن سوید بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”کوئی بھی ایسا کلام، جو میں کسی حکمران کے سامنے کروں، اور اُس کے ذریعے میں اپنے آپ سے دو کوڑوں کو دور کر سکوں، تو میں وہ کلام ضرور کر لوں گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17638]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17638]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (106/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17639
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ نَفْسٍ تَمُوتُ وَلَهَا عِنْدَ اللَّهِ مِثْقَالُ نَمْلَةٍ مِنْ خَيْرٍ إِلَّا طُيِّنَ عَلَيْهِ طِينًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو بھی شخص مرے اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اُس کے لئے چیونٹی کے وزن جتنی بھلائی ہو، تو اللہ تعالیٰ نے اُس پر بھی مہر لگائی ہوئی ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے، اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17639]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے، اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17639]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17640
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قَالَ الرَّبُّ - عَزَّ وَجَلَّ -: يُؤْتَى بِحَسَنَاتِ الْعَبْدِ وَسَيِّئَاتِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَيُقَيَّضُ بَعْضُهَا بِبَعْضٍ، فَإِنْ بَقِيَتْ حَسَنَةٌ وَاحِدَةٌ أَدْخَلَهُ اللَّهُ الْجَنَّةَ". قَالَ: قُلْتُ: فَإِنْ لَمْ يَبْقَ حَسَنَةٌ؟ قَالَ:" أُولَئِكَ الَّذِينَ نَتَقَبَّلُ عَنْهُمْ أَحْسَنَ مَا عَمِلُوا وَنَتَجَاوَزُ عَنْ سَيِّئَاتِهِمْ فِي أَصْحَابِ الْجَنَّةِ". قَالَ: قُلْتُ: أَرَأَيْتَ قَوْلَهُ: فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَا أُخْفِيَ لَهُمْ مِنْ قُرَّةِ أَعْيُنٍ؟. قَالَ" هُوَ الْعَبْدُ، يَعْمَلُ الْعَمَلَ السِّرَّ أَسَرَّهُ اللَّهُ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيَرَى قُرَّةَ أَعْيُنٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں:
”پروردگار فرماتا ہے: قیامت کے دن کسی بندے کی نیکیاں اور اس کی برائیاں لائی جائیں گی، اور ان کا ایک دوسرے کے مقابلے میں حساب ہو گا، اگر ایک بھی نیکی باقی بچ گئی، تو اللہ تعالیٰ اُس شخص کو جنت میں داخل کر دے گا۔“
میں نے دریافت کیا: اگر ایک بھی نیکی نہ بچ پائے؟ تو انہوں نے یہ آیت تلاوت کی:
”یہ وہ لوگ ہیں، جن کی طرف سے ہم ان کے کئے ہوئے اچھے عمل قبول کریں گے اور ان کی برائیوں سے ہم درگزر کریں گے، یہ جنت والوں میں سے ہوں گے۔“
راوی کہتے ہیں: میں نے کہا: اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟
”کوئی جان یہ نہیں جانتی کہ اس کی آنکھوں کی ٹھنڈک کے لیے کیا پوشیدہ رکھا گیا ہے؟“۔
تو انہوں نے فرمایا: اس سے مراد وہ بندہ ہے، جو ایسا عمل کرتا ہے، جو پوشیدہ ہو، تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اُس کے معاملے کو پوشیدہ رکھے گا، اور پھر وہ شخص آنکھوں کی ٹھنڈک دیکھ لے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17640]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (12832)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12832، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5272، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7717»
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید