الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. بَابٌ .
بلا عنوان
حدیث نمبر: 17643
عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ فِي قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى:" الر تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْمُبِينِ إِنَّا أَنْزَلْنَاهُ قُرْآنًا عَرَبِيًّا لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ نَحْنُ نَقُصُّ عَلَيْكَ أَحْسَنَ الْقَصَصِ" الْآيَةَ. قَالَ: نَزَلَ الْقُرْآنُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَلَاهُ عَلَيْهِمْ زَمَانًا، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوْ قَصَصْتَ عَلَيْنَا، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَلَيْنَا: الر تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْمُبِينِ إِنَّا أَنْزَلْنَاهُ قُرْآنًا عَرَبِيًّا. الْآيَةَ. فَتَلَاهُ عَلَيْهِمْ زَمَانًا، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوْ حَدَّثْتَنَا. فَأَنْزَلَ اللَّهُ:" اللَّهُ نَزَّلَ أَحْسَنَ الْحَدِيثِ كِتَابًا مُتَشَابِهًا" الْآيَةَ. كُلُّ ذَلِكَ يُؤْمَرُونَ بِالْقُرْآنِ. قَالَ خَلَّادٌ: وَزَادَ فِيهِ غَيْرُهُ: قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوْ ذَكَّرَتْنَا. فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى:" أَلَمْ يَأْنِ لِلَّذِينَ آمَنُوا أَنْ تَخْشَعَ قُلُوبُهُمْ لِذِكْرِ اللَّهِ وَمَا نَزَلَ مِنَ الْحَقِّ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ نَحْوَهُ، وَفِيهِ الْحُسَيْنُ بْنُ عَمْرٍو الْعَنْقَزِيُّ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَهُوَ غَيْرُ خَلَّادٍ، هَذَا أَقْدَمُ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: ارشاد باری تعالیٰ ہے: ”الٓرٰ، یہ کتاب مبین کی آیات ہیں، بے شک ہم نے عربی میں قرآن نازل کیا ہے، تاکہ تم سمجھ بوجھ حاصل کرو، ہم تمہارے سامنے عمدہ ترین واقعہ بیان کریں گے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر قرآن نازل ہوا، آپ ایک طویل عرصے تک لوگوں کے سامنے اس کی تلاوت کرتے رہے، پھر لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ! اگر آپ ہمیں واقعات سنائیں، تو یہ مناسب ہو گا، تو اللہ تعالیٰ نے یہ نازل کیا: ”الٓرٰ، یہ کتاب مبین کی آیات ہیں، بے شک ہم نے عربی میں قرآن نازل کیا ہے۔۔۔۔۔۔“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک طویل عرصے تک لوگوں کے سامنے یہ تلاوت کرتے رہے، پھر لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ! اگر آپ ہمیں کوئی بات بیان کریں، تو یہ مناسب ہو گا، تو اللہ تعالیٰ نے یہ نازل کیا: ”اللہ تعالیٰ نے سب سے خوبصورت بات نازل کی ہے، جو کتاب (کی شکل میں) ہے، (جو نظم وغیرہ کے حوالے سے) ایک دوسرے سے مشابہت رکھنے والے (مضامین پر مشتمل ہے)۔“ یعنی ہر صورتحال میں لوگوں کو قرآن کے بارے میں حکم دیا گیا۔ خلاد نامی راوی بیان کرتے ہیں: دیگر لوگوں نے یہ بات زائد نقل کی ہے: لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر آپ ہمیں نصیحت کریں، تو یہ مناسب ہو گا، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”کیا ایمان والوں کے لیے ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ اُن کے دل اللہ تعالیٰ کے ذکر کے لیے، اور جو حق نازل ہوا ہے، اس کے لیے جھک جائیں۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسین بن عمرو عنقزی ہے جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں صرف خلاد صفار کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے اور یہ خلاد بن مسلم کے علاوہ ہے، یہ مقدم ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17643]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسین بن عمرو عنقزی ہے جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں صرف خلاد صفار کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے اور یہ خلاد بن مسلم کے علاوہ ہے، یہ مقدم ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17643]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3218) أخرجه ابر بعلي فى المسند (740)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3372، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6209، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1069، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5734/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف