🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

10. بَابُ كَرَاهِيَةِ إِظْهَارِ الْعَمَلِ .
عمل کے اظہار کا ناپسندیدہ ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17677
عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: قُلْتُ لِرَجُلٍ: هَلُمَّ فَلْنَجْعَلْ يَوْمَنَا هَذَا لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - فَوَاللَّهِ، لَكَأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَاهَدَ هَذَا الْيَوْمَ فَخَطَبَ، فَقَالَ:" وَمِنْهُمْ مَنْ يَقُولُ: هَلُمَّ فَلْنَجْعَلْ يَوْمَنَا هَذَا لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -". فَمَا زَالَ يَقُولُهَا حَتَّى تَمَنَّيْتُ أَنَّ الْأَرْضَ سَاخَتْ بِي.
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے ایک شخص سے کہا: آؤ! ہم اپنے اس دن کو اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص کر لیتے ہیں، راوی بیان کرتے ہیں: تو یوں ہوا کہ جیسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس موقع پر موجود تھے، اُس دن آپ نے خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”کوئی شخص یہ کہہ دیتا ہے: آؤ! ہم اپنے اس دن کو اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص کر لیتے ہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسلسل اس جملے کو دہراتے رہے، یہاں تک کہ میں نے یہ آرزو کی کہ میں زمین میں دفن ہو جاؤں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17677]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (419/4)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17678
وَفِي رِوَايَةٍ: فَمَا زَالَ يُرَدِّدُهَا حَتَّى تَمَنَّيْتُ أَنِّي أَسِيخُ فِي الْأَرْضِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ ثَابِتًا الْبُنَانِيَّ قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْ سَمِعَ حِطَّانَ، وَلَمْ يُسَمِّهِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: آپ مسلسل اس جملے کو دہراتے رہے، یہاں تک کہ میں نے یہ آرزو کی کہ میں زمین میں گڑ جاؤں۔ یہی روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف یہ ہے کہ ثابت بنانی نے یہ بات کہی ہے: مجھے اس شخص نے یہ بات بتائی ہے: کہ جس نے حطان کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے، انہوں نے اس شخص کا نام بیان نہیں کیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17678]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں