الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
16. بَابُ إِذَا ذُكِّرْتُمْ بِاللَّهِ فَانْتَهُوا .
جب تمہیں اللہ کے حوالے سے نصیحت کی جائے تو باز آ جاؤ
حدیث نمبر: 17687
عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - أَحْسَبُهُ رَفَعَهُ - قَالَ:" إِذَا ذُكِّرْتُمْ بِاللَّهِ فَانْتَهُوا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سعید بن ابوسعید مقبری نے، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہے، میرا خیال ہے انہوں نے اسے مرفوع روایت کے طور پر نقل کیا ہے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”جب تمہیں اللہ تعالیٰ کی یاد دلائی جائے (یا اللہ تعالیٰ کے حوالے سے نصیحت کی جائے) تو تم باز آ جاؤ۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سعید بن ابوسعید ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17687]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سعید بن ابوسعید ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17687]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3211)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف