الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
19. بَابُ لَوْلَا أَهْلُ الطَّاعَةِ هَلَكَ أَهْلُ الْمَعْصِيَةِ .
اگر اہل طاعت نہ ہوتے، تو اہل معصیت ہلاکت کا شکار ہو جاتے
حدیث نمبر: 17690
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَهْلًا ; فَإِنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - شَدِيدُ الْعِقَابِ، فَلَوْلَا صِبْيَانٌ رُضَّعٌ، وَرِجَالٌ رُكَّعٌ، وَبَهَائِمُ رُتَّعٌ، صُبَّ عَلَيْكُمُ الْعَذَابُ صَبًّا - أَوْ أُنْزِلَ عَلَيْكُمُ الْعَذَابُ -". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" لَوْلَا شَبَابٌ خُشَّعٌ، وَشُيُوخٌ رُكَّعٌ، وَأَطْفَالٌ رُضَّعٌ، وَبَهَائِمُ رُتَّعٌ، لَصُبَّ عَلَيْكُمُ الْعَذَابُ صَبًّا، ثُمَّ لَرَضَّ رَضًّا". وَقَالَ:" مَهْلًا عَنِ اللَّهِ مَهْلًا".
وَأَبُو يَعْلَى أَخْصَرُ مِنْهُ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ خَيْثَمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَأَبُو يَعْلَى أَخْصَرُ مِنْهُ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ خَيْثَمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”دھیان رکھنا! اللہ تعالیٰ زبردست سزا دینے والا ہے، اگر دودھ پیتے بچے نہ ہوتے، رکوع کرنے والے (یعنی عبادت گزار) بڑے نہ ہوتے، اور چرنے والے جانور نہ ہوتے، تو تم لوگوں پر عذاب انڈیل دیا جانا تھا (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) تم پر عذاب نازل ہو جانا تھا۔“
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”اگر خشوع رکھنے والے نوجوان نہ ہوتے، اور رکوع کرنے والے بوڑھے نہ ہوتے، اور دودھ پیتے بچے نہ ہوتے، اور چرنے والے جانور نہ ہوتے، تو تم پر عذاب بہا دیا جانا تھا، اور پھر کچل دیا جانا تھا۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے بارے میں دھیان رکھنا، دھیان رکھنا (یعنی اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کے ذریعے اس کے عذاب کو دعوت نہ ہو)۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اس سے زیادہ مختصر روایت کے طور پر نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن خیثم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17690]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3212) اخرجه أبو يعلى فى المسند (6402)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7081»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17691
وَعَنْ مُسَافِعٍ الدِّيلِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْلَا عِبَادٌ لِلَّهِ رُكَّعٌ، وَصِبْيَةٌ رُضَّعٌ، وَبَهَائِمُ رُتَّعٌ، لَصُبَّ عَلَيْكُمُ الْعَذَابُ صَبًّا، ثُمَّ رَضَّ رَضًّا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعْدِ بْنِ عَمَّارٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا مسافع دیلی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر اللہ تعالیٰ کے رکوع کرنے والے (یعنی عبادت گزار) بندے نہ ہوتے، اور دودھ پیتے بچے نہ ہوتے اور چرنے والے جانور نہ ہوتے، تو تم پر عذاب انڈیل دیا جانا تھا اور پھر کچل دیا جانا تھا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن سعد بن عمار ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17691]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن سعد بن عمار ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17691]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (309/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف