الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. بَابُ لَيْسَ الْغِنَى عَنْ كَثْرَةِ الْعَرَضِ .
خوشحالی، سامان کے زیادہ ہونے سے نہیں ہوتی
حدیث نمبر: 17748
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَيْسَ الْغِنَى عَنْ كَثْرَةِ الْعَرَضِ، إِنَّمَا الْغِنَى غِنَى النَّفْسِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”خوشحالی سامان کے زیادہ ہونے سے نہیں ہوتی، اصل خوشحالی، نفس (یعنی من) کی خوشحالی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، امام طبرانی کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17748]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، امام طبرانی کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17748]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3617) اخرجه ابو يعلى فى المسند (3079)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7270»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17749
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا أَبَا ذَرٍّ، تَقُولُ: كَثْرَةُ الْمَالِ الْغِنَى؟". قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ:" تَقُولُ: قِلَّةُ الْمَالِ الْفَقْرُ؟". قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ ذَلِكَ ثَلَاثًا. ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْغِنَى فِي الْقَلْبِ، وَالْفَقْرُ فِي الْقَلْبِ، مَنْ كَانَ الْغِنَى فِي قَلْبِهِ فَلَا يَضُرُّهُ مَا لَقِيَ مِنَ الدُّنْيَا، وَمَنْ كَانَ الْفَقْرُ فِي قَلْبِهِ فَلَا يُغْنِيهِ مَا أُكْثِرَ لَهُ فِي الدُّنْيَا، وَإِنَّمَا يَضُرُّ نَفْسَهُ شُحُّهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثٌ فِيمَنْ يَتَفَرَّغُ لِلْعِبَادَةِ يَمْلَأُ اللَّهُ قَلْبَهُ غِنًى.
قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثٌ فِيمَنْ يَتَفَرَّغُ لِلْعِبَادَةِ يَمْلَأُ اللَّهُ قَلْبَهُ غِنًى.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت کیا: اے ابوذر! کیا تم یہ سمجھتے ہو؟ کہ مال کا زیادہ ہونا خوشحالی ہوتی ہے؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم یہ سمجھتے ہو؟ کہ مال کا کم ہونا غربت ہوتی ہے؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! یہ مکالمہ تین مرتبہ ہوا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”خوشحالی، دل میں ہوتی ہے اور غربت، دل میں ہوتی ہے، جس شخص کے دل میں خوشحالی ہو گی، اُسے دنیا میں سے جو بھی ملے گا کوئی نقصان نہیں پہنچائے گا، اور جس کے دل میں غربت ہو، اُس کے لیے دنیا کتنی ہی زیادہ کیوں نہ ہو جائے، وہ اسے خوشحال نہیں کر سکے گی، اور نفس کو، اُس کا لالچ نقصان پہنچاتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: آگے چل کے حدیث آئے گی، جو اس شخص کے بارے میں ہو گی، جو عبادت کے لیے فارغ ہو جاتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کے دل کو خوشحالی سے بھر دیتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17749]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1643)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1643»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن ولکن عند الشواھد حدیث صحیح، ولہ شاہد