🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

34. بَابٌ فِيمَنْ لَا يَشْبَعُ مِنَ الدُّنْيَا .
اس شخص کا بیان، جو دنیا سے سیر نہیں ہوتا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17785
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" كَانَ جَدِّي فِي غَنَمٍ كَثِيرَةٍ تُرْضِعُهُ أُمُّهُ فَتَرْوِيهِ، فَانْفَلَتَ يَوْمًا فَرَضَعَ الْغَنَمَ كُلَّهَا، ثُمَّ لَمْ يَشْبَعُ، فَقِيلَ: إِنَّ مِثْلَ هَذَا قَوْمٌ يَأْتُونَ مِنْ بَعْدِكُمْ يُعْطَى الرَّجُلُ مِنْهُمْ مَا يَكْفِي الْقَبِيلَةَ أَوِ الْأُمَّةَ، ثُمَّ لَا يَشْبَعُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا إِلَّا أَنَّ عَطَاءَ بْنَ السَّائِبِ، اخْتَلَطَ قَبْلَ مَوْتِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ایک بکری کا بچہ تھا، جو بہت سی بکریوں کے درمیان موجود تھا، اس کی ماں اسے دودھ پلاتی تھی اور وہ سیر ہو جاتا تھا، ایک دن وہ چلا گیا، اس نے ساری بکریوں کا دودھ پیا لیکن پھر بھی وہ سیر نہیں ہوا، تو یہ بات کہی گئی: یہ ان لوگوں کی مثال ہے جو تمہارے بعد آئیں گے، اُن میں سے کسی شخص کو اتنا کچھ دیا جائے گا، جو ایک قبیلے (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) ایک اُمت کے لئے کافی ہو گا، لیکن وہ شخص پھر بھی سیر نہیں ہو گا۔“
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، صرف عطاء بن سائب کا معاملہ مختلف ہے اور وہ مرنے سے پہلے اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17785]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3642)، أخرجه مسند البزار برقم: 2411، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5606»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں