الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
37. بَابُ مَا يُخَافُ عَلَى الْغَنِيِّ مِنْ مَالِهِ وَغَيْرِهِ .
خوشحال شخص کے لئے، اس کے مال وغیرہ کے حوالے سے کس چیز کا اندیشہ ہوتا ہے؟
حدیث نمبر: 17797
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قَالَ الشَّيْطَانُ - لَعَنَهُ اللَّهُ -: لَنْ يَسْلَمَ مِنِّي صَاحِبُ الْمَالِ مِنْ إِحْدَى ثَلَاثٍ، أَغْدُو عَلَيْهِ بِهِنَّ وَأَرُوحُ بِهِنَّ: أَخْذُهُ مِنْ غَيْرِ حِلِّهِ، وَإِنْفَاقُهُ فِي غَيْرِ حَقِّهِ، وَأُحَبِّبُهُ إِلَيْهِ فَيَمْنَعُهُ مِنْ حَقِّهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شیطان یہ کہتا ہے: مالدار شخص تین میں سے کسی ایک چیز کے حوالے سے مجھ سے محفوظ نہیں رہتا، میں صبح و شام وہ چیزیں اس کے پاس لے کے جاتا ہوں، وہ مال کو ناجائز طریقے سے حاصل کرتا ہے، اسے ناحق طور پر خرچ کرتا ہے، اور میں مال کو اس کے نزدیک محبوب کر دیتا ہوں، تو وہ اس مال کا حق ادا نہیں کرتا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17797]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17797]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (288)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 288، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7267»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 17798
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ إِبْلِيسَ يَبْعَثُ أَشَدَّ أَصْحَابِهِ وَأَقْوَى أَصْحَابِهِ إِلَى مَنْ يَصْنَعُ الْمَعْرُوفَ فِي مَالِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْحَكِيمِ بْنُ مَنْصُورٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شیطان اپنے سب سے زیادہ مضبوط اور سب سے زیادہ قوی ساتھی کو اس شخص کی طرف بھیجتا ہے، جو اپنے مال کے حوالے سے بھلائی کا کام کرتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالحکیم بن منصور ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17798]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالحکیم بن منصور ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17798]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11536)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11536»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17799
وَعَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَيْسَ عَدُوَّكَ الَّذِي إِنْ قَتَلْتَهُ كَانَ نُورًا، وَإِنْ قَتَلَكَ دَخَلْتَ الْجَنَّةَ، وَلَكِنَّ أَعْدَى عَدُّوِكَ وَلَدُكَ، الَّذِي خَرَجَ مِنْ صُلْبِكَ، ثُمَّ أَعْدَى عَدُوِّكَ مَالُكَ الَّذِي مَلَكَتْ يَمِينُكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تمہارا دشمن وہ نہیں ہے کہ جسے اگر تم قتل کر دو، تو یہ چیز تمہارے لئے نور بن جائے، یا اگر وہ تمہیں قتل کر دے، تو تم جنت میں داخل ہو جاؤ، بلکہ تمہاری سب سے بڑی دشمن، تمہاری اولاد ہے جو تمہاری پشت سے نکلی ہے، اور تمہارا سب سے بڑا دشمن تمہارا مال ہے، جس کے تم مالک ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسماعیل بن عیاش ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17799]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسماعیل بن عیاش ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17799]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3445»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17800
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ هَذَا الدِّينَارَ وَالدِّرْهَمَ أَهْلَكَا مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ، وَلَا أَرَاهُمَا إِلَّا مُهْلِكِيكُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ ابْنِ مَسْعُودٍ بِنَحْوِ هَذَا فِي كِتَابِ الزَّكَاةِ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ ابْنِ مَسْعُودٍ بِنَحْوِ هَذَا فِي كِتَابِ الزَّكَاةِ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہم نے ارشاد فرمایا: ”یہ دینار اور درہم، ان دونوں نے تم سے پہلے لوگوں کو ہلاکت کا شکار کر دیا، اور ان دونوں کے بارے میں میری یہ رائے ہے کہ یہ تمہیں بھی ہلاکت کا شکار کر دیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث کتاب الزکوة میں گزر چکی ہے جو اسی نوعیت کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17800]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2043»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن، ولہ شاہد
حدیث نمبر: 17801
وَعَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي أَصْحَابِهِ فَقَالَ:" الْفَقْرَ تَخَافُونَ - أَوِ الْعَوَزَ - أَوَ تُهِمُّكُمُ الدُّنْيَا ; فَإِنَّ اللَّهَ فَاتِحٌ عَلَيْكُمْ فَارِسَ وَالرُّومَ، وَتُصَبُ عَلَيْكُمُ الدُّنْيَا صَبًّا حَتَّى لَا يَزِيغَكُمْ بَعْدَ أَنْ زِغْتُمْ إِلَّا هِيَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا إِلَّا أَنَّ بَقِيَّةَ مُدَلِّسٌ، وَإِنْ كَانَ ثِقَةً.
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب کے درمیان کھڑے ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا تمہیں غربت کا اندیشہ ہے (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ لفظ ہے: ”حاجتمندی کا اندیشہ ہے)، یا تمہیں دنیا کے حوالے سے پریشانی ہے؟ اللہ تعالیٰ تمہارے لیے فارس اور روم کو فتح کر دے گا اور تم پر دنیا کو اُنڈیل دیا جائے گا، یہاں تک کہ اگر اس کے بعد تم بھٹکے، تو وہی (یعنی دنیا) تمہیں بھٹکائے گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے امام بزار نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، البتہ بقیہ نامی راوی مدلس ہے اگرچہ وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17801]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (52/18)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23462، وأخرجه مسند البزار برقم: 2758»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17802
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَأَنَا لِفِتْنَةِ السَّرَّاءِ أَخْوَفُ عَلَيْكُمْ مِنْ فِتْنَةِ الضَّرَّاءِ، إِنَّكُمْ قَدِ ابْتُلِيتُمْ بِفِتْنَةِ الضَّرَّاءِ فَصَبَرْتُمْ، وَإِنَّ الدُّنْيَا خَضِرَةٌ حُلْوَةٌ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے تم لوگوں کے بارے میں تنگدستی کے فتنے کے مقابلے میں، خوشحالی کے فتنے کے بارے میں زیادہ خوف ہے تمہیں تنگ دستی کی آزمائش کا شکار کیا گیا، تو تم نے صبر سے کام لیا اور دنیا سرسبز و میٹھی ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک ایسا فرد ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17802]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3612) اخرجه أبو يعلى فى المسند (780) أخرجه احمد فى المسند (24/6)، أخرجه مسند البزار برقم: 1168، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7258»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح