🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

40. بَابٌ فِيمَنْ كَانَتْ نِيَّتُهُ وَهِمَّتُهُ لِلدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ .
جس شخص کی نیت، یا توجہ کا مرکز، دنیا، یا آخرت ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17813
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ كَانَتْ نِيَّتُهُ الْآخِرَةَ جَعَلَ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - الْغِنَى فِي قَلْبِهِ، وَجَمَعَ لَهُ شَمْلَهُ، وَنَزَعَ الْفَقْرَ مِنْ بَيْنِ عَيْنَيْهِ، وَأَتَتْهُ الدُّنْيَا وَهِيَ رَاغِمَةٌ، فَلَا يُصْبِحُ إِلَّا غَنِيًّا، وَلَا يُمْسِي إِلَّا غَنِيًّا. وَمَنْ كَانَتْ نِيَّتُهُ الدُّنْيَا جَعَلَ اللَّهُ الْفَقْرَ بَيْنَ عَيْنَيْهِ، فَلَا يُصْبِحُ إِلَّا فَقِيرًا، وَلَا يُمْسِي إِلَّا فَقِيرًا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کی نیت آخرت ہو گی، اللہ تعالیٰ اس کے دل میں خوشحالی ڈال دے گا اور اس کے معاملات کو اس کے لیے سمیٹ دے گا، اور غربت کو اس کی آنکھوں کے سامنے سے الگ کر دے گا اور دنیا فرمانبردار ہو کر اس کی طرف آئے گی وہ شخص صبح کے وقت بھی غنی ہو گا، شام کے وقت بھی غنی ہو گا، اور جس شخص کی نیت، دنیا ہو گی اللہ تعالیٰ غربت اس کی آنکھوں کے سامنے کر دے گا وہ شخص صبح کے وقت بھی فقیر ہو گا اور شام کے وقت بھی فقیر ہو گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17813]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17814
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ كَانَتِ الدُّنْيَا هِمَّتَهُ وَسَدَمَهُ، وَلَهَا يَشْخَصُ، وَإِيَّاهَا يَنْوِي ; جَعَلَ اللَّهُ الْفَقْرَ بَيْنَ عَيْنَيْهِ، وَشَتَّتَ عَلَيْهِ ضَيْعَتَهُ، وَلَمْ يَأْتِهِ مِنْهَا إِلَّا مَا كُتِبَ لَهُ. وَمَنْ كَانَتَ الْآخِرَةُ هِمَّتَهُوَسَدَمَهُ، وَلَهَا يَشْخَصُ، وَإِيَّاهَا يَنْوِي ; جَعَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - الْغِنَى فِي قَلْبِهِ، وَجَمَعَ عَلَيْهِ ضَيْعَتَهُ، وَأَتَتْهُ الدُّنْيَا وَهِيَ صَاغِرَةٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِسَنَدَيْنِ فِي أَحَدِهِمَا دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ، وَفِي الْآخَرِ أَيُّوبُ بْنُ حَوْطٍ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کی توجہ اور دلچسپی کا مرکز دنیا ہو گی، وہ اسی کی طرف متوجہ رہے گا، اسی کی نیت رکھے گا، تو اللہ تعالیٰ غربت اس کی آنکھوں کے سامنے کر دے گا اور اس کے معاملات کو بکھیر دے گا، اور دنیا میں سے صرف اتنا حصہ اس کے پاس آئے گا، جو اس کے نصیب میں ہو گا۔ اور جس شخص کی توجہ اور دلچسپی کا مرکز آخرت ہو گی، اور وہ اسی کی طرف متوجہ رہے گا اور اسی کی نیت رکھے گا، تو اللہ تعالیٰ خوشحالی اس کے دل میں ڈال دے گا، اس کے معاملات سمیٹ دے گا اور دنیا سرنگوں ہو کر اس کے پاس آئے گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ان دونوں میں سے ایک میں، ایک راوی داؤد بن محبر ہے اور دوسری میں ایک راوی ایوب بن حوط ہے اور یہ دونوں انتہائی ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17814]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5987، 8877»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17815
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" رَحِمَ اللَّهُ مَنْ سَمِعَ مَقَالَتِي حَتَّى يُبَلِّغَهَا غَيْرَهُ: ثَلَاثٌ لَا يَغِلُّ عَلَيْهِنَّ قَلْبُ امْرِئٍ مُسْلِمٍ: إِخْلَاصُ الْعَمَلِ لِلَّهِ، وَالنُّصْحُ لِأَئِمَّةِ الْمُسْلِمِينَ، وَاللُّزُومُ لِجَمَاعَتِهِمْ ; فَإِنَّ دُعَاءَهُمْ يُحِيطُ مِنْ وَرَائِهِمْ. إِنَّهُ مَنْ تَكُنِ الدُّنْيَا نِيَّتَهُ يَجْعَلِ اللَّهُ فَقْرَهُ بَيْنَ عَيْنَيْهِ، وَيُشَتِّتْ عَلَيْهِ ضَيْعَتَهُ، وَلَا يَأْتِيهِ مِنْهَا إِلَّا مَا كُتِبَ لَهُ. وَمَنْ تَكُنِ الْآخِرَةُ نِيَّتَهُ يَجْعَلُ اللَّهُ غِنَاهُ فِي قَلْبِهِ، وَيَكْفِيهِ ضَيْعَتَهُ، وَتَأْتِيهِ الدُّنْيَا وَهِيَ رَاغِمَةٌ".
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ بَعْضَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اس شخص پر رحم کرے، جو میری بات سنتا ہے اور اسے دوسرے تک پہنچا دیتا ہے تین چیزیں ایسی ہیں جن کے بارے میں مسلمان شخص کا دل کھوٹ کا شکار نہیں ہوتا، عمل کا اللہ تعالیٰ کے لئے خالص ہونا، مسلمان حکمرانوں کے لئے خیرخواہی اور ان (مسلمانوں) کی جماعت کے ساتھ رہنا، کیونکہ ان کی دعا غیر موجود افراد پر بھی محیط ہوتی ہے، جس شخص کی نیت دنیا ہو گی، اللہ تعالیٰ اس کی غربت اس کی آنکھوں کے سامنے رکھ دے گا، اور اس کے معاملات کو بکھیر دے گا اور دنیا میں سے صرف اتنا حصہ اس کے پاس آئے گا جو اس کے نصیب میں ہو گا، اور جس شخص کی نیت آخرت ہو گی، اللہ تعالیٰ اس کی خوشحالی اس کے دل میں ڈال دے گا اور اس کے معاملات کے حوالے سے اس کی کفایت کرے گا اور دنیا سرنگوں ہو کر اس کے پاس آئے گی۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17815]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7267»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17816
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَفَرَّغُوا مِنْ هُمُومِ الدُّنْيَا مَا اسْتَطَعْتُمْ ; فَإِنَّهُ مَنْ كَانَتِ الدُّنْيَا أَكْبَرَ هَمِّهِ أَفْشَى اللَّهُ ضَيْعَتَهُ، وَجَعَلَ فَقْرَهُ بَيْنَ عَيْنَيْهِ، وَمَنْ كَانَتِ الْآخِرَةُ أَكْبَرَ هَمِّهِ جَمَعَ اللَّهُ لَهُ أَمْرَهُ، وَجَعَلَ غِنَاهُ فِي قَلْبِهِ، وَمَا أَقْبَلَ عَبْدٌ بِقَلْبِهِ إِلَى اللَّهِ إِلَّا جَعَلَ اللَّهُ قُلُوبَ الْمُؤْمِنِينَ تَفِدُ إِلَيْهِ بِالْوُدِّ وَالرَّحْمَةِ، وَكَانَ اللَّهُ بِكُلِّ خَيْرٍ إِلَيْهِ أَسْرَعَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ حَسَّانَ الْمَصْلُوبُ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جہاں تک تم سے ہو سکے، دنیا کی پریشانیوں سے لاتعلق رہو، کیونکہ جس شخص کی پریشانی کا سب سے بڑا مرکز دنیا ہو گی، اللہ تعالیٰ اس کے معاملات کو پھیلا دے گا، اور اس کی غربت کو اس کی آنکھوں کے سامنے کر دے گا اور جس شخص کی پریشانی کا سب سے بڑا مرکز آخرت ہو گی، اللہ تعالیٰ اس کے معاملات کو سمیٹ دے گا، اس کی خوشحالی اس کے دل میں ڈال دے گا اور جب بندہ اپنے دل کے ہمراہ اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہوتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اہل ایمان کے دلوں کو محبت اور رحمت کے ہمراہ، اس شخص کی طرف لے آتا ہے اور اللہ تعالیٰ ہر قسم کی بھلائی کی طرف جلدی لے آتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سعید بن حسان مصلوب ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17816]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (5157)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5021»

الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17817
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَسْجِدِ الْخَيْفِ، فَحَمِدَ اللَّهَ، وَذَكَرَهُ بِمَا هُوَ أَهْلُهُ، ثُمَّ قَالَ:" مَنْ كَانَتِ الْآخِرَةُ هَمَّهُ جَمَعَ اللَّهُ لَهُ شَمْلَهُ وَجَعَلَ َغِنَاهُ بَيْنَ عَيْنَيْهِ وَأَتَتْهُ الدُّنْيَا وَهِيَ رَاغِمَةٌ وَمَنْ كَانَتِ الدُّنْيَا أَكْبَرَ هَمِّهِ فَرَّقَ اللَّهُ شَمْلَهُ، وَجَعَلَ فَقْرَهُ بَيْنَ عَيْنَيْهِ، وَلَمْ يُؤْتِهِ مِنَ الدُّنْيَا إِلَّا مَا كُتِبَ لَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو حَمْزَةَ الثُّمَالِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد خیف میں ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: آپ نے پہلے اللہ تعالیٰ کی حمد اس کی شان کے مطابق بیان کی اور پھر یہ فرمایا: ”جس شخص کی پریشانی آخرت کے بارے میں ہو گی، اللہ تعالیٰ اس کے معاملات کو اس کے لیے سمیٹ دے گا، اور اس کی خوشحالی کو اس کی آنکھوں کے سامنے کر دے گا، اور دنیا سرنگوں ہو کر اس کے پاس آئے گی، اور جس شخص کی پریشانی، دنیا کے بارے میں ہو گی، اللہ تعالیٰ اس کے معاملات کو بکھیر دے گا، اس کی غربت کو اس کی آنکھوں کے سامنے کر دے گا اور دنیا میں سے صرف اتنی اس کے پاس آئے گی، جو اس کے لئے لکھی ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوحمزہ ثمالی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17817]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11690)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11690»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں