الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
50. بَابٌ مِنْهُ فِي الِاقْتِصَادِ .
میانہ روی کا مزید بیان
حدیث نمبر: 17852
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: كَانَ يَقْدَمُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَوْمٌ لَيْسَتْ لَهُمْ مَعَارِفُ، فَيَأْخُذُ الرَّجُلُ بِيَدِ الرَّجُلِ، وَالرَّجُلُ بِيَدِ الرَّجُلَيْنِ، وَالرَّجُلُ بِيَدِ الثَّلَاثَةِ عَلَى قَدْرِ طَاقَتِهِ، فَأَخَذَ خَتَنِي بِيَدِ رَجُلَيْنِ، فَخَلَوْتُ بِهِ فَلُمْتُهُ فَقُلْتُ: تَأْخُذُ رَجُلَيْنِ وَعِنْدَكَ مَا عِنْدَكَ؟! فَقَالَ: إِنَّ عِنْدَنَا رِزْقًا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ، فَانْطَلَقْ حَتَّى أُرِيَكَ، فَانْطَلَقْتُ فَأَرَانِي شَيْئًا مِنْ بُرٍّ فَقَالَ: هَذَا عِنْدَنَا، فَقُلْتُ: مِنْ أَيْنَ لَكَ هَذَا؟ قَالَ: اشْتَرَيْنَاهُ مِنَ الْعِيرِ الَّتِي قَدِمَتْ أَمْسِ، وَأَرَانِي مِثْلَ جَنْوَةِ الْبَعِيرِ تَمْرًا، وَقَالَ: هَذَا عِنْدَنَا، وَأَرَانِي جَرَّةً فِيهَا وَدَكٌ وَقَالَ: وَهَذَا دِهَانٌ وَإِدَامٌ، ثُمَّ غَدَا بِهِمَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوْ رَاحَ بِهِمَا، وَقَدْ أَطْعَمَهُمَا وَدَهَنَهُمَا، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنِّي أَرَى صَاحِبَيْكَ حَسَنَيِ الْحَالِ، كَمْ تُطْعِمُهُمَا كُلَّ يَوْمٍ مِنْ وَجْبَةٍ؟". قَالَ: وَجْبَتَيْنِ، قَالَ:" وَجْبَتَيْنِ؟ فَلَوْلَا كَانَتْ وَاحِدَةً". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: کچھ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو گئے، (وہاں) ان کی کسی سے جان پہچان نہیں تھی، تو کسی شخص نے ایک شخص کا ہاتھ پکڑ لیا، کسی نے دو افراد کا ہاتھ پکڑ لیا، کسی نے تین افراد کا ہاتھ پکڑ لیا، ہر شخص نے اپنی گنجائش کے مطابق کسی کو ساتھ لے لیا، میرے بہنوئی نے دو آدمیوں کا ہاتھ پکڑ لیا، میں انہیں الگ لے کے گیا اور میں نے انہیں ملامت کرتے ہوئے یہ کہا: آپ نے دو آدمیوں کو لے لیا ہے، حالانکہ آپ کے پاس پہلے ہی تھوڑا سا (مال) ہے، انہوں نے کہا: اللہ تعالیٰ کی بارگاہ سے ہمیں رزق نصیب ہوا ہے، تم چلو! میں تمہیں دکھاتا ہوں، میں چل پڑا، تو انہوں نے مجھے تھوڑی سی گندم دکھائی، انہوں نے کہا: یہ ہمارے پاس ہے، میں نے دریافت کیا: یہ آپ کے پاس کہاں سے آئی ہے؟ انہوں نے بتایا: یہ میں نے اس قافلے سے خریدی ہے، جو گزشتہ شام آیا تھا، پھر انہوں نے مجھے کھجوروں کا ڈھیر دکھایا اور بولے: یہ بھی ہمارے پاس ہیں، پھر انہوں نے مجھے ایک مٹکا دکھایا، جس میں چربی موجود تھی، انہوں نے کہا: یہ تیل اور سالن ہے، پھر اگلے دن صبح وہ دونوں کو ساتھ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے، انہوں نے ان دونوں مہمانوں کو کھانا بھی کھلایا تھا اور تیل بھی لگایا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: میرا خیال ہے تمہارے دونوں ساتھی اچھے حال میں ہیں، تم انہیں روزانہ کتنا اناج کھانے کے لئے دیتے تھے؟ انہوں نے جواب دیا: دو وجبہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دو وجبہ؟ ایک وجبہ کیوں نہیں؟
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17852]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17852]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3606)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح