الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
55. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَمَلِ وَالْأَجَلِ .
آرزو اور موت کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 17861
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غَرَزَ بَيْنَ يَدَيْهِ غَرْزًا، ثُمَّ غَرَزَ إِلَى جَنْبِهِ آخَرُ، ثُمَّ غَرَزَ الثَّالِثُ فَأَبْعَدَهُ، ثُمَّ قَالَ:" هَلْ تَدْرُونَ مَا هَذَا؟". قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ:" هَذَا الْإِنْسَانُ، وَهَذَا أَجَلُهُ، وَهَذَا أَمَلُهُ، يَتَعَاطَى الْأَمَلَ، يَخْتَلِجُهُ الْأَجَلُ دُونَ ذَلِكَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَلِيِّ بْنِ عَلِيٍّ الرِّفَاعِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے آگے ایک (لکڑی) گاڑ دی، پھر آپ نے اس کے ساتھ ایک اور (لکڑی) گاڑ دی، پھر آپ نے ایک اور (لکڑی) گاڑ دی، لیکن اس کو ذرا دور رکھا، پھر آپ نے دریافت کیا: کیا تم لوگ جانتے ہو؟ یہ کیا ہے؟ لوگوں نے عرض کی: اللہ تعالیٰ اور اُس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ انسان ہے، یہ اُس کی موت ہے اور یہ اس کی اُمیدیں (یعنی خواہشات) ہیں، یہ امیدیں (یعنی خواہشات) یکے بعد دیگرے آتی رہتی ہیں، اور اُن کے درمیان میں، اُن (کے ختم یا پورے ہونے) سے پہلے ہی موت آ جاتی ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف علی بن علی رفاعی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ شخص ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17861]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف علی بن علی رفاعی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ شخص ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17861]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (18/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10748، وأخرجه شرح السنة برقم: 4091، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7294»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17862
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو - لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا رَفَعَهُ - قَالَ:" صَلَاحُ أَوَّلِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بِالزَّهَادَةِ وَالْيَقِينِ، وَهَلَاكُهَا بِالْبُخْلِ وَالْأَمَلِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عِصْمَةُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ ”مرفوع“ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اس اُمت کے ابتدائی حصے کی بہتری زہد اور یقین کے ذریعے ہو گی، اور ان کی ہلاکت، بخل اور خواہشات کے ذریعے ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عصمہ بن متوکل ہے، جسے ایک سے زیادہ افراد نے ضعیف قرار دیا ہے ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17862]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عصمہ بن متوکل ہے، جسے ایک سے زیادہ افراد نے ضعیف قرار دیا ہے ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17862]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7646»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17863
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَهِيَ لَا تَزْدَادُ مِنْهُمْ إِلَّا بُعْدًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت قریب آ رہی ہے اور لوگ اُس سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17863]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17863]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9787) اخرجه احمد فى المسند (198/5)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9787»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17864
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" اقْتِرَابُ السَّاعَةِ أَنْ تَكُونَ السَّنَةُ كَالشَّهْرِ، وَالشَّهْرُ كَالْجُمُعَةِ، وَالْجُمُعَةُ كَالْيَوْمِ، وَالْيَوْمُ كَالسَّاعَةِ، وَالسَّاعَةُ كَضَرَمَةِ نَارٍ، وَلَيَنَامَنَّ أَحَدُكُمْ وَأَجَلُهُ بَيْنَ عَيْنَيْهِ". قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، عَنْ شَيْخِهِ: الْمِقْدَامِ بْنِ دَاوُدَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ قِيلَ: إِنَّهُ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قیامت قریب آئے گی تو ایک سال، ایک مہینے کی مانند ہو گا، ایک مہینہ، ایک ہفتے کی مانند ہو گا، ایک ہفتہ، ایک دن کی مانند ہو گا، ایک دن، ایک پہر کی مانند ہو گا اور ایک پہر، آگ کے انگارے (یا چنگاری) کی مانند ہو گا، تم میں سے کوئی ایک شخص سوئے گا اور اس کی موت، اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان ہو گی۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ترمذی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد مقدام بن داؤد کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے یہ بات کہی گئی ہے: کہ اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17864]
یہ روایت امام ترمذی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد مقدام بن داؤد کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے یہ بات کہی گئی ہے: کہ اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17864]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 2332، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8899»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف