الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
62. بَابُ فَضْلِ الْفُقَرَاءِ .
فقراء کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 17911
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ بَيْنَ أَيْدِيكُمْ عَقَبَةً كَئُودًا لَا يَنْجُو مِنْهَا إِلَّا كُلُّ مُخِفٍّ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَسَدِ بْنِ مُوسَى بْنِ مُسْلِمٍ الصَّغِيرِ، وَهُمَا ثِقَتَانِ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ أَبِي ذَرٍّ فِي الْبَابِ الَّذِي قَبْلَ هَذَا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ أَبِي ذَرٍّ فِي الْبَابِ الَّذِي قَبْلَ هَذَا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے آگے ایک دشوار گزار گھاٹی ہے، اس سے وہی نجات پائے گا، جو ہلکا پھلکا ہو گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف اسد بن موسیٰ اور موسیٰ بن مسلم صغیر کا معاملہ مختلف ہے اور وہ دونوں ثقہ ہیں۔ سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث، اس سے پہلے والے باب میں گزر چکی ہے، اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17911]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3696)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17912
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا، وَهُوَ آخِذٌ بِيَدِ أَبِي ذَرٍّ فَقَالَ:" يَا أَبَا ذَرٍّ، أَعَلِمْتَ أَنَّ بَيْنَ أَيْدِينَا عَقَبَةً كَئُودًا لَا يَصْعَدُهَا إِلَّا الْمُخِفُّونَ". فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَمِنَ الْمُخِفِّينَ أَنَا أَمْ مِنَ الْمُثْقِلِينَ؟ فَقَالَ:" عِنْدَكَ طَعَامُ يَوْمٍ؟". قَالَ: نَعَمْ. وَطَعَامُ غَدٍ؟ قَالَ:" نَعَمْ. وَطَعَامُ بَعْدَ غَدٍ؟". قَالَ: لَا. قَالَ:" لَوْ كَانَ عِنْدَكَ طَعَامُ ثَلَاثٍ كُنْتَ مِنَ الْمُثْقِلِينَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جُنَادَةُ بْنُ مَرْوَانَ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: لَيْسَ بِالْقَوِيِّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، آپ نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کا ہاتھ تھاما ہوا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابوذر! کیا تم یہ بات جانتے ہو؟ کہ ہمارے آگے ایک دشوار گزار گھاٹی ہے اور اس پر وہی لوگ چڑھ سکیں گے، جن کے (سامان کا وزن کم ہو گا، ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا میں (سامان کے حوالے سے) تھوڑے وزن والوں میں ہوں؟ یا زیادہ وزن والوں میں ہوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہارے پاس ایک دن کا کھانا ہے؟ اس نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کل کے دن کا کھانا ہے؟ اس نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: پرسوں کے دن کا کھانا ہے؟ اس نے عرض کی: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تمہارے پاس تین دن کا کھانا ہو، تو تم (سامان کے حوالے سے) وزن والوں میں سے ہو گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جنادہ بن مروان ہے، ابوحاتم کہتے ہیں: یہ قوی نہیں ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17912]

إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17913
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْتَقَى مُؤْمِنَانِ عَلَى بَابِ الْجَنَّةِ، مُؤْمِنٌ غَنِيٌّ، وَمُؤْمِنٌ فَقِيرٌ، كَانَا فِي الدُّنْيَا، فَأُدْخِلَ الْفَقِيرُ الْجَنَّةَ، وَحُبِسَ الْغَنِيُّ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يُحْبَسَ، ثُمَّ أُدْخِلَ الْجَنَّةَ فَلَقِيَهُ الْفَقِيرُ فَقَالَ: يَا أَخِي، مَاذَا حَبَسَكَ؟ وَاللَّهِ، لَقَدْ حُبِسْتَ حَتَّى خِفْتُ عَلَيْكَ، فَيَقُولُ: يَا أَخِي، إِنِّي حُبِسْتُ بَعْدَكَ حَبْسًا فَظِيعًا كَرِيهًا، وَمَا وَصَلْتُ إِلَيْكَ حَتَّى سَالَ مِنِّي مِنَ الْعَرَقِ مَا لَوْ وَرَدَهُ أَلْفُ بَعِيرٍ كُلُّهَا آكِلَةُ حِمْضٍ لَصَدَرْنَ عَنْهُ رُوَاءً". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ دُوَيْدٌ غَيْرُ مَنْسُوبٍ، فَإِنْ كَانَ هُوَ الَّذِي رَوَى عَنْ سُفْيَانَ فَقَدْ ذَكَرَهُ الْعِجْلِيُّ فِي كِتَابِ الثِّقَاتِ، وَإِنْ كَانَ غَيْرَهُ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُسْلِمِ بْنِ بَشِيرٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جنت کے دروازے پر دو مؤمن ایک دوسرے سے ملیں گے، ایک خوشحال مومن ہو گا اور ایک غریب مومن ہو گا، وہ دنیا میں (ایسے) رہے ہوں گے، غریب کو جنت میں داخل کر دیا جائے گا، اور خوش حال شخص کو جب تک اللہ کو منظور ہو گا، روک کر رکھا جائے گا پھر اسے بھی جنت میں داخل کر دیا جائے گا، غریب کی اس سے ملاقات ہو گی تو وہ کہے گا: اے میرے بھائی! تمہیں کس چیز نے روک دیا تھا؟ تم اتنی دیر تک رکے رہے کہ اللہ کی قسم! مجھے تمہارے بارے میں اندیشہ ہونے لگا، تو خوشحال شخص کہے گا: اے میرے بھائی! تمہارے بعد مجھے ایسے طریقے سے روکا گیا، جو خوفزدہ کرنے والا اور ناپسندیدہ تھا، اور تم تک پہنچنے سے پہلے (یعنی حساب دینے کے دوران) میرا اتنا پسینہ بہہ گیا کہ اگر اس کے پاس ایک ہزار ایسے اونٹ آتے جو نمکین جڑی بوٹیاں کھاتے ہیں، تو وہ اس پسینے کو پی کر سیراب ہو کر واپس جاتے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی دوید ہے، جس کا اسم منسوب بیان نہیں کیا گیا ہے، اگر تو یہ وہ شخص ہے جس سے سفیان نے روایت نقل کی ہے، تو عجلی نے اس کا ذکر کتاب الثقات میں کیا ہے اور اگر یہ اس کے علاوہ کوئی اور ہے تو میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف سلم بن بشیر کا معاملہ ختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17913]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 2766»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف