🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

64. بَابٌ فِيمَنْ لَا يُؤْبَهُ لَهُ .
اس شخص کا بیان، جس کی پرواہ نہ کی جاتی ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17926
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا أُخْبِرُكَ بِأَهْلِ الْجَنَّةِ؟". قَالُوا: بَلَى. يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" كُلُّ ضَعِيفٍ مُتَضَعِّفٍ، لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللَّهِ لَأَبَرَّهُ، أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِأَهْلِ النَّارِ؟ كُلُّ عُتُلٍّ جَوَّاظٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں اہل جنت کے بارے میں نہ بتاؤں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر کمزور، کم تر حیثیت کا مالک شخص کہ اگر وہ اللہ کے نام پر قسم اٹھا لے، تو اللہ تعالیٰ اسے پوری کروا دے، کیا میں تمہیں اہل جہنم کے بارے میں نہ بتاؤں؟ ہر بدتمیز، برائی کی طرف تیزی سے جانے والا شخص۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17926]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4931)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4931»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17927
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" انْظُرْ أَرْفَعَ رَجُلٍ فِي الْمَسْجِدِ". قَالَ: فَنَظَرْتُ فَإِذَا رَجُلٌ عَلَيْهِ حُلَّةٌ، قُلْتُ: هَذَا، قَالَ لِي:" انْظُرْ أَوْضَعَ رَجُلٍ فِي الْمَسْجِدِ". قَالَ: فَنَظَرْتُ فَإِذَا رَجُلٌ عَلَيْهِ أَخْلَاقٌ. قُلْتُ: هَذَا! قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَهَذَا عِنْدَ اللَّهِ أَخْيَرُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ مِلْءِ الْأَرْضِ مِثْلِ هَذَا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الْبَزَّارِ وَالطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”تم اس بات کا جائزہ لو! کہ مسجد میں سب سے زیادہ نمایاں حیثیت کا فرد کون ہے؟ (یعنی جو مالدار لگ رہا ہو) میں نے جائزہ لیا، تو وہاں ایک شخص موجود تھا، جس نے حلہ پہنا ہوا تھا، میں نے عرض کی: یہ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: تم اس بات کا جائزہ لو کہ مسجد میں سب سے کم تر حیثیت کا فرد کون ہے؟ (یعنی جو سب سے زیادہ غریب لگ رہا ہو) میں نے جائزہ لیا تو وہاں ایک شخص تھا جس کا لباس پھٹا پرانا تھا، میں نے عرض کی: یہ ہے، راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن یہ (غریب) اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اُس (امیر) جیسے، اتنے لوگوں سے بہتر ہو گا جو زمین کو بھر دیں۔
یہ روایت امام أحمد نے امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال اور امام بزار اور امام طبرانی کی مختلف اسانید میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17927]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 20887»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17928
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ لِلَّهِ ضَنَائِنَ مِنْ خَلْقِهِ، يُحْيِيهِمْ فِي عَافِيَةٍ، فَإِذَا تَوَفَّاهُمْ تَوَفَّاهُمْ إِلَى جَنَّتِهِ، أُولَئِكَ تَمُرُّ عَلَيْهِمُ الْفِتَنُ كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ، وَهُمْ فِيهَا فِي عَافِيَةٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُسْلِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحِمْصِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَقَدْ جَهِلَهُ الذَّهَبِيُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ کی مخلوق میں اس کے کچھ مخصوص بندے ہیں، جنہیں وہ عافیت کی زندگی دیتا ہے اور جب وہ انہیں موت دیتا ہے، تو ہے، جنت کی طرف لے جاتا ہے، یہ وہ لوگ ہیں کہ جن کے پاس سے تاریک رات کے ٹکڑوں کی مانند فتنے گزرتے ہیں، لیکن یہ لوگ ان فتنوں میں عافیت کے ساتھ رہتے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور مجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسلم بن عبداللہ حمصی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، امام ذہبی نے اسے مجہول قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17928]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطيراني فى المعجم الكبير (13425)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13325، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6365»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17929
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَفَعَهُ - قَالَ:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِأَهْلِ الْجَنَّةِ؟ الضُّعَفَاءُ الْمَظْلُومُونَ. أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِأَهْلِ النَّارِ؟ كُلُّ جَعْظَرِيٍّ. أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخِيَارِكُمْ؟ مَحَاسِنُكُمْ أَخْلَاقًا. أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِشِرَارِكُمْ؟ الثَّرْثَارُونَ، الْمُتَشَدِّقُونَ، الْمُتَفَيْهِقُونَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ: لَا نَعْلَمُهُ يُرْوَى عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَفِيهِ الْبَرَاءُ بْنُ يَزِيدَ، فَإِنْ كَانَ هُوَ الْبَرَاءَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ فَهُوَ ضَعِيفٌ، وَإِنْ كَانَ هُوَ الْبَرَاءَ بْنَ يَزِيدَ الْهَمَذَانِيَّ، فَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:)“”“”کیا میں تمہیں اہل جنت کے بارے میں نہ بتاؤں؟ کمزور اور مظلوم لوگ (جنتی ہوں گے) کیا میں تمہیں اہل جہنم کے بارے میں نہ بتاؤں؟ ہر بدمزاج شخص (یا زیادہ کھانے والا موٹا شخص جہنمی ہو گا) کیا میں تمہیں تمہارے بہترین لوگوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟ جن کے اخلاق اچھے ہوں، کیا میں تمہیں، تمہارے بدترین لوگوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟ وہ لوگ جو مصنوعی طریقے سے منہ بنا کر تکبر آمیز انداز میں کلام کرتے ہیں۔“ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ہمارے علم کے مطابق
یہ روایت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے، اس کی سند میں ایک راوی براء بن یزید ہے، اگر تو یہ براء بن عبداللہ بن یزید ہے، تو پھر یہ ضعیف ہے، اور اگر یہ براء بن یزید ہمدانی ہے تو پھر ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17929]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزارة المسند (3631)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9442»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17930
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ مُوسَى بْنَ عِمْرَانَ مَرَّ بِرَجُلٍ، وَهُوَ يَضْطَرِبُ فَقَامَ يَدْعُو اللَّهَ لَهُ أَنْ يُعَافِيَهُ، فَقَالَ لَهُ: يَا مُوسَى، إِنَّهُ لَيْسَ الَّذِي يُصِيبُهُ خَبْطٌ مِنْ إِبْلِيسَ، وَلَكِنَّهُ جُوعُ نَفْسِهِ لِي فَهُوَ الَّذِي تَرَى، أَنْظُرُ إِلَيْهِ فِي كُلِّ يَوْمٍ مَرَّاتٍ، أَتَعَجَّبُ مِنْ طَاعَتِهِ فَمُرْهُ فَلْيَدْعُ لَكَ ; فَإِنَّ لَهُ عِنْدِي كُلَّ يَوْمٍ دَعْوَةً". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سیدنا موسیٰ علیہ السلام کا گزر ایک شخص کے پاس سے ہوا جو اضطراب کا شکار تھا، سیدنا موسیٰ علیہ السلام کھڑے ہو گئے اور اللہ تعالی سے یہ دعا کرنے لگے کہ وہ اسے عافیت عطا کر دے، ان سے کہا: گیا: اے موسیٰ! یہ وہ فرد نہیں ہے جسے ابلیس کی طرف سے کوئی خبط لاحق ہو گیا ہو، بلکہ اس نے اپنے آپ کو میرے لئے بھوکا رکھا ہے تو اب اس کا یہ حال ہے، جو تم دیکھ رہے ہو، میں روزانہ کئی مرتبہ اس کی طرف دیکھتا ہوں اور اس کی فرمانبرداری پر خوش ہوتا ہوں، تم اسے کہو: کہ یہ تمہارے لئے دعا کرے، کیونکہ میری بارگاہ کی طرف سے اسے روزانہ ایک مخصوص دعا کا حق حاصل ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17930]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1695)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11695»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17931
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ فِي بَعْضِ سِكَكِ الْمَدِينَةِ فَرَأَى رَجُلًا أَسْوَدَ مَيِّتًا، قَدْ رَمَوْا بِهِ فِي الطَّرِيقِ، فَسَأَلَ بَعْضَ مَنْ ثَمَّ عَنْهُ! فَقَالَ:" مَمْلُوكُ مَنْ هَذَا؟". قَالُوا: مَمْلُوكٌ لِآلِ فُلَانٍ، فَقَالَ:" أَكُنْتُمْ تَرَوْنَهُ يُصَلِّي؟". قَالُوا: كُنَّا نَرَاهُ أَحْيَانًا يُصَلِّي، وَأَحْيَانًا لَا يُصَلِّي، فَقَالَ:" قُومُوا فَاغْسِلُوهُ، وَكَفِّنُوهُ". فَقَامُوا فَغَسَّلُوهُ وَكَفَّنُوهُ، وَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصَلَّى عَلَيْهِ، فَلَمَّا كَبَّرَ قَالَ:" سُبْحَانَ اللَّهِ، سُبْحَانَ اللَّهِ". فَلَمَّا قَضَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَاتَهُ قَالَ لَهُ أَصْحَابُهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، سَمِعْنَاكَ لَمَّا كَبَّرْتَ تَقُولُ:" سُبْحَانَ اللَّهِ، سُبْحَانَ اللَّهِ". فَلِمَ قُلْتَ سُبْحَانَ اللَّهِ، سُبْحَانَ اللَّهِ؟ قَالَ:" كَادَتِ الْمَلَائِكَةُ أَنْ تَحُولَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ مِنْ كَثْرَةِ مَا صَلَّوْا عَلَيْهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر مدینہ منورہ کی کسی گلی سے ہوا، وہاں آپ نے ایک سیاہ فام شخص کی لاش دیکھی جسے راستے میں ڈال دیا گیا تھا، آپ نے دریافت کیا: اس کا تعلق کن لوگوں سے ہے؟ پھر آپ نے دریافت کیا: یہ کن کا غلام ہے؟ لوگوں نے بتایا: آل فلاں کا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم لوگوں نے اسے نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: ہم بعض اوقات اسے نماز پڑھتے ہوئے دیکھتے تھے اور بعض اوقات نہیں بھی دیکھتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ اُٹھو! اُسے غسل دو! اُسے کفن دو! وہ لوگ اُٹھے انہوں نے اسے غسل دیا انہوں نے اسے کفن دیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے آپ نے اس کی نماز جنازہ پڑھائی، جب آپ نے تکبیر کہی، تو آپ نے کہا: سبحان اللہ! سبحان اللہ! جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمل کر لی، تو آپ کے اصحاب نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! ہم نے آپ کو سنا کہ جب آپ نے تکبیر کہی، تو آپ نے فرمایا: سبحان الله! سبحان اللہ! آپ نے سبحان اللہ! سبحان اللہ کیوں کہا:؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کی نماز جنازہ میں اتنے زیادہ فرشتے شریک ہوئے کہ قریب تھا کہ وہ میرے اور اس کے درمیان آ جاتے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17931]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1537»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں