🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

97. بَابٌ فِيمَنْ أَحَبَّ أَهْلَ الشَّرِّ .
اس شخص کا بیان، جو اہل شر سے محبت رکھتا ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17991
عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ: أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ وُلِدَ لَهُ غُلَامٌ، فَذَهَبَ بِهِ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخَذَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِجَبْهَتِهِ وَقَالَ هَكَذَا بِإِصْبَعِهِ، فَدَعَا فَخَرَجَتْ شَعْرَةٌ مِنْ جَبْهَتِهِ كَأَنَّهَا هُلْبَةُ فَرَسٍ، قَالَ: فَأَحَبَّ الْخَوَارِجَ، وَلَزِمَهُمْ، فَسَقَطَتِ الشَّعْرَةُ مِنْ جَبْهَتِهِ، فَأَخَذَهُ أَبُوهُ فَقَيَّدَهُ وَحَبَسَهُ، قَالَ: فَدَخَلْتُ عَلَيْهِ فَقُلْتُ لَهُ: اتَّقِ اللَّهَ، أَلَيْسَ تَرَى أَنَّ بَرَكَةَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ وَقَعَتْ مِنْ جَبْهَتِكَ؟ قَالَ: فَمَا زِلْتُ أَعِظُهُ حَتَّى رَجَعَ عَنْ رَأْيِهِ وَأَبْغَضَهُمْ، فَنَبَتَتْ بَعْدُ تِلْكَ الشَّعْرَةُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا ابوطفیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے ہاں بچہ پیدا ہوا، وہ صاحب اس بچے کو لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی پیشانی کو پکڑا اور اس پر اس طرح انگلیاں پھیریں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی، اس بچے کی پیشانی پر بعد میں یوں بال نکلے جیسے گھوڑے کی گردن پر بال ہوتے ہیں۔ راوی بیان کرتے ہیں: (یعنی بڑا ہو کر) وہ بچہ خوارج سے محبت کرنے لگا اور ان کے ساتھ مل گیا، تو اس کی پیشانی کے بال جھڑ گئے، اس کے باپ نے اسے پکڑا اور اسے قید کر دیا، راوی بیان کرتے ہیں: ایک دن میں اس لڑکے کے پاس آیا اور میں نے اس سے کہا: تم اللہ تعالیٰ سے ڈرو! کیا تم نے غور نہیں کیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی برکت تمہاری پیشانی سے گر گئی ہے؟ راوی کہتے ہیں: میں مسلسل اسے نصیحت کرتا رہا، یہاں تک کہ اس نے اپنی رائے سے رجوع کر لیا اور خوارج سے بغض رکھنے لگا، تو بعد میں اس کے وہ بال واپس آ گئے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، روایت کے الفاظ ان کی نقل کردہ ہیں اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف علی بن زید کا معاملہ مختلف ہے اور اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17991]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 23293»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17992
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كُلُّ نَفْسٍ تُحْشَرُ عَلَى هَوَاهَا، فَمَنْ هَوَى الْكُفْرَ فَهُوَ مَعَ الْكَفَرَةِ، وَلَا يَنْفَعُهُ عِلْمُهُ شَيْئًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِي إِسْنَادِهِ ضُعَفَاءُ، وَقَدْ وُثِّقُوا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر شخص کا حشر اُس کی نفسانی خواہش کے مطابق ہو گا، جس شخص کی خواہش کفر کی ہو گی وہ کافروں کے ساتھ ہو گا اور اس کا علم اُسے کوئی نفع نہیں دے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ضعیف راوی ہیں، جن کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17992]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں