الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
102. بَابُ الْمَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ .
آدمی، اس کے ساتھ ہو گا، جس سے وہ محبت رکھتا ہے
حدیث نمبر: 18029
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْمَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْخَصِيبُ بْنُ جَحْدَرٍ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی اُس کے ساتھ ہو گا جس سے وہ محبت رکھتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی خصیب بن جحدر ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18029]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی خصیب بن جحدر ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18029]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (74/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
حدیث نمبر: 18030
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لِامْرِئٍ مَا احْتَسَبَ، وَعَلَيْهِ مَا اكْتَسَبَ، وَالْمَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ، وَمَنْ مَاتَ عَلَى ذُنَابَيِ الطَّرِيقِ فَهُوَ مِنْ أَهْلِهِ". قُلْتُ: قَالَ صَاحِبُ النِّهَايَةِ: ذُنَابَيِ طَرِيقٍ يَعْنِي: عَلَى قَصْدِ الطَّرِيقِ، وَهُوَ أَصْلُ الذَّنْبِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ بَكْرٍ السَّكْسَكِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”آدمی کو اس چیز کا ثواب ملے گا، جس کے ثواب کی اس نے امید رکھی ہو گی، اور اس کا وبال اس پر ہو گا جو (گناہ) اس نے کمایا ہو گا اور آدمی اس کے ساتھ ہو گا جس سے وہ محبت رکھتا ہو گا اور جو شخص سیدھے راستے پر مرے گا، وہ اس کے اہل میں سے ایک شمار ہو گا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”النہایہ“ کے مصنف نے یہ بات بیان کی ہے: ”ذنابی الطریق“ سے مراد درمیانہ (یعنی سیدھا) راستہ ہے اور وہ ”ذنب“ کی اصل ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن بکر سکسکی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18030]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن بکر سکسکی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18030]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7650)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7650»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18031
وَعَنْ أَبِي قِرْصَافَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَحَبَّ قَوْمًا حَشَرَهُ اللَّهُ فِي زُمْرَتِهِمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابوقر صافہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کسی قوم سے محبت رکھتا ہے، اللہ تعالی اُس کا حشر اس (قوم) کے گروہ میں کرے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18031]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18031]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2519)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2519»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18032
وَعَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: مَنْ أَحَبَّنَا لِلدُّنْيَا ; فَإِنَّ صَاحِبَ الدُّنْيَا يُحِبُّهُ الْبَرُّ وَالْفَاجِرُ، وَمَنْ أَحَبَّنَا لِلَّهِ كُنَّا نَحْنُ وَهُوَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ كَهَاتَيْنِ - وَأَشَارَ بِإِصْبَعَيْهِ السَّبَّابَةِ وَالْوُسْطَى -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفٍ فِي بَعْضِهِمْ.
سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”جو شخص دنیا کے لیے ہم سے محبت رکھے گا، تو دنیا سے متعلق فرد کے ساتھ تو نیک اور گناہ گار (ہر قسم کے لوگ) محبت رکھتے ہیں اور جو شخص اللہ تعالیٰ کے خاطر ہم سے محبت رکھے گا، تو قیامت کے دن ہم اور وہ ان دو (انگلیوں) کی طرح ہوں گے، انہوں نے شہادت کی انگلی اور درمیانی انگلی کے ذریعے اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرمائی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے بعض رجال میں پائے جانے والے ضعف کے باوجود، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18032]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے بعض رجال میں پائے جانے والے ضعف کے باوجود، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18032]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2880)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف