🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

117. بَابُ مَثَلِ الدُّنْيَا .
دنیا کی مثال
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18075
عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ مَطْعَمَ ابْنِ آدَمَ جُعِلَ مَثَلًا لِلدُّنْيَا وَإِنْ قَزَّحَهُ وَمَلَّحَهُ، فَانْظُرْ إِلَى مَا يَصِيرُ". رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عُتَيٍّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”انسان کے کھانے کو دنیا کے لئے مثال بنایا گیا ہے، انسان اسے کتنا عمدہ اور مزیدار بناتا ہے اور تم یہ جائزہ لو کہ وہ آخر میں کیا بن جاتا ہے؟“۔
یہ روایت عبداللہ اور طبرانی نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عتی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18075]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (531)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 531»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18076
وَعَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ سُفْيَانَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لَهُ:" يَا ضَحَّاكُ، مَا طَعَامُكَ؟". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اللَّحْمُ وَاللَّبَنُ. قَالَ:" ثُمَّ يَصِيرُ إِلَى مَاذَا؟". قَالَ: إِلَى مَا قَدْ عَلِمْتَ. قَالَ:" فَإِنَّ اللَّهَ تَعَالَى ضَرَبَ مَا يَخْرُجُ مِنِ ابْنِ آدَمَ مَثَلًا لِلدُّنْيَا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا ضحاک بن سفیان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے فرمایا: ”اے ضحاک! تمہاری خوراک کیا ہے؟ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! گوشت اور دودھ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: پھر وہ کیا بن جاتا ہے؟ انہوں نے عرض کی: وہی جو آپ جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابن آدم میں سے جو کچھ نکلتا ہے۔ اللہ تعالی نے اُسے دنیا کے لئے مثال کے طور پر بیان کیا ہے (یا مثال بنایا ہے)۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور طبرانی کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف علی بن زید بن جدعان کا معاملہ مختلف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18076]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8138) اخرجه احمد فى المسند (452/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15320، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8138»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18077
وَعَنْ سَلْمَانَ قَالَ: جَاءَ قَوْمٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لَهُمْ:" أَلْكُمْ طَعَامٌ؟". قَالُوا: نَعَمْ. قَالَ:" فَلَكُمْ شَرَابٌ؟". قَالُوا: نَعَمْ. قَالَ:" فَتُصَفُّونَهُ؟". قَالُوا: نَعَمْ. قَالَ:" وَتُبَرِّدُونَهُ؟". قَالُوا: نَعَمْ. قَالَ:" فَإِنَّ مَعَادَهُمَا كَمَعَادِ الدُّنْيَا، يَقُومُ أَحَدُكُمْ إِلَى خَلْفِ بَيْتِهِ فَيُمْسِكُ عَلَى أَنْفِهِ مِنْ نَتْنِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: کچھ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: کیا تمہارے پاس کھانا ہوتا ہے؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تمہارے پاس پینے کی چیز ہوتی ہے؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم لوگ اس کو صاف کرتے ہو؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: پھر تم اس کو ٹھنڈا کرتے ہو؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان دونوں کا جو انجام ہے، وہ دنیا کے انجام کی مانند ہے، تم میں سے کوئی ایک شخص اُٹھ اُٹھ کر اپنے گھر کے پیچھے جاتا ہے اور اس کی بدبو سے بچنے کے لئے اپنی ناک بند کر لیتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18077]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6119)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6119»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں