الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
136. بَابُ مَا جَاءَ فِي الشُّهْرَةِ .
شہرت کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 18131
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بِحَسْبِ امْرِئٍ مِنَ الشَّرِّ أَنْ يُشَارَ إِلَيْهِ بِالْأَصَابِعِ فِي دِينٍ، أَوْ دُنْيَا إِلَّا مَنْ عَصَمَ اللَّهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ حُصَيْنٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آدمی کے برا ہونے کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ دین یا دنیا کے کسی حوالے سے انگلیوں کے ذریعے اُس کی طرف اشارہ کیا جائے، البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے جسے اللہ تعالیٰ محفوظ رکھے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن حصین ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18131]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن حصین ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18131]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6886»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18132
عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَفَى بِالْمَرْءِ مِنَ الْإِثْمِ أَنْ يُشَارَ إِلَيْهِ بِالْأَصَابِعِ" قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَإِنْ كَانَ خَيْرًا؟ قَالَ:" وَإِنْ كَانَ خَيْرًا فَهُو شَرٌّ لَهُ إِلَّا مَنْ رَحِمَ اللَّهُ، وَإِنْ كَانَ شَرًّا فَهُوَ شَرٌّ لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ: كَثِيرُ بْنُ مَرْوَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ: كَثِيرُ بْنُ مَرْوَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی کے گناہگار ہونے کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ انگلیوں کے ذریعے اس کی طرف اشارہ کیا جائے، عرض کی گئی: یا رسول اللہ! اگرچہ وہ بھلائی ہو (جس کی وجہ سے اُس کی طرف اشارہ کیا جا رہا ہو؟) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگرچہ وہ بھلائی ہو، لیکن اس شخص کے حق میں یہ (یعنی اس کی طرف اشارہ کیا جانا) برا ہو گا، البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے، جس پر اللہ تعالیٰ رحم کرے اور اگر وہ برائی ہو (جس کی وجہ سے اُس کی طرف اشارہ کیا جا رہا ہو) تو وہ تو اُس کے لئے برا ہی ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن مروان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18132]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن مروان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18132]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18133
وَعَنِ ابْنِ مُحَيْرِيزٍ قَالَ: صَحِبْتُ فَضَالَةَ بْنَ عُبَيْدٍ صَاحِبَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: أَوْصِنِي - رَحِمَكَ اللَّهُ -. فَقَالَ: احْفَظْ عَنِّي ثَلَاثَ خِصَالٍ يَنْفَعْكَ اللَّهُ بِهِنَّ: إِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تَعْرِفَ وَلَا تُعْرَفَ فَافْعَلْ، وَإِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تَسْمَعَ وَلَا تَتَكَلَّمَ فَافْعَلْ، وَإِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تَجْلِسَ وَلَا يُجْلَسَ إِلَيْكَ فَافْعَلْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابن محیریز بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ کے ساتھ رہا ہوں، میں نے کہا: آپ مجھے کوئی تلقین کیجئے! اللہ تعالیٰ آپ پر رحم کرے! انہوں نے فرمایا: تم میری تین باتیں یاد رکھنا! اللہ تعالیٰ ان کے ذریعے تمہیں نفع دے گا: ”اگر تم سے یہ ہو سکے کہ تم (دوسروں کو) پہچانو اور تم معروف نہ ہو، تو تم ایسا کر لینا۔ اگر تم یہ کر سکتے ہو کہ تم سنو اور بات نہ کرو، تو تم ایسا کر لینا۔ اور اگر تم سے ایسا ہو سکے کہ تم (کسی کے پاس جا کر) بیٹھو (لوگ تمہارے پاس نہ آئیں) اور تمہارے پاس نہ بیٹھا جائے، تو تم ایسا کر لینا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18133]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18133]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (299/18)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح