🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

3. بَابُ قِيَامِ السَّاعَةِ، وَكَيْفَ يَنْبُتُونَ .
قیامت قائم ہونا اور وہ لوگ کیسے پھوٹیں گے (یعنی کیسے دوبارہ زندہ ہوں گے)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18311
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَطْلُعُ عَلَيْكُمْ قَبْلَ السَّاعَةِ سَحَابَةٌ سَوْدَاءُ مِنْ قِبَلِ الْمَغْرِبِ مِثْلُ التُّرْسِ، فَلَا تَزَالُ تَرْتَفِعُ فِي السَّمَاءِ، وَتَنْتَشِرُ حَتَّى تَمْلَأَ السَّمَاءَ، ثُمَّ يُنَادِي مُنَادٍ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، أَتَى أَمْرُ اللَّهِ فَلَا تَسْتَعْجِلُوهُ". قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، إِنَّ الرَّجُلَيْنِ يَنْشُرَانِ الثَّوْبَ فَلَا يَطْوِيَانِهِ، وَإِنَّ الرَّجُلَ لِيَمْدُرُ حَوْضَهُ فَلَا يَسْقِي مِنْهُ شَيْئًا أَبَدًا، وَالرَّجُلُ يَحْلُبُ نَاقَتَهُ فَلَا يَشْرَبُهُ أَبَدًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ مَوْلَى الْمُغِيرَةِ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت سے پہلے تم لوگوں پر ایک سیاہ رنگ کا بادل آئے گا جو مغرب کی طرف سے آئے گا اور ڈھال کی طرح کا ہو گا، وہ مسلسل آسمان میں بلند ہوتا رہے گا اور پھیلتا رہے گا یہاں تک کہ آسمان کو بھر دے گا پھر ایک منادی یہ اعلان کرے گا: اے لوگو! اللہ کا حکم آ گیا ہے، تو تم اس کے حوالے سے جلدبازی نہ کرو۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اُس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، دو آدمیوں نے اپنا کپڑا پھیلایا ہوا ہو گا اور وہ دونوں اسے سمیٹ نہیں سکیں گے، ایک شخص اپنے حوض کو بنا رہا ہو گا اور وہ اس میں سے پانی حاصل نہیں کر پائے گا، ایک شخص اپنی اونٹنی کا دودھ دوہ رہا ہو گا، لیکن وہ اس کو پی نہیں سکے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن عبداللہ کا معاملہ مختلف ہے جو سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ کا غلام ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18311]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (325/17)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18312
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَتَقُومُ السَّاعَةُ، وَالرَّجُلَانِ ثَوْبُهُمَا بَيْنَهُمَا لَا يَطْوِيَانِهِ، وَلَا يَتَبَايَعَانِهِ، وَلَتَقُومُ السَّاعَةُ وَالرَّجُلُ قَدْ رَفَعَ لُقْمَتَهُ إِلَى فِيهِ لَا يَطْعَمُهَا، وَلَتَقُومُ السَّاعَةُ وَالرَّجُلُ يَلِطُ حَوْضَهُ فَلَا يَسْقِي مِنْهُ". قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ:" وَالرَّجُلُ قَدْ رَفَعَ لُقْمَتَهُ لَا يَطْعَمُهَا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت قائم ہو جائے گی اور دو آدمیوں کے درمیان کپڑا موجود ہو گا جسے وہ سمیٹ نہیں سکیں گے اور اس کا سودا نہیں کر پائیں گے، قیامت قائم ہو جائے گی اور کسی شخص نے اپنا لقمہ منہ کی طرف اُٹھایا ہو گا لیکن وہ اسے کھا نہیں سکے گا، قیامت قائم ہو جائے گی اور کوئی شخص اپنے حوض پر گارہ لگا رہا ہو گا، لیکن وہ اس (حوض) میں سے پانی حاصل نہیں کر پائے گا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”کسی شخص نے اپنا لقمہ اُٹھایا ہو گا، لیکن وہ اسے کھا نہیں سکے گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18312]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (369/2)، أخرجه صحيح مسلم برقم: 5252، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8606، وأخرجه فتح الباري برقم: 6704»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18313
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَتُقَمَّصْنَ بِكُمْ قُمَاصَ الْبِكْرِ". يَعْنِي الْأَرْضَ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ تمہیں پاؤں مار کا ضرور پھینکے گی جس طرح جوان اونٹ پاؤں مارتا ہے۔“ راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ تھی کہ زمین ایسا کرے گی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18313]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3427)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18314
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" يَأْكُلُ التُّرَابُ كُلَّ الْإِنْسَانِ إِلَّا عَجَبَ ذَنَبِهِ". قِيلَ: وَمَا مَثَلُهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" مَثَلُ حَبَّةِ خَرْدَلٍ مِنْهُ تَنْبُتُونَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مٹی پورے انسان کو کھا جاتی ہے، سوائے پشت میں موجود ایک مخصوص حصے کے، عرض کی گئی: یا رسول اللہ! اس کی مثال کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ رائی کے دانے کی مانند ہے، اُسی سے تمہیں دوبارہ زندہ کیا جائے گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18314]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (28/3)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18315
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا هَلَكَ قَوْمُ لُوطٍ إِلَّا فِي الْأَذَانِ، وَلَا تَقُومُ السَّاعَةُ إِلَّا فِي الْأَذَانِ". قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: مَعْنَاهُ عِنْدِي - وَاللَّهُ أَعْلَمُ -: فِي وَقْتِ أَذَانِ الْفَجْرِ، وَهُوَ وَقْتُ الِاسْتِغْفَارِ وَالدُّعَاءِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ آدَمَ بْنِ عَلِيٍّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سیدنا لوط علیہ السلام کی قوم اذان کے وقت ہلاکت کا شکار ہوئی تھی اور قیامت بھی اذان کے وقت قائم ہو گی۔“ امام طبرانی کہتے ہیں: میرے نزدیک اس کا مطلب یہ ہے ویسے اللہ بہتر جانتا ہے کہ فجر کی اذان کے وقت ایسا ہو گا اور یہ استغفار اور دعا کا وقت ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف آدم بن علی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18315]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں